PM Modi arrives in Georgetown, Guyana

November 20th, 11:22 am

Prime Minister Narendra Modi arrived in Georgetown, Guyana. In a special gesture, he was warmly received by President Irfaan Ali, PM Mark Anthony Phillips, senior ministers and other dignitaries at the airport. During the visit, PM Modi will take part in various programmes including address to the Parliament of Guyana and an interaction with the Indian community.

جارج ٹاؤن میں گیانا کے صدر نے وزیر اعظم کا استقبال کیا

November 20th, 11:18 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 20سے21 نومبر 2024 تک گیانا کے سرکاری دورے پر آج جارج ٹاؤن پہنچے۔ 56 برسوں میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا گیانا کا یہ پہلا دورہ ہے۔ ایک خصوصی اظہار کے طور پر، ایئرپورٹ پہنچنے پر گیانا کے صدر عز ت مآب ڈاکٹر محمد عرفان علی اور گیانا کے وزیر اعظم عزت مآب بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) مارک انتھونی فلپس نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں روایتی استقبالیہ دیا گیا ۔ اس تقریب میں گیانا کی حکومت کے ایک درجن سے زائد کابینی وزراء بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نائجیریا، برازیل اور گیانا کا دورہ کریں گے۔

November 12th, 07:44 pm

وزیر اعظم نریندر مودی 16 سے 21 نومبر تک نائجیریا، برازیل اور گیانا کے سرکاری دورے پر جائیں گے۔ نائجیریا میں، وہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے اور ہندوستانی برادری سے خطاب کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی بات چیت میں حصہ لیں گے۔ برازیل میں وہ جی20 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ گیانا میں، وزیر اعظم سینئر لیڈروں کے ساتھ بات چیت کریں گے، پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے، اور سی اے آر آئی سی او ایم- انڈیا سمٹ میں شرکت کریں گے، کیریبین خطے کے ساتھ تعلقات کو گہرا کرنے کے لیے ہندوستان کے عزم پر زور دیں گے۔

17ویں پرواسی بھارتیہ دیوس کے موقع پر گیانا کے صدر کے ساتھ وزیر اعظم کی ملاقات

January 09th, 05:31 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اندور میں 17 ویں پراواسی بھارتیہ دیوس (پی بی ڈی) کے موقع پر گیانا کوآپریٹو ریپبلک کے صدر ایچ ای ڈاکٹر محمد عرفان علی سے ملاقات کی۔ صدر عرفان علی 8-14 جنوری 2023 تک ہندوستان کے سرکاری دورے پر ہیں اور 17ویں پی بی ڈی میں مہمان خصوصی ہیں۔

وزیر اعظم ، 16 فروری کو ٹیری کی عالمی پائیدار ترقیاتی سربراہ کانفرنس میں افتتاحی خطبہ دیں گے

February 15th, 11:32 am

وزیر اعظم جناب نریندرمودی ویڈیو پیغام کے ذریعہ 16 فروری 2022 کو تقریباََ شام 6 بجے دی انرجی اینڈ ریسورس انسٹی ٹیوٹ (ٹی ای آر آئی ) کی عالمی پائیدار ترقیاتی سربراہ کانفرنس میں افتتاحی خطبہ دیں گے۔