وزیراعظم 13 مارچ کو محروم طبقات کوقرض امداد کے لیے ملک گیرآؤٹ ریچ کو نشان زدہ کرنے والےایک پروگرام میں حصہ لیں گے

March 12th, 06:43 pm

وزیراعظم جناب نریندرمودی 13 مارچ 2024 کو شام 4 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے محروم طبقات کو قرض امداد کے لیے ملک گیر آؤٹ ریچ کو نشان زد کرنے والے ایک پروگرام میں حصہ لیں گے۔ وزیراعظم پردھان منتری سماجک اتھان ایوم روزگارآدھارت جن کلیان (پی ایم-سورج) کے نام سے ایک قومی پورٹل لانچ کریں گےاور ملک کے محروم طبقات کے1لاکھ کاروباریوں کوقرض امدادکی منظوری دیں گے۔ اس کے علاہ وزیراعظم درج فہرست ذات ، پسماندہ طبقات اور صفائی مہم سے وابستہ کارکنان سمیت محرم گروپوں کے مختلف سرکاری اسکیموں کے استفادہ کنندگان کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ اس موقع پر وہ اجتماع سے بھی خطاب بھی کریں گے۔