وائس آف گلوبل ساؤتھ سمٹ 3.0 کے لیڈروں کےافتتاحی اجلاس میں وزیر اعظم کے ابتدائی کلمات
August 17th, 10:00 am
140 کروڑ ہندوستانیوں کی جانب سے، ہم آپ سب کا تیسری وائس آف گلوبل ساؤتھ سمٹ میں پرتپاک خیرمقدم کرتے ہیں۔ پچھلی دو سربراہی ملاقاتوں میں، مجھے آپ میں سے بہت سے لوگوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا موقع ملا۔ مجھے بے حد خوشی ہے کہ اس سال، ہندوستان میں عام انتخابات کے بعد، مجھے ایک بار پھر اس پلیٹ فارم پر آپ سب سے جڑنے کا موقع مل رہا ہے۔’ریچنگ دی لاسٹ مائل‘ کے موضوع پر منعقد پوسٹ بجٹ ویبینار میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 27th, 10:16 am
عام طور پر یہ روایت رہی ہے کہ بجٹ کے بعد پارلیمنٹ میں بجٹ کے حوالے سے بحث ہوتی ہے اور یہ ضروری بھی ہے اور مفید بھی۔ لیکن ہماری حکومت نے بجٹ پر بحث کو ایک قدم آگے بڑھایا ہے۔ پچھلے کچھ برسوں سے، ہماری حکومت نے بجٹ کی تیاری سے پہلے بھی اور بجٹ کے بعد بھی تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ غور و خوض کی ایک نئی روایت شروع کی ہے۔ یہ عمل درآمد کے لحاظ سے، ٹائم باؤنڈ ڈیلیوری کے نقطہ نظر سے بہت ہی اہم ہے۔ اس سے ٹیکس دہندگان کے پیسے کی ہر ایک پائی کے مناسب استعمال کو بھی یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے۔ گزشتہ چند دنوں میں، میں نے مختلف شعبوں کے ماہرین سے گفتگو کی ہے۔ آج ریچنگ دی لاسٹ مائل، جسے مہاتما گاندھی کہا کرتے تھے کہ آپ کی پالیسیاں، آپ کے منصوبے آخری سرے پر بیٹھے شخص تک کتنی جلدی پہنچتے ہیں، کیسے پہنچتے ہیں، یہ بہت اہم ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ آج اس موضوع پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک وسیع صلاح و مشورہ کیا جارہاہے کہ بجٹ میں عوامی فلاح و بہبود کے جتنے کام ہیں، اتنا بجٹ ہے، ہم اسے پوری شفافیت کے ساتھ مستحقین تک کیسے پہنچا سکتے ہیں۔وزیر اعظم نے ‘آخری میل تک رسائی’ پر بجٹ ویبینار سے خطاب کیا
February 27th, 10:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ‘‘آخری میل تک رسائی ’’کے موضوع پر ایک بجٹ ویبینار سے خطاب کیا۔ یہ بجٹ کے بعد 12 ویبینارز کے سلسلے کی چوتھی کڑی ہے جس کا اہتمام حکومت نے مرکزی بجٹ 2023 میں اعلان کردہ اقدامات کے مؤثر نفاذ کے لیے خیالات اور تجاویز حاصل کرنے کے لیے کیا ہے۔