آندھرا پردیش کے پٹاپارتھی میں سائی ہیرا گلوبل کنونشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
July 04th, 11:00 am
سائی رام، آندھرا پردیش کے گورنر جناب عبدالنذیر، جناب آر جے رتناکر، جناب ستھیا سائی سنٹرل ٹرسٹ کے منیجنگ ٹرسٹی، جناب کے چکرورتی، میرے بہت پرانے دوست جناب یو سی او ہیرا، ڈاکٹر وی موہن، جناب ایم ایس۔ ناگنند، جناب نمیش پانڈیا جی، دیگر تمام معززین، خواتین و حضرات، ایک بار پھر آپ سب کو سائی رام۔وزیراعظم نے آندھرا پردیش کے پٹاپارتھی علاقے میں سائیں ہیرا عالمی کنوینشن مرکز کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ افتتاح کیا
July 04th, 10:36 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آندھرا پردیش کے علاقے پٹا پارتھی میں سائیں ہیرا عالمی کنونشن مرکز کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ افتتا ح کیا۔ تقریب میں ممتاز شخصیتو ں اور دنیا بھر کے عقیدت مندوں نے شرکت کی ۔وزیراعظم 4 جولائی کو پتپارتھی میں سائی ہیرا گلوبل کنونشن سینٹر کا افتتاح کریں گے
July 03rd, 06:29 pm
سری ستیہ سائی سنٹرل ٹرسٹ نے پتپارتھی کے پرسانتی نیلیم میں سائی ہیرا گلوبل کنونشن سینٹر کے نام سے ایک نئی سہولت تعمیر کی ہے۔ پرسانتی نیلیم شری ستیہ سائی بابا کا مرکزی آشرم ہے۔ یہ کنونشن سینٹر سماجی کارکن جناب ریوکو ہیرا کے ذریعے عطیہ کیا گیا ہے جو ثقافتی تبادلے، روحانیت اور عالمی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے وژن کا ثبوت ہے۔ یہ مختلف پس منظر کے لوگوں کو ایک ساتھ آنے، جڑنے اور شری ستیہ سائی بابا کی تعلیمات کو دریافت کرنے کا ماحول فراہم کرتا ہے۔ اس کی عالمی معیار کی سہولیات اور انفراسٹرکچر کانفرنسوں، سیمیناروں اور ثقافتی تقریبات کی سہولت فراہم کرے گا، جس سے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان مکالمے اور تفہیم کو فروغ ملے گا۔ اس وسیع و عریض کمپلیکس میں مراقبہ ہال، پرسکون باغات اور رہائش کی سہولیات بھی موجود ہیں۔