عالمی ٹی-20 چیمپئن بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کا متن

July 05th, 04:00 pm

وزیر اعظم - ساتھیو! آپ سب کا خیر مقدم ہے اور یہ ہمارے لیے خوشی کی بات ہے کہ آپ نے ملک کو جوش و خروش اور جشن سے بھر دیا ہے۔ اور آپ نے ہم وطنوں کی تمام امیدوں اور آرزؤوں کو آپ نے جیت لیا ہے۔ میری طرف سے آپ کو بہت بہت مبارکباد۔ عام طور پر میں دیر رات دفتر میں کام کرتا ہوں۔ لیکن اس بار ٹی وی آن تھا اور فائل بھی چل رہی تھی، میں فائل پر توجہ نہیں دے پا رہا تھا۔ لیکن آپ لوگوں نے اپنی ٹیم اسپرٹ کو شاندار طریقے سے دکھایا، آپ نے اپنا ٹیلنٹ بھی دکھایا اور آپ کا صبر بھی دیدنی تھا۔ میں دیکھ سکتا تھا کہ صبر و تحمل تھا، کوئی جلدی نہیں تھی۔ آپ لوگ خود اعتمادی سے بھرپور تھے اس لیے میں آپ کو بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں ساتھیو۔

وزیر اعظم نے کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ ہوئے سڑک حادثے پر دُکھ کا اظہار کیا

December 30th, 04:44 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ ہوئے سڑک حادثے پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا۔