اتر پردیش کےوارانسی میں سَوروِید مندر کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 18th, 12:00 pm
آج کاشی میں میرے قیام کا دوسرا دن ہے۔ ہمیشہ کی طرح، کاشی میں گزرا ہر لمحہ اپنے آپ میں شاندار ہے، حیرت انگیز تجربات سے بھرا ہوا ہے۔ آپ کو یاد ہوگا، دو سال پہلے ہم اکھل بھارتیہ ویہنگم یوگ سنستھان کی سالانہ تقریب میں اسی طرح یکجا ہوئے تھے۔ مجھے ایک بار پھر ویہنگم یوگ سنت سماج کی صد سالہ تقریبات کے تاریخی پروگرام میں شرکت کا موقع ملا ہے۔ ویہنگم یوگ سادھنا کے اس سفر نے اپنا 100 سال کا ناقابل فراموش سفر مکمل کر لیا ہے۔ مہارشی سداپھل دیو جی نے پچھلی صدی میں علم اور یوگ کی روشنی کی امر مشعل روشن کی تھی۔ ان سو سالوں کے سفر میں، اس امر مشعل نے ملک اور دنیا کے کروڑوں لوگوں کی زندگیاں بدل دی ہیں۔ اس پرمسرت موقع پر یہاں 25 ہزار کنڈیا سَوروید گیان مہایگیہ کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔ مجھے خوشی ہے، مجھے یقین ہے کہ اس مہایگیہ کی ہر قربانی ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کو مزید مستحکم کرے گی۔ اس موقع پر میں مہارشی سداپھل دیو جی کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور پوری عقیدت کے ساتھ ان کے تئیں اپنے دلی جذبات کو نذر کرتا ہوں۔ میں ان تمام سنتوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جو اپنے گرو کی روایت کو مسلسل آگے بڑھا رہے ہیں۔وزیر اعظم نے اتر پردیش کے وارانسی میں سُوَر ویدمہامندر کا افتتاح کیا
December 18th, 11:30 am
حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج ان کے دورہ کاشی کا دوسرا دن ہے اور کاشی میں گزرا ہر لمحہ بے مثال تجربات سے لبریز ہے۔ دو سال قبل اکھل بھارتیہ وہنگم یوگ سنستھان کی سالانہ تقریبات کو یاد کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس سال کی صد سالہ تقریبات کا حصہ بننے کا موقع ملنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہنگم یوگ سادھنا نے سو سال پر مشتمل ناقابل فراموش سفر کو پورا کیا ہے۔ انہوں نے پچھلی صدی میں علم اور یوگ کے تئیں مہارشی سدافل دیو جی کے تعاون پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس کی روحانی روشنی نے دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو بدل دیا ہے۔ اس مبارک موقع پر وزیر اعظم نے 25,000 کنڈیا سُوَوید گیان مہایگیہ کے انعقاد کا ذکر کیا۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ مہایگیہ کی ہر پیشکش وِکست بھارت کے عزم کو مضبوط کرے گی۔ انہوں نے مہارشی سدافل دیو جی کے سامنے سر جھکایا اور ان تمام سنتوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے ان کے وژن کو آگے بڑھایا ہے۔اتر پردیش میں سدگرو سدافلدیو وہنگم یوگا سنستھان کی 98 ویں سالگرہ کی تقریبات میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن
December 14th, 03:19 pm
اسٹیج پر موجود اتر پردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل، اتر پردیش کے پرجوش کرم یوگی، وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ جی، سدگرو آچاریہ جناب سواتنتر دیو جی مہاراج، سنت پرورجناب وگیان دیو جی مہاراج، مرکزی کابینہ کے میرے رفیق کار اور اسی علاقے کے رکن پارلیمنٹ جناب مہیندر ناتھ پانڈے جی، یہیں کے آپ کے نمائندے اور یوگی جی کی حکومت میں وزیر جناب انل راج بھر جی، ملک اور بیرون ملک کے تمام شردھالو و عقیدت مند، بھائیو اور بہنو، تمام موجود ساتھیوں!وزیراعظم اترپردیش کے امرہا گرام میں سوروید مہامندر دھام میں سدگرو سداپھل دیو وہنگم یوگ سنستھان کی 98 ویں سالگرہ تقریب میں شامل ہوئے
December 14th, 03:17 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتر پردیش کے اُمرہا گرام میں سوروید مہامندر دھام میں سدگرو سداپھل دیو وہنگم یوگ سنستھان کی 98 ویں سالگرہ پر منعقد ایک عوامی تقریب میں حصہ لیا۔