اترپردیش کے وارانسی میں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا متن

October 20th, 04:54 pm

اسٹیج پر جلوہ افروز اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جی، اس پروگرام میں ٹیکنالوجی کے توسط سے جڑے دیگر ریاستوں کے معزز گورنرز، وزرائے اعلیٰ، مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی جناب نائیڈو جی، ٹیکنالوجی کے توسط سے جڑے مرکز میں کابینہ کے میرے دیگر ساتھی، یوپی کے نائب وزرائےاعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور برجیش پاٹھک جی، یوپی حکومت کے دیگر وزراء، ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی اور بنارس کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وارانسی، اتر پردیش میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا

October 20th, 04:15 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے وارانسی میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ آج کے منصوبوں میں 6,100 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ہوائی اڈے کے منصوبے اور وارانسی میں متعدد ترقیاتی اقدامات شامل ہیں۔

وارانسی میں آر جے شنکرا آئی اسپتال کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 20th, 02:21 pm

سری کانچی کامکوٹی پیٹھم کے شنکراچاریہ جی ، قابل احترام جگت گرو شری شنکر وجیندر سرسوتی؛ اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل؛ وزیر اعلیٰ، جناب یوگی آدتیہ ناتھ جی؛ نائب وزیر اعلیٰ، برجیش پاٹھک جی؛ شنکرا آئی فاؤنڈیشن کے آر وی رمنی جی ؛ ڈاکٹر ایس وی بالاسبرامنیم جی ؛ جناب مرلی کرشن مورتی جی؛ ریکھا جھنجھن والا جی اور تنظیم سے وابستہ دیگر تمام معزز اراکین، خواتین و حضرات!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اترپردیش کے وارانسی میں آر جے سنکرا آنکھوں کے ہسپتال کا افتتاح کیا

October 20th, 02:15 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اترپردیش کے شہر وارانسی میں آر جے سنکرا آنکھوں کے ہسپتال کا افتتاح کیا۔ یہ ہسپتال آنکھوں سے متعلق مختلف بیماریوں کے لیے جامع مشاورت اور علاج فراہم کرتا ہے۔ جناب مودی نے اس موقع پر منعقدہ نمائش کا بھی دورہ کیا۔

وزیر اعظم 20 اکتوبر کو وارانسی کا دورہ کریں گے

October 19th, 05:40 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 20 اکتوبر کو وارانسی کا دورہ کریں گے۔ دوپہر تقریباً 2 بجے وہ آر جے سنکرا آنکھوں کے ہسپتال کا افتتاح کریں گے۔ بعد ازاں، شام تقریباً 4:15 بجے، وہ وارانسی میں مختلف النوع ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔