جی سی ایم ایم ایف، امول فیڈریشن کی گولڈن جوبلی تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 22nd, 11:30 am
گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت جی، گجرات کے مقبول وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی پرشوتم روپالا جی، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی سی آر پاٹل، امول کے چیئرمین جناب شیامل بھائی، اوریہاں اتنی بڑی تعداد میں موجود میرے بھائیو اور بہنوں!وزیر اعظم نے، گجرات کےاحمد آباد میں، گجرات کوآپریٹو ملک مارکیٹنگ فیڈریشن کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت کی
February 22nd, 10:44 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے، آج احمد آباد کےموٹیرا میں نریندر مودی اسٹیڈیم میں گجرات کوآپریٹو ملک مارکیٹنگ فیڈریشن (جی سی ایم ایم ایف) کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر لگائی گئی نمائش کو بھی دیکھا اور گولڈن جوبلی کافی ٹیبل بک کی نقاب کشائی بھی کی۔ جی سی ایم ایم ایف کوآپریٹیو کی لچک، ان کے کاروباری جذبے اور کسانوں کے مضبوط عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے، جس نے امول کو دنیا کے مضبوط ترین ڈیری برانڈز میں سے ایک بنا دیا ہے۔راجستھان کے بھلواڑہ میں بھگوان شری دیو نارائن جی کے 1111ویں اوترن مہوتسو کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا بنیادی متن
January 28th, 03:50 pm
آج اس مقدس موقع پر بھگوان دیونارائن جی کا بلایا ایا اور جب بھگوان دیو نارائن جی کا بلاوایاآئے تو اس موقع کو کون چھوڑتا ہے؟ میں بھی حاضر ہوگیا اور آپ یاد رکھئے، یہ کوئی وزیر اعظم نہیں آیا ہے۔ میں پوری عقیدت سے آپ ہی کی طرح ایک زائر کے طورپر آشیرواد لینے آیا ہوں۔ ابھی مجھے یگیہ شالہ میں پورناہوتی دینے کا موقع بھی نصیب ہوا۔ میرے لیے یہ بھی خوش قسمتی کی بات ہے کہ مجھ جیسے ایک عام شخص کو آج آپ کے درمیان آکر بھگوان دیونارائن جی کا اور ان کے تمام بھکتوں کا آشیرواد حاصل کرنے کی سعادت حاصل ہوئی ہے۔ بھگوان دیونارائن اور عام لوگ، دونوں کے درشن کرکے میں آج دھنیہ ہوگیا ہوں۔ ملک بھر سے یہاں آئے تمام عقیدتمند کی طرح، میں بھگوان دیو نارائن سے مسلسل قومی خدمت کے لئے، غریبوں کی فلاح کے لئے آشیرواد لینے آیا ہوں۔وزیر اعظم کا راجستھان کے بھلواڑہ، میں بھگوان شری دیونارائن جی کے 1111 ویں ’اوترن مہوتسو‘ کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب
January 28th, 11:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجستھان کے بھلواڑہ میں بھگوان شری دیونارائن جی کے 1111ویں ’اوترن مہوتسو‘ کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے مندر درشن اور پریکرما کیا اور نیم کا پودا بھی لگایا۔ انہوں نے یگیہ شالا میں جاری وشنو مہایگیہ میں پرناہوتی بھی کی۔ بھگوان شری دیونارائن جی کی پوجا راجستھان کے لوگ کرتے ہیں، اور ان کے پیروکار ملک کے طول و عرض میں پھیلے ہوئے ہیں۔ وہ خاص طور پر عوامی خدمت کے لیے اپنے کام کے لیے قابل احترام ہیں۔بین الاقوامی ڈیری فیڈریشن عالمی ڈیری سربراہ ملاقات 2022 کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
September 12th, 11:01 am
مجھے خوشی ہے کہ آج ڈیری کے شعبہ سے وابستہ دنیا بھر کے ماہرین اور اختراع کار بھارت میں یکجا ہوئے ہیں۔ میں عالمی ڈیری سربراہ ملاقات میں الگ الگ ممالک سے تشریف لائے تمام معززین کا بھارت کے کروڑوں مویشیوں کی جانب سے، بھارت کے کروڑوں شہریوں کی جانب سے، بھارت سرکار کی جانب سے تہہ دل سے استقبال کرتا ہوں۔ ڈیری شعبہ کی قوت نہ صرف دیہی معیشت کو رفتار فراہم کرتی ہے، بلکہ یہ دنیا بھر میں کروڑوں افراد کی روزی روٹی کا بھی اہم وسیلہ ہے۔ مجھے یقین ہے، یہ سربراہ ملاقات، خیالات، تکنالوجی، مہارت اور ڈیری شعبہ سے وابستہ روایات کی سطح پر ایک دوسرے کی معلومات میں اضافہ کرنے اور ایک دوسرے سے سیکھنے میں بہت بڑا کردار ادا کرے گی۔PM inaugurates International Dairy Federation World Dairy Summit 2022 in Greater Noida
September 12th, 11:00 am
PM Modi inaugurated International Dairy Federation World Dairy Summit. “The potential of the dairy sector not only gives impetus to the rural economy, but is also a major source of livelihood for crores of people across the world”, he said.مرکزی کابینہ نے مویشی پروری اور ڈیئری محکمہ کی اسکیموں کے مختلف اجزاء میں ترمیم اور انہیں درست کرنے اور 54618 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا انتظام کرنے کے لیے مخصوص مویشیوں سے متعلق پیکیج کو منظوری دی
July 14th, 07:40 pm
وزیر اعظم مودی کی زیر صدارت اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے مخصوص مویشیوں کے شعبہ سے متعلق پیکیج کے نفاذ کو منظوری دے دی۔ اس کے تحت کئی سرگرمیاں شامل ہیں۔ حکومت ہند کی اسکیموں کے کئی اجزاء میں ترمیم کی گئی اور انہیں درست کیا گیا۔ یہ قدم اگلے پانچ سالوں کے لیے ہے، جو 22-2021 سے شروع ہوگا۔ یہ منظوری اس لیے دی گئی، تاکہ مویشیوں کے شعبہ میں ترقی کو ترغیب ملے، جس کے سبب مویشیوں کے شعبہ سے وابستہ 10 کروڑ کسانوں کے لیے مویشی پروری فائدہ مند ہو سکے۔