منی پور سنگائی فیسٹیول میں وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کا متن

November 30th, 05:40 pm

کورونا کی وجہ سےاس بار دوسال بعد سنگائی فیسٹیول کا انعقاد ہوا۔ مجھےخوشی ہے کہ یہ تقریب پہلے سے بھی عظیم الشان پیمانے پر منعقد ہوئی ہے۔ یہ منی پور کے لوگوں کےجذبے اور جوش کو ظاہر کرتی ہے۔ خاص طور پر منی پور حکومت کا جامع وژن کے ساتھ اسے منظم کرنا، واقعی قابل تعریف ہے۔ میں اس کے لیے وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ جی اور پوری حکومت کی ستائش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے ویڈیو پیغام کے ذریعے منی پور سنگائی فیسٹیول سے خطاب کیا

November 30th, 05:20 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعے منی پور سنگائی فیسٹیول سے خطاب کیا۔ ریاست کے سب سے بڑے تہوار کے طور پر معروف منی پور سنگائی فیسٹیول منی پور کو عالمی معیار کے سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینے میں مدد کرتا ہے۔ اس تہوار کا نام ریاستی جانور سنگائی کے نام پر رکھا گیا ہے، جو صرف منی پور میں پائے جانے والے ہرن ہیں۔