وزیراعظم 15 جولائی کو وارانسی کا دورہ کریں گے
July 13th, 06:18 pm
وزیراعظم 15 جولائی 2021 کو وارانسی کا دورہ کریں گے۔ اس دورہ کے دوران وہ کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔وزیر اعظم 14 فروری کو تمل ناڈو اور کیرالہ کا دورہ کریں گے
February 12th, 06:10 pm
نئی دلّی ، 12 فروری / وزیر اعظم نریندر مودی 14 فروری ، 2021 ء کو تمل ناڈو اور کیرالہ کا دورہ کریں گے ۔ چنئی میں دن میں تقریباً 11.15 بجے وزیر اعظم کئی کلیدی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے اور ارجن جنگی ٹینک ( ایم کے – 1 اے ) فوج کو سونپیں گے ۔ سہ پہر 3.30 بجے کے قریب وزیر اعظم کوچی میں کئی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور کئی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے ۔ ان پروجیکٹوں سے ، اِن ریاستوں میں ترقی کی رفتار میں تیزی آئے گی اور یہ مکمل صلاحیت کے حصول کے لئے رفتار تیز کرنے میں مدد کریں گے ۔