وارانسی میں کاشی سانسد سانسکرتک مہوتسو 2023 کی اختتامی تقریب اور اٹل آواسیہ ودیالیوں کو قوم کے نام وقف کرنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 23rd, 08:22 pm

بابا کے آشیرواد سے کاشی کی عزت ہر روز نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ جی- 20 سمٹ کے ذریعے ہندوستان نے پوری دنیا میں اپنا جھنڈا بلند کیا ہے، لیکن اس میں کاشی کا ذکر خاص ہے۔ کاشی کی خدمت، کاشی کا ذائقہ، کاشی کی ثقافت اور کاشی کا سنگیت ... جی- 20 کے لیے کاشی آنے والا ہر مہمان اسے اپنی یادوں میں اپنے ساتھ لے گیا ہے۔ میرا ماننا ہے کہ جی- 20 کی یہ حیرت انگیز کامیابی مہادیو کے آشیرواد سے ہی ممکن ہوئی ہے۔

وزیر اعظم نے اتر پردیش کے وارانسی میں کاشی سنسد سانسکرتک مہوتسو 2023 کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا

September 23rd, 04:33 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج وارانسی، اترپردیش میں رودراکش انٹرنیشنل کوآپریشن اینڈ کنونشن سینٹر میں کاشی سنسد سانسکرتک مہوتسو 2023 کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے اترپردیش بھر میں تقریبا 16 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے 1115 اٹل آواسیہ ودیالیہ کا افتتاح کیا۔ جناب مودی نے کاشی سنسد کھیل پرتی یوگتا کے اندراج کے لیے پورٹل کا بھی افتتاح کیا۔ انھوں نے کاشی سنسد سانسکرتک مہوتسو کے فاتحین کو انعامات بھی دیئے۔ وزیر اعظم نے تقریب سے قبل اٹل آواسیہ ودیالیہ کے طلبہ سے بھی بات چیت کی۔

گورکھپور سانسد کھیل مہاکمبھ کے لیے وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کا متن

February 16th, 03:15 pm

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جی، گورکھپور کے رکن پارلیمنٹ روی کشن شکلا جی، موجود نوجوان کھلاڑیوں، کوچز، سرپرست حضرات اور ساتھیو!

وزیر اعظم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے گورکھپور سانسد کھیل مہاکمبھ سے خطاب کیا

February 16th, 03:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے آج گورکھپور سانسد کھیل مہاکمبھ سے خطاب کیا۔

اترپردیش کے شہر بستی میں دوسرے سانسد کھیل مہاکمبھ کے افتتاح کے موقع پر ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے وزیر اعظم کی تقریر کا متن

January 18th, 04:39 pm

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آتیہ ناتھ جی، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی ہمارے نوجوان دوست اور بھائی ہریش دویدی جی، مختلف کھیلوں کے کھلاڑی، ریاستی حکومت کے وزراء حضرات، اراکین اسمبلی، دیگر تمام عوامی نمائندگان، تمام معززین اور میں دیکھ رہا ہوں چاروں طرف نوجوان ہی نوجوان ہیں۔ میرے پیارے بھائیو اور بہنو۔

وزیر اعظم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بستی ضلع میں سانسد کھیل مہاکمبھ 23-2022 کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کیا

January 18th, 01:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سانسد کھیل مہاکمبھ 23-2022 کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کیا۔ بستی سے رکن پارلیمنٹ جناب ہریش دویدی کے ذریعہ بستی ضلع میں سال 2021 سے سانسد کھیل مہاکمبھ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ کھیل مہاکمبھ میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور دونوں قسم کے کھیلوں جیسے کشتی، کبڈی، کھو کھو، باسکٹ بال، فٹ بال، ہاکی، والی بال میں مختلف مقابلوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ کھیل مہاکمبھ کے دوران ہینڈ بال، شطرنج، کیرم، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس وغیرہ کے علاوہ مضمون نویسی، پینٹنگ، رنگولی بنانے وغیرہ کے مقابلے بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔