اترپردیش کے وارانسی میں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا متن
October 20th, 04:54 pm
اسٹیج پر جلوہ افروز اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جی، اس پروگرام میں ٹیکنالوجی کے توسط سے جڑے دیگر ریاستوں کے معزز گورنرز، وزرائے اعلیٰ، مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی جناب نائیڈو جی، ٹیکنالوجی کے توسط سے جڑے مرکز میں کابینہ کے میرے دیگر ساتھی، یوپی کے نائب وزرائےاعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور برجیش پاٹھک جی، یوپی حکومت کے دیگر وزراء، ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی اور بنارس کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وارانسی، اتر پردیش میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا
October 20th, 04:15 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے وارانسی میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ آج کے منصوبوں میں 6,100 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ہوائی اڈے کے منصوبے اور وارانسی میں متعدد ترقیاتی اقدامات شامل ہیں۔وزیر اعظم 23 ستمبر کو وارانسی کا دورہ کریں گے
September 21st, 10:16 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 23 ستمبر 2023 کو وارانسی کا دورہ کریں گے۔ دوپہرتقریباً 1:30 بجے، وزیر اعظم وارانسی میں بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ سہ پہرتقریباً 3:15 بجے، وزیر اعظم رودراکش انٹرنیشنل کوآپریشن اینڈ کنونشن سینٹر پہنچیں گے اور کاشی سنسد سانسکرتک مہوتسو 2023 کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔ پروگرام کے دوران وہ پورے اتر پردیش میں تعمیر کئے گئے 16 اٹل آواسیہ ودیالیہ کا افتتاح بھی کریں گے۔