سابر کانٹھا کے سابر ڈیری میں 1000کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا بنیادی متن

July 28th, 05:26 pm

گجرات کے مقبول ، نرم گفتار و مکّم وزیر اعلیٰ جناب بھوپندر بھائی پٹیل، پارلیمنٹ میں میرے سینئرساتھی، گجرات بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جناب سی آر پاٹل، گجرات اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر جناب جیٹھا بھائی، گجرات حکومت کے تمام وزراء، ممبران پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی، سابر ڈیری کے عہدیداران اور اس سے جڑے تمام کسان بھائی بہن، مویشی پالنے والے بھائی بہن!

وزیر اعظم نے، سابر کانٹھا میں سابر ڈیری میں 1000 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد منصوبوں کا افتتاح کیااور سنگ بنیاد رکھا

July 28th, 12:04 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گدھوڈا چوکی، سابر کانٹھا، گجرات میں سابر ڈیری میں 1000 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد منصوبوں کا افتتاح کیااور سنگ بنیاد رکھا ۔ان منصوبوں سے مقامی کسانوں اور دودھ پیدا کرنے والوں کو بااختیار بنایا جائے گا اور ان کے آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ اس سے خطے میں دیہی معیشت کو بھی فروغ ملے گا۔وزیر اعظم نے سوکنیا سمردھی اسکیم اور سرکردہ دودھ پیدا کرنے والی خواتین ڈیری مالکان کو کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم 29-28 جولائی کو گجرات اور تمل ناڈو کا دورہ کریں گے

July 26th, 12:52 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 29-28 جولائی، 2022 کو گجرات اور تمل ناڈو کا دورہ کریں گے۔ 28 جولائی کو تقریباً 12 بجے دوپہر میں وزیر اعظم گدھوڈا چوکی، سابر کانٹھا میں سبر ڈیری کے متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے بعد، وزیر اعظم چنئی کا دورہ کریں گے اور شام 6 بجے کے قریب جے ایل این انڈور اسٹیڈیم، چنئی میں 44ویں شطرنج اولمپیاڈ کی شروعات کا اعلان کریں گے۔