PM مودی وارانسی میں ووٹروں سے خطاب کر رہے ہیں۔

May 30th, 02:32 pm

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی کے ووٹروں سے ویڈیو پیغام کے ذریعے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس شہر کی نمائندگی صرف بابا وشواناتھ کی بے پناہ مہربانی اور کاشی کے لوگوں کے آشیرواد سے ہی ممکن ہے۔ اس انتخاب کو ایک نئے کاشی کے ساتھ ایک نئے اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے موقع کے طور پر ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کاشی کے باشندوں بالخصوص نوجوانوں، خواتین اور کسانوں سے یکم جون کو ریکارڈ تعداد میں حصہ لینے کی اپیل کی۔

امیٹھی سنسد کھیل پرتیوگیتا 2023 کی اختتامی تقریب میں وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کا متن

October 13th, 01:00 pm

امیٹھی پارلیمنٹ گیمز–کھیل کود مقابلوں کے اختتامی اجلاس میں آپ کے درمیان آنا، آپ سے جڑنا، میرے لیے بہت خاص بات ہے۔ ملک میں کھیلوں کے لیے یہ مہینہ بڑا خوش آئند ہے۔ ہمارے کھلاڑیوں نے ایشین گیمز میں میڈل کی سنچری لگا دی ہے۔ کھیل کود کے ان مقابلوں کے درمیان امیٹھی کے کھلاڑیوں نے بھی کھیلوں میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ سانسد کھیل کود مقابلوں میں شامل تمام کھلاڑیوں کو میں مبارکباد دیتا ہوں۔اس مقابلے سے آپ کو جونئی توانائی اور اعتماد حاصل ہوا ہے اسے آپ بھی محسوس کرتے ہوں گے۔پورے علاقےکے لوگ بھی محسوس کرتے ہوں گے اور میں تو سن کر ہی محسوس کرنے لگتا ہوں ۔اسی جوش اور خود اعتمادی کو ہمیں سنبھالنا ہے، سنوارنا ہے، اس کی آبیاری کرنی ہے، کھاد پانی دینا ہے۔ گزشتہ 25دنوںمیں آپ کو جوتجربہ حاصل ہوا ہے وہ آپ کے کھیل کودسے متعلق کیرئیر کا بہت بڑا اثاثہ ہے۔ میں آج ہر اس شخصکو بھی مبارکباددیتا ہوں ،جس نے ٹیچر کے رول میں نگراں کے رول میں، اسکول اور کالج کے نمائندے کے رول میں اس مہاابھیان سے جڑ کر ان نوجوان کھلاڑیوں کو حوصلہ اور تعاون فراہم کیا ہے۔ ایک لاکھ سے زیادہ کھلاڑیوں کا جڑنا ، وہ بھی اتنے چھوٹے سے علاقے میں یہ اپنے آپ میں بہت بڑی بات ہے۔ میں خاص طورپر امیٹھی کی پارلیمانی رکن بہن اسمرتی ایرانی جی کو مبارکباددیتا ہوں ، جنہوں نے اس اہتمام کو بہت ہی کامیاب بنایا۔

وزیراعظم کا امیٹھی سنسد کھیل پرتی یوگیتا – 2023 کی اختتامی تقریب سے خطاب

October 13th, 12:40 pm

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیراعظم نے کہا کہ امیٹھی سنسد کھیل پرتی یوگیتا – 2023 میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ جڑنا ایک خاص احساس پیدا کررہا ہے۔ اس بات کو نمایاں کرتے ہوئے کہ یہ مہینہ ملک میں کھیلوں کے لئے بہت مبارک ہے، کیونکہ بھارتی کھلاڑیوں نے ایشیائی کھیلوں میں ایک سو سے زیادہ تمغے حاصل کئے ہیں، وزیراعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ امیٹھی کے بہت سے کھلاڑیوں نے امیٹھی سنسد کھیل پرتی یوگیتا میں حصہ لے کر ان تقریبات کے دوران کھیل کود سے متعلق اپنی مہارت کو اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پرتی یوگیتا سے کھلاڑیوں کو جو اعتماد اور نئی توانائی حاصل ہوئی ہے اسے محسوس کیا جاسکتا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ اس جوش وخروش اور صلاحیت کا صحیح استعمال کیا جائے اور اسے بہترین نتائج کے حصول کےلئے تیار کیا جائے۔