کیرالہ کےوائناڈمیں مٹی کے تودے کھسکنے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد وزیر اعظم کے بیان کا متن
August 10th, 07:40 pm
محترم وزیر اعلیٰ، جناب گورنر، مرکزی حکومت میں میرے ساتھی وزیر اور اس مٹی کی سنتان، سریش گوپی جی! جب سے میں نے اس تباہی کے بارے میں سنا ہے، میں یہاں مسلسل رابطے میں ہوں۔ میں ہر لمحہ معلومات لیتا رہا ہوں اور مرکزی حکومت کے سبھی محکمے جو اس صورتحال میں مدد کر سکتے ہیں، فوری طور پر متحرک ہو جائیں اور ہم سب کو مل کر اس بحران کی صورت حال میں ہمارے لوگوں کو اس مشکل گھڑی سے نکالنے میں ان کی مدد کرنی ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ ہماری دعائیں وائناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں، مرکز راحت رسانی کوششوں میں مدد کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتا ہے
August 10th, 07:36 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہماری دعائیں وائناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں اور مرکز امدادی سرگرمیوں میں مدد کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت تمام امداد اور راحت کاری میں ریاستی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیر اعظم نے آج کیرالہ کے وائناڈ میں ایک فضائی سروے کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور معائنہ کیا۔