ہند-سری لنکا مشترکہ بیان: مشترکہ مستقبل کے لیے شراکت داری کو فروغ دینا

December 16th, 03:26 pm

ہندوستان کے وزیر اعظم عزت مآب جناب نریندر مودی اور سری لنکا کے صدر عزت مآب انورا کمارا دیسانائکا نے 16 دسمبر 2024 کو نئی دہلی میں دیسانائکا کےجمہوریہ ہند کے سرکاری دورے کے دوران ملاقات میں جامع اور نتیجہ خیز بات چیت کی ۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سری لنکا کے صدارتی انتخابات میں منتخب صدر انورا کمارا دیسانائیکے کو جیت کے لئے مبارکباد دی

September 23rd, 12:11 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سری لنکا کے صدارتی انتخابات میں انورا کمارا دیسانائیکے کو ان کی جیت پر مبارکباد پیش کی۔ جناب مودی نے سری لنکا کے ساتھ مل کر کثیر جہتی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کام کرنے کی امید ظاہر کی۔

وزیر اعظم نے ساگر ، مدھیہ پردیش میں دیوار گرنے سے ہوئی ہلاکتوں پر رنج و غم کا اظہار کیا، مالی امداد کا اعلان کیا

August 04th, 06:47 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع میں پیش آئے ایک بدقسمت حادثے پر رنج و غم کا اظہار کیا جس میں ایک دیوار گرجانے کے نتیجے میں 9 بچے ہلاک ہوگئے۔

Congress wants to snatch your property and impose inheritance tax: PM Modi in Sagar

April 24th, 03:00 pm

Prime Minister Narendra Modi addressed a massive public gathering today in Sagar, Madhya Pradesh, reaffirming the strong support of the people for the BJP government and emphasizing the importance of stable governance for development.

PM Modi addresses public meetings in Sagar and Betul, Madhya Pradesh

April 24th, 02:50 pm

Prime Minister Narendra Modi addressed massive public gatherings in Madhya Pradesh’s Sagar and Betul, reaffirming the strong support of the people for the BJP government and emphasizing the importance of stable governance for development.

بینا، مدھیہ پردیش میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 14th, 12:15 pm

بندیل کھنڈ کی یہ سرزمین بہادروں کی سرزمین ہے، عظیم بہادروں کی سرزمین ہے۔ اس سرزمین کو بینا اور بیتوا دونوں کاآشیرواد ملا ہوا ہے اور ایک مہینے میں دوسری بار مجھے ساگرآکر آپ سب کو دیکھنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔ میں شیوراج جی کی حکومت کو بھی مبارکباد اور شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے آپ سب کے درمیان آنے اور آپ سب کے درشن کرنے کا موقع دیا۔ پچھلی بار میں آپ کے درمیان سنت روی داس جی کی اس عظیم الشان یادگار کے بھومی پوجن کے موقع پر آیا تھا۔ آج مجھے کئی پروجیکٹوں کا بھومی پوجن کرنے کا موقع ملا ہے جس سے مدھیہ پردیش کی ترقی کو نئی تحریک ملے گی۔ ان منصوبوں سے اس خطے کی صنعتی ترقی کو نئی توانائی ملے گی۔ مرکزی حکومت ان منصوبوں پر 50 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کرنے جا رہی ہے۔ کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ پچاس ہزار کروڑ کیا ہوتا ہے؟ ہمارے ملک کی کئی ریاستوں کا پورے سال کا بجٹ اتنا نہیں ہے جتنا کہ حکومت ہند آج کسی ایک پروگرام پر خرچ کر نے جارہی ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ مدھیہ پردیش کے لیے ہمارے عہد کتنے بڑے ہیں۔ یہ تمام پروجیکٹ آنے والے وقت میں مدھیہ پردیش کے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے۔ یہ منصوبے غریب اور متوسط ​​طبقے کے خاندانوں کے خوابوں کو پورا کرنے جا رہے ہیں۔ میں بینا ریفائنری کی توسیع اور کئی نئی سہولیات کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے مدھیہ پردیش کے لاکھوں لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش کے بینا میں 50,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا

September 14th, 11:38 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بینا، مدھیہ پردیش میں 50,700 کروڑروپئے سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ ان پروجیکٹوں میں بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (بی پی سی ایل) کا بینا ریفائنری میں پیٹرو کیمیکل کمپلیکس شامل ہے جس کو تقریباً 49,000 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جائے گا۔نرمداپورم ضلع میں ایک پاور اور قابل تجدید توانائی مینوفیکچرنگ زون؛ اندور میں دو آئی ٹی پارکس؛ رتلام میں ایک میگا انڈسٹریل پارک؛ اور پورےمدھیہ پردیش میں چھ نئے صنعتی علاقے شامل ہیں۔

وزیر اعظم 20-19 اکتوبر کو گجرات کا دورہ کریں گے

October 18th, 11:25 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 19-20 اکتوبر کو گجرات کا دورہ کریں گے اور تقریباً 15,670 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے۔

سری لنکا کے وزیر خزانہ محترم باسل راج پکشے نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی

March 16th, 07:04 pm

سری لنکا کے وزیر خزانہ محترم باسل راج پکشے ، جو نئی دہلی کے سرکاری دورے پر ہیں، نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور ماریشس کے وزیر اعظم پراوِند جگن ناتھ نے مشترکہ طور پر ماریشس میں سوشل ہاؤسنگ یونٹس پروجیکٹ کا افتتاح کیا اور ماریشس میں سول سروس کالج اور 8 میگاواٹ سولر پی وی فارم پروجیکٹ کا ورچوئل طور پر سنگ بنیاد رکھا

January 20th, 06:43 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور ماریشس کے وزیر اعظم جناب پروند کمار جگن ناتھ نے آج ماریشس میں مشترکہ طور پر سوشل ہاؤسنگ یونٹس پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ یہ پروجیکٹ ہندوستان اور ماریشس کے درمیان متحرک ترقیاتی شراکت داری کے حصے کے طور پر عمل میں لایا گیا ہے۔ اس موقع پر دونوں وزرائے اعظم نے دو دیگر پروجیکٹوں کے لئے سنگ بنیاد رکھنے کی ورچوئل تقریب میں بھی حصہ لیا -ان میں سے کا تعلق ایک جدید ترین سول سروس کالج ہے اور دوسرا 8 میگاواٹ کا سولر پی وی فارم ہے۔ ان کی تعمیر ہندستان کی ترقیاتی امداد کے حصے کے طور پر کی جا رہی ہے۔ تقریب کا انعقاد ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کیا گیا۔ ماریشس میں یہ تقریب ماریشس کے پی ایم او احاطے میں کابینہ کے وزراء اور حکومت ماریشس کے سینئر عہدیداروں سمیت معززین کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

ماریشس میں ترقیاتی پروجیکٹوں کے مشترکہ افتتاح اور آغاز کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی کا خطاب

January 20th, 04:49 pm

بھارت کے سبھی 130 کروڑ لوگوں کی طرف سے ماریشس کے سبھی بھائی بہنوں کو نمسکار،بونجور، اور تھائی پوسم کاوڑی کی مبارکباد

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ’’بین الاقوامی امن اور تحفظ کے رکھ رکھا ؤ پر کھلی بحت-سمندری تحفظ‘‘موضوع پر وزیر اعظم کا تبصرہ

August 09th, 05:41 pm

سمندری تحفظ پر اس اہم بحث میں جڑنے کےلئے آپ تمام حضرات کا شکریہ۔ میں سیکریٹری جنرل کے مثبت پیغام اور یو این او ڈی سی(U.N.O.D.C)کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے ذریعے بریفنگ کے لئے بھی ممنونیت کا اظہار کرتا ہوں۔ ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کے صدر نے افریقی یونین کے صدر کی حیثیت سے اپنا پیغام دیا۔میں خاص طورسے ان کا شکر گزار ہوں۔میں روس کے صدر ، کینیا کے صدر اور ویتنام کے وزیر اعظم کی موجودگی کے لئے بھی دل سے ممنونیت کا اظہار کرتاہوں۔

وزیر اعظم ’’بحری تحفظ میں اضافہ:بین الاقوامی تعاون کے تناظر میں ایک اہم معاملہ ‘‘پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک اعلیٰ سطحی کھلی بحث کی صدارت کریں گے

August 08th, 05:18 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 9؍اگست کو 5.30بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے ’’بحری تحفظ میں اضافہ-بین الاقوامی تعاون کے تناظرمیں ایک اہم معاملہ پر اعلیٰ سطحی کھلی بحث کی صدارت کریں گے۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر اور مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد نے 23 جولائی 2021 کو وزیر اعظم سے ملاقات کی

July 23rd, 06:37 pm

نئی دہلی، 23 جولائی 2021: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے 76ویں سیشن کے نو منتخب صدر اور مالدیپ کے وزیر خارجہ عالیجناب عبداللہ شاہد نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

بھارت-سیشلز اعلی سطحی ورچوئل تقریب (8 اپریل 2021)

April 07th, 06:02 pm

نئی دہلی، 7 اپریل: وزیر اعظم جناب نریندر مودی 8 اپریل 2021 کو سیشلز میں متعدد بھارتی منصوبوں کا افتتاح کرنے کے لیے، 8 اپریل، 2021 کو جمہوریہ سیشلز کے صدر عزت مآب وویل رامکلاواں کے ساتھ ایک اعلی سطحی ورچوئل تقریب میں حصہ لیں گے۔