وزیر اعظم نے روانڈا کے رویرو گاؤں کو ’گرینکا‘ پروگرام کے تحت 200 گائیں عطیہ کیں

July 24th, 01:53 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے روانڈا کے رویرو گاؤں میں ایک کنبے میں ایک گائے کے ایک پروگرام میں 200 گائیں عطیہ کیں۔ یاد رہے کہ گرینکا ایک ایسا عظیم الشان پروجیکٹ ہے جس سے نہ صرف یہ کہ غریبوں کو غزائیت بلکہ مالیاتی سلامتی بھی حاصل ہوگی۔ صدر مملکت جناب پال کگامے نے بھی وزیر اعظم جناب مودی کے ساتھ اس پروگرام میں شرکت کی۔