وزیر اعظم 26 نومبر کو یوم آئین کی تقریبات میں شرکت کریں گے
November 24th, 05:14 pm
1949 میں دستور ساز اسمبلی کے ذریعے بھارت کے آئین کی منظوری کی یاد میں قوم 26 نومبر کو یوم آئین منائے گی۔ یوم آئین منانے کا سلسلہ 2015 میں شروع ہوا تھا جس کی بنا وزیر اعظم کے اس تاریخ ساز دن کی اہمیت کا مناسب طور پر اعتراف کیے جانے کے وژن سے پڑی تھی۔ اس وژن کی جڑیں اس وقت کے گجرات کے وزیر اعلی جناب نریندر مودی کے ذریعے 2010 میں منعقدہ سمودھان گورو یاترا میں بھی مل سکتی ہیں۔