اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون 2024 میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 11th, 05:00 pm

آپ سب کو یاد ہوگا کہ میں نے لال قلعہ سے ہمیشہ ایک بات کہی ہے ۔ میں نے کہا ہے کہ آج کا ہندوستان سب کی کوششوں سے ہی تیز رفتار سے آگے بڑھ سکتا ہے ۔ آج کا یہ دن اس کی ایک مثال ہے ۔ میں اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون کے اس گرینڈ فائنل کا بہت انتظار کر رہا تھا ۔ جب بھی آپ جیسے نوجوان اختراع کاروں کے درمیان آنے کا موقع ملتا ہے ۔ مجھے بہت کچھ جاننے ، سیکھنے اور سمجھنے کا موقع بھی ملتا ہے ۔ مجھے آپ سب سے بہت امیدیں ہیں ۔ آپ سبھی نوجوان اختراع کاروں کا 21 ویں صدی کے ہندوستان کا ایک مختلف وژن ہے اور اس لیے آپ کے حل بھی مختلف ہیں ۔ اس لئے جب آپ کو نئے چیلنجز ملتے ہیں تو آپ کو ان کے نئے اور منفرد حل ملتے ہیں ۔ میں پہلے بھی کئی ہیکاتھون کا حصہ رہ چکا ہوں ۔ آپ نے کبھی مایوس نہیں کیا ۔ میرا یقین ہمیشہ بڑھایا ہے ۔ وہ ٹیمیں جو آپ سے پہلے رہی ہیں ۔ اس نے حل فراہم کیے ۔ وہ آج مختلف وزارتوں میں بہت کام کر رہے ہیں ۔ اب اس ہیکاتھون میں ملک کے مختلف حصوں میں ٹیم کیا کر رہی ہے ۔ میں آپ کی اختراعات کے بارے میں جاننے کے لیے بہت پرجوش ہوں ۔ تو آئیے اس سے شروع کریں کہ پہلے ہم سے کون بات کرے گا ۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون 2024 کے شرکاء کے ساتھ بات چیت کی

December 11th, 04:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون 2024 کے گرینڈ فنالےمیں نوجوان اختراع کاروں کے ساتھ بات چیت کی ۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے لال قلعہ سے اپنے خطاب میں‘‘سب کا پریاس’’کے اعادہ کو یاد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج کا ہندوستان ‘سب کا پریاس’ کے ساتھ تیز رفتار سے ترقی کر سکتا ہے اور آج کا موقع اس کی ایک مثال ہے ۔وزیراعظم نے کہا‘‘میں اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون کے گرینڈ فنالے کا بے صبری سے انتظار کر رہا تھا’’ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب وہ نوجوان اختراع کاروں کے درمیان ہوتے ہیں تو انہیں کچھ نیا سیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملتا ہے ۔ نوجوان اختراع کاروں سے اپنی بڑی توقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا 21 ویں صدی کے ہندوستان کا ایک مختلف نظریہ ہے ۔ جناب مودی نے کہا کہ اس لیے آپ کے حل بھی مختلف ہوتے ہیں اور جب کوئی نیا چیلنج آتا ہے تو آپ نئے اور منفرد حل لے کر آتے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں ماضی میں ہیکاتھون سے منسلک ہونے کا موقع ملا ہے اور وہ کبھی بھی اس کے نتائج سے مایوس نہیں ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا ،‘‘آپ نے صرف میرے اعتماد کو مضبوط کیا ہے ۔’’ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ماضی میں دیے گئے حل مختلف وزارتوں میں استعمال کیے جا رہے ہیں ۔ جناب مودی نے شرکاء کے بارے میں مزید جاننے کی خواہش کا اظہار کیا اور ان سےبات چیت کا آغاز کیا ۔

وزیر اعظم 9 اکتوبر کو مہاراشٹر میں 7600 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے

October 08th, 07:31 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 9 اکتوبر کو تقریباً 1 بجے، ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مہاراشٹر میں 7600 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون2023 کے گرینڈفنالے کے شرکاء کے ساتھ بات چیت میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 19th, 11:32 pm

واقعی، مجھے آپ سبھی سے بات کرکے بہت مجھے اچھا لگا۔مجھے خوشی ہے کہ ملک کی نوجوان نسل، ملک کے سامنے موجودہ چیلنجز کے سلیوشن دینے کے لیے دن رات ایک کررہی ہے۔پہلے جو ہیکاتھون ہوئے، ان سے ملے سلیوشنس بہت کارگر رہے ہیں۔،ہیکاتھون میں شامل کتنے ہی طلباء نے اپنے اسٹارٹ اپس بھی شروع کیے۔ یہ اسٹارٹ اپس ، یہ سلیوشنس، سرکار اور سماج، دونوں کی ہی مدد کررہے ہیں۔یہ آج اس ہیکاتھون میں شامل ہوئی ٹیموں، ہزاروں اسٹوڈنٹس کے لیے بھی بہت بڑی تحریک ہے۔

وزیر اعظم نے اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون2023 کے گرینڈ فنالے کے شرکاء سے خطاب کیا

December 19th, 09:30 pm

وزیر اعظم نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ، میسور، کرناٹک کے جناب سوکت داس اور جناب پروتیک ساہا سے بات چیت کی، جنہوں نے وزارت کوئلہ کے ذریعہ نقل و حمل اور لاجسٹکس کے موضوع پر کام کیاہے۔ وہ ریلوے کارگو کے لیےآئی او ٹی پر مبنی نظام بنا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے انہیں بتایا کہ ہیکاتھون ان کے لیے بھی سیکھنے کا موقع ہے اور وہ ہمیشہ شرکاء کے ساتھ بات چیت کے لیے بے چین رہتے ہیں۔ شرکاء کے چمکتے چہروں کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا جوش، ارادہ اور ملک کی تعمیر کی خواہش ہندوستان کی نوجوان طاقت کی شناخت بن گئی ہے۔ ٹیم نے،جس میں بنگلہ دیش کے طلباء بھی شامل تھے وزیر اعظم کو بتایا کہ وہ ریلوے کےکوئلے کے ویگنوں کے کم اور اوور لوڈنگ کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے نقصان یا جرمانہ ہوتا ہے۔ وہ اس کے لیےآئی او ٹی اور اے آئی پر مبنی ٹیکنالوجیز استعمال کر رہے ہیں۔ ٹیم میں6 ممبران شامل ہیں جوبنگلہ دیش اور ہندوستان کے تین ، تین ارکان پر مشتمل ہے۔ وزیر اعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی کوششوں سے ہندوستانی ریلوے کو فائدہ پہنچے گا، جو ایک تبدیلی کے مرحلے سے گزر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاجسٹکس توجہ کا مرکز ہے اور امید ظاہر کی کہ بنگلہ دیش سے اور بھی بہت سے طلباء مستقبل میں ہندوستان آئیں گے اور اس بات کا ذکر کیا کہ ‘اسٹڈی ان انڈیا’ پروگرام ایسے طلباء کی مدد کرے گا۔

وزیر اعظم 19 دسمبر کو اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون 2023 کے گرانڈ فائنل کے شرکاء سے بات چیت کریں گے

December 18th, 06:52 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 19 دسمبر 2023 کو رات ساڑھے 9 بجے اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون 2023 کے گرانڈ فائنل کے شرکاء سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت کریں گے۔ وزیراعظم اس موقع پر شرکاء سے خطاب بھی کریں گے۔

جودھ پور، راجستھان میں مختلف پروجیکٹوں کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 05th, 11:54 am

اسٹیج پر بیٹھے ہوئے راجستھان کے گورنر جناب کلراج مشر جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی اور اس سرزمین کے خادم بھائی گجیندر سنگھ شیخاوت، کیلاش چودھری، راجستھان حکومت کے وزیر بھائی بھجن لال، ایم پی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر جناب سی پی۔ جوشی جی۔ ہمارے دیگر اراکین پارلیمنٹ، تمام عوامی نمائندے، خواتین و حضرات!

وزیر اعظم نے جودھ پور، راجستھان میں تقریباً 5000 کروڑ روپے کے متعدد پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا

October 05th, 11:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجستھان کے جودھ پور میں سڑک، ریل، ہوا بازی، صحت اور اعلیٰ تعلیم جیسے شعبوں میں تقریباً 5000 کروڑ روپے کے متعدد منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا۔ ان پروجیکٹوں میں ایمس، جودھپور میں 350 بستروں کے ٹراما سینٹر اور کریٹیکل کیئر ہسپتال بلاک، پی ایم-ابھیم کے تحت 7 کریٹیکل کیئر بلاکس، اور جودھ پور ہوائی اڈے پر نئی ٹرمینل بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھنا شامل ہے۔ انہوں نے آئی آئی ٹی جودھ پور کیمپس، اور انفراسٹرکچر اپ گریڈ کو سنٹرل یونیورسٹی آف راجستھان کے لیے وقف کیا۔ انہوں نے متعدد سڑکوں کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا اور دو دیگر ریل پروجیکٹوں کو وقف کیا جن میں 145 کلومیٹر طویل دیگانہ-رائے کا باغ، اور 58 کلومیٹر لمبی دیگانہ-کچمن سٹی ریل لائنیں شامل ہیں۔ جناب مودی نے راجستھان میں دو نئی ٹرین خدمات یعنی رونیچا ایکسپریس - جیسلمیر کو دہلی سے جوڑنے والی اور مارواڑ جنکشن - کھمبلی گھاٹ کو جوڑنے والی ایک نئی ہیریٹیج ٹرین کو جھنڈی دکھائی ۔

وزیر اعظم نے گجرات کے احمد آباد میں سائنس سٹی کا دورہ کیا

September 27th, 02:10 pm

وزیر اعظم جناب نریندرمودی نے آج گجرات کے احمد آباد میں سائنس سٹی کا دورہ کیا۔ انہوں نے روبوٹکس گیلری، نیچر پارک، ایکواٹک گیلری، اور شارک ٹنل کا دورہ کیا اور اس موقع پر لگائی گئی نمائش کو بھی دیکھا۔

بھارت منڈپم، پرگتی میدان، نئی دلی میں آل انڈیا ایجوکیشن سمٹ میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن

July 29th, 11:30 am

میں متفق ہوں، سیکھنے کے لیے مذاکرہ بہت ضروری ہے۔ تعلیم کے لیے رابطہ ضروری ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ آل انڈیا ایجوکیشن کانفرنس کے اس سیشن کے ذریعے ہم اپنے مذاکرے اور فکر کی روایت کو مزید آگے لے جا رہے ہیں۔ اس سے پہلے کاشی میں نو تعمیر شدہ رودراکش آڈیٹوریم میں اس طرح کا ایک پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ اس بار یہ سماگم دلی کے اس نو تعمیر شدہ بھارت منڈپم میں ہو رہا ہے۔ اور یہ خوشی کی بات ہے کہ بھارت منڈپم کے باقاعدہ افتتاح کے بعد یہ پہلا پروگرام ہے اور خوشی میں اضافہ اس لیے ہو جاتا ہے کہ پہلا پروگرام تعلیم سے متعلق منعقد کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم نے دہلی میں، بھارت منڈپم میں اکھل بھارتیہ شکشا سماگم کا افتتاح کیا

July 29th, 10:45 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج دہلی میں بھارت منڈپم میں اکھل بھارتیہ شکشا سماگم کا افتتاح کیا۔ یہ قومی تعلیمی پالیسی 3 کی تیسری سالگرہ کا موقع ہے۔ انھوں نے پی ایم شری اسکیم کے تحت فنڈز کی پہلی قسط بھی جاری کی۔ 2020 اسکولوں کو پہلی قسط موصول ہوئی جس کی کل رقم 6207 کروڑ روپے ہے۔ انھوں نے 630 بھارتی زبانوں میں ترجمہ شدہ تعلیم اور ہنر مندی کے نصاب کی کتابوں کا بھی اجراء کیا۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر نمائش کا واک تھرو بھی کیا۔

'نوجوانوں کی صلاحیتوں اور تعلیم کو بروئے کار لانا' کے موضوع پر بجٹ کے بعد ویبینار میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 25th, 12:13 pm

ہنر اور تعلیم، یہ امرت کال میں ملک کے دو اہم ترین ہتھیار ہیں۔ ترقی یافتہ ہندوستان کے وژن کے ساتھ ملک کی امرت یاترا کی قیادت ہمارے نوجوان ہی کر رہے ہیں۔ اس لیے امرت کال کے پہلے بجٹ میں نوجوانوں اور ان کے مستقبل کو انتہائی اہمیت دی گئی ہے۔ ہمارا تعلیمی نظام عملی اور صنعت پر مبنی ہو ، یہ بجٹ اس کی بنیاد کو مضبوط کر رہا ہے۔ کئی سالوں سے ہمارا تعلیمی شعبہ سخت گیری کا شکار رہا ہے۔ ہم نے اسے تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے۔ ہم نے نوجوانوں کی اہلیت اور آنے والے وقت کے تقاضوں کے مطابق تعلیم اور ہنر کو نئے سرے سے ترتیب دیا۔ قومی تعلیمی پالیسی میں بھی تعلیم اور ہنر دونوں پر یکساں زور دیا گیا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ ہمیں اس کوشش میں اساتذہ کی طرف سے کافی تعاون ملا۔ اس سے ہمیں اپنے بچوں کو ماضی کے بوجھ سے آزاد کرنے کا بہت حوصلہ ملا ہے۔ اس سے حکومت کو تعلیم اور ہنر مندی کے شعبوں میں مزید اصلاحات کرنے کی ترغیب ملی ہے۔

وزیر اعظم نے ’ ہارنیسنگ یوتھ پاور –اسکلنگ اینڈ ایجوکیشن ‘ کے موضوع پربجٹ کے بعد ویبینار سے خطاب کیا

February 25th, 09:55 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ’ ہارنیسنگ یوتھ پاور –اسکلنگ اینڈ ایجوکیشن ‘ (نوجوانوں کی طاقت - مہارت اور تعلیم کو بروئے کار لانے) کے موضوع پر بجٹ کے بعد ویبینار سے خطاب کیا۔ مرکزی بجٹ 2023 میں اعلان کیے جانے والے اقدامات کے مؤثر نفاذ کے لیے تجاویز اور خیالات کو مدعو کرنے کے لیے حکومت کے ذریعہ منعقد بجٹ کے بعد 12 ویبیناروں میں سے یہ تیسرا ویبینار ہے۔

گجرات کے ادالج میں مشن اسکول آف ایکسیلینس کے آغاز پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 19th, 12:36 pm

آج گجرات امرت کا ل کی امرت پیڑھی کی تعمیر کی طرف ایک بڑا قدم اٹھا رہا ہے۔ یہ ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے ترقی یافتہ گجرات کی تعمیر کی سمت میں ایک سنگ میل ثابت ہونے والا ہے۔ مشن اسکول آف ایکسی لینس کے آغاز پر، میں گجرات کے تمام لوگوں، تمام اساتذہ، تمام نوجوان ساتھیوں کو، اتنا ہی نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

PM launches Mission Schools of Excellence at Trimandir, Adalaj, Gujarat

October 19th, 12:33 pm

The Prime Minister, Shri Narendra Modi launched Mission Schools of Excellence at Trimandir, Adalaj, Gujarat today. The Mission has been conceived with a total outlay of 10,000 Crores. During the event at Trimandir, the Prime Minister also launched projects worth around Rs 4260 crores. The Mission will help strengthen education infrastructure in Gujarat by setting up new classrooms, smart classrooms, computer labs and overall upgradation of the infrastructure of schools in the State.

Technology in the judicial system an essential part of Digital India mission: PM

April 30th, 01:55 pm

PM Modi participated in inaugural session of Joint Conference of Chief Ministers of States and Chief Justices of High Courts. He reiterated his vision of use of technology in governance in judiciary. He said that the Government of India considers the possibilities of technology in the judicial system as an essential part of the Digital India mission.

PM inaugurates the Joint Conference of CM of the States & Chief Justices of High Courts

April 30th, 10:00 am

PM Modi participated in inaugural session of Joint Conference of Chief Ministers of States and Chief Justices of High Courts. He reiterated his vision of use of technology in governance in judiciary. He said that the Government of India considers the possibilities of technology in the judicial system as an essential part of the Digital India mission.

Embrace challenges over comforts: PM Modi at IIT, Kanpur

December 28th, 11:02 am

Prime Minister Narendra Modi attended the 54th Convocation Ceremony of IIT Kanpur. The PM urged the students to become impatient for a self-reliant India. He said, Self-reliant India is the basic form of complete freedom, where we will not depend on anyone.

وزیر اعظم نے آئی آئی ٹی کانپور کی 54ویں تقسیم اسناد تقریب میں شرکت کی اور بلاک چین پر مبنی ڈیجیٹل ڈگری کا افتتاح کیا

December 28th, 11:01 am

ادارے کے طلباء اور فیکلٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج کا دن کانپور کے لیے ایک بڑا دن ہے کیونکہ اِس شہر کو میٹرو کی سہولت مل رہی ہے اور ساتھ ہی یہاں سے فارغ ہونے والے طلباء کی شکل میں کانپور دنیا کو ایک بیش قیمتی تحفہ دینے جارہا ہے۔ اس نامور ادارے میں طلباء کے سفر کے بارے میں بتاتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آئی آئی ٹی کانپور میں داخلہ سے لے کر یہاں سے فارغ ہونے تک’’آپ اپنے اندر ایک بڑی تبدیلی محسوس کر رہے ہوں گے ، یہاں آنے سے پہلے آپ کے اندر نامعلوم کا خوف رہا ہوگا یا نامعلوم کو جاننے کی خواہش رہی ہوگی اب نامعلوم کا کوئی خوف نہیں ہے، اب آپ کے اندر پوری دنیا کو دریافت کرنے کا حوصلہ ہے۔ اب نامعلوم کے بارے میں کوئی سوال نہیں ہے، بلکہ بہترین کو حاصل کرنے کا تجسس، پوری دنیا پر چھا جانے کا خواب ہے‘‘۔

گجرات میں متعدد پروجیکٹوں کے افتتاح اور انھیں قوم کے نام وقف کرنے کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن

July 16th, 04:05 pm

کابینہ کے میرے ساتھی اور گاندھی نگر کے رکن پارلیمنٹ جناب امت شاہ جی، ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو جی، گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی جی، نائب وزیر اعلیٰ نتن بھائی، ریلوے کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ درشنا زردوش جی، حکومت گجرات کے دیگر وزراء، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی اور گجرات ریاستی بی جے پی کے صدر جناب سی آر پاٹل جی، دیگر اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی اور میرے عزیز بھائیو اور بہنو، آپ سب کو نمسکار۔