ایس سی او سربراہی اجلاس میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے تبصروں کا اردو ترجمہ
September 16th, 01:30 pm
آج جب پوری دنیا کو عالمی وبا کے بعد معاشی بحالی کے چیلنجوں کا سامنا ہے، ایس سی او کا کردار بہت اہم ہو جاتا ہے۔ ایس سی او کے رکن ممالک عالمی جی ڈی پی میں تقریباً 30 فیصد تعاون کرتے ہیں اور دنیا کی 40 فیصد آبادی بھی ایس سی او ممالک میں رہتی ہے۔ ہندوستان شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان کے درمیان زیادہ تعاون اور باہمی اعتماد کی حمایت کرتا ہے۔ یوکرین میں عالمی وبا اور بحران نے عالمی سپلائی چین میں بہت سی رکاوٹیں کھڑی کیں جس کی وجہ سے پوری دنیا کو توانائی اور خوراک کے بے مثال بحران کا سامنا ہے۔ ایس سی او کو ہمارے خطے میں قابل اعتماد، لچکدار اور متنوع سپلائی چین تیار کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اس کے لیے بہتر رابطے کی ضرورت ہوگی، ساتھ ہی یہ بھی ضروری ہے کہ ہم سب ایک دوسرے کو آمد و رفت کا پورا حق دیں۔شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم کی سمرقند آمد
September 15th, 10:01 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی ازبکستان کے صدرعزت مآب شوکت مرزایوئیف کی دعوت پر سمرقند پہنچ گئے ہیں جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 22 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔اپنے دورۂ ازبیکستان کے لیے روانگی سے قبل وزیر اعظم کا بیان
September 15th, 02:15 pm
میں ازبیکستان کے صدر عزت مآب جناب شوکت میرضیایف کی دعوت پر شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے سربراہان کی کونسل کی میٹنگ میں شرکت کے لیے سمرقند کا دورہ کروں گا۔