وزیر اعظم نے سگمیہ بھارت مہم کے 9 سال منائے

December 03rd, 04:22 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سگمیہ بھارت ابھیان کے 9 سال منائے۔ انہوں نے دیویانگ بہنوں اور بھائیوں کے لیے رسائی، مساوات اور مواقع کو مزید فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ دیویانگ بہنوں اور بھائیوں کے استقامت اور کارناموں کی ستائش کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ یہ ہمارے لئے باعث فخر ہے۔