بھارت – ملیشیا جامع کلیدی شراکت داری پر مشترکہ بیان
August 20th, 08:39 pm
20 اگست 2024 کو، ملیشیا کے وزیر اعظم، داتو سیری انور ابراہیم نے بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے سرکاری دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے بھارت کا دورہ کیا۔ یہ ملیشیا کے وزیر اعظم کا جنوبی ایشیائی خطے کا پہلا دورہ تھا، اور دونوں وزرائے اعظم کے درمیان پہلی ملاقات تھی، جس سے انہیں بہتر کلیدی تعلقات کا جائزہ لینے کا موقع حاصل ہوا۔ بات چیت کے دوران کئی شعبوں پر احاطہ کیا گیا جو ہندوستان-ملیشیا کے تعلقات کو کثیر سطحی اور کثیر جہتی بناتے ہیں۔وزیر اعظم نے گورنروں کی کانفرنس میں شرکت کی
August 03rd, 11:01 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راشٹرپتی بھون میں گورنروں کی کانفرنس میں شرکت کی۔وزیراعظم نے راشٹرپتی بھون میں گورنروں کی کانفرنس میں شرکت کی
August 02nd, 02:05 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہندمحترمہ دروپدی مرموت کی صدارت میں گورنروں کی کانفرنس میں شرکت کی۔ وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے کہا کہ یہ اس بات چیت کے لیے ایک اہم فورم ہے کہ گورنر کس طرح ترقی کو فروغ دے سکتے ہیں اور معاشرے کی خدمت کر سکتے ہیں۔وزیر اعظم نے نیتی آیوگ کی 9ویں گورننگ کونسل کی میٹنگ کی صدارت کی
July 27th, 07:12 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نیتی آیوگ کی 9ویں گورننگ کونسل کی میٹنگ کی صدارت کی۔ یہ میٹنگ نئی دہلی میں واقع راشٹرپتی بھون کلچرل سینٹر میں منعقد کی گئی۔ اس میٹنگ میں 20 ریاستوں اور 6 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے اعلیٰ / لیفٹیننٹ گورنروں نے شرکت کی۔وزیر اعظم نے راشٹرپتی بھون میں دفاعی تفویض خطابات تقریب-2024 (مرحلہ-1) میں شرکت کی
July 05th, 10:01 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راشٹرپتی بھون میں دفاعی تفویض خطابات کی تقریب 2024 (مرحلہ -1) میں شرکت کی۔جناب نریندرمودی نے تیسری مدت کے لئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیا
June 09th, 11:55 pm
جناب نریندر مودی نے آج راشٹرپتی بھون میں منعقد ایک تقریب میں مسلسل تیسری بار ہندوستان کے وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا۔ صدر جمہوریہ ،محترمہ دروپدی مرمو نے وزیر اعظم اور ان کے کابینہ کے ساتھیوں کو حلف دلایا۔وزیر اعظم اور وزراء کی کونسل کی تقریب حلف برداری میں ہندوستان کے پڑوس اور بحر ہند کے علاقے کے رہنماؤں کی شرکت
June 09th, 11:50 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور وزراء کی کونسل کی حلف برداری کی تقریب 09 جون 2024 کو راشٹرپتی بھون میں منعقد ہوئی۔ ہندوستان کے پڑوس اور بحر ہند کے علاقے کے رہنماؤں نے اعزازی مہمانوں کے طور پر تقریب میں شرکت کی۔وزیر اعظم اور وزراء کی کونسل کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے قائدین کا دورہ
June 08th, 12:24 pm
لوک سبھا انتخابات 2024 کے بعد وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور وزراء کی کونسل کی تقریب حلف برداری کا اہتمام 09 جون 2024 کو کیا جائے گا۔ اس موقع پر، بھارت کے ہمسایہ اور بحر ہند کے خطے میں واقع ممالک کے قائدین کو مہمان ذی وقار کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔وزیر اعظم نے نیشنل اسپورٹس اینڈ ایڈونچر ایوارڈس 2023 کے فاتحین کو مبارکباد دی
January 09th, 07:23 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نیشنل اسپورٹس اینڈ ایڈونچر ایوارڈس 2023 کے فاتحین کو مبارکباد دی ہے۔ کھلاڑیوں کی غیر معمولی حصولیابیوں اور غیر متزلزل عہدبندگی کا اعتراف کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے نہ صرف اپنے متعلقہ میدانوں میں بہترین کارکردگی پیش کی ہے بلکہ مطلع عالم پر بھارتی پرچم کو بھی بلند کیا ہے۔پارلیمنٹ کے مرکزی ہال میں ارکان پارلیمنٹ سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 19th, 11:50 am
آپ کو اور ملک کے عوام کو گنیش چترتھی کی بہت بہت مبارکباد۔ آج پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں ہم سب مل کر نئے مستقبل کا افتتاح کررہے ہیں۔ آج ہم یہاں ترقی یافتہ بھارت کا عزم دوہرانے ، پھر ایک بار عہد بستہ ہونے اور اس کو حقیقت میں بدلنے کے لئے جی جان سے خود کو وقف کردینے کے ارادے سے نئی عمارت کی طرف پیش قدمی کررہے ہیں۔ قابل احترام ایوان، یہ عمارت اور اس میں بھی یہ سینٹرل ہال ایک طرح ہمارے جذبات سے پُر ہے۔ہمیں جذباتی بھی بناتا ہے اور ہمیں اپنے فرض کے لئے تحریک بھی دیتا ہے۔آزادی سے پہلے یہ جگہ ایک طرح لائبریری کی شکل میں استعمال ہوتی ہے، لیکن بعد میں سموددھان سبھا کی نشست یہاں شروع ہوئی اور سمودھان سبھا کی نشستوں کے ذریعے سنجیدہ مذاکرات اور غور و فکر کرکے ہمارے آئین نے یہیں پر تشکیل پائی۔یہیں پر 1947 میں انگریزی حکومت نے اقتدار منتقل کیا، اس عمل کا بھی چشم دید گواہ ہمارا یہ سینٹرل ہال ہے۔ اسی سینٹر ہال میں بھارت کے ترنگے کو اپنایاگیا، ہمارے قومی ترانے کو اپنایاگیا اور تاریخی موقعوں پر آزادی کے بعد بھی سبھی سرکاروں کے درمیان بہت سے موقعے آئے، جب دونوں ایوانوں نے مل کر بھارت کے قسمت کو تشکیل دینے کی بات پر غوروفکر کیا، اتفاق رائے پیدا کیا اور فیصلہ بھی کیا۔وزیر اعظم نے خصوصی اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں اراکین پارلیمنٹ سے خطاب کیا
September 19th, 11:30 am
وزیر اعظم نے گنیش چترتھی کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ایوان سے خطاب کا آغاز کیا۔ انہوں نے آج کے اس موقع کونمایاں کیا جب ایوان کی کارروائی پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں شروع ہو گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ’’ہم ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک میں تبدیل کرنے کے عزم اور ارادے کے ساتھ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی طرف گامزن ہو رہے ہیں۔‘‘وزیر اعظم نے دفاع سے متعلق تفویض اعزاز کی تقریب میں شرکت کی
June 27th, 10:28 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راشٹرپتی بھون میں دفاع سے متعلق تفویض اعزاز کی تقریب میں شرکت کی۔وزیر اعظم نے کمبوڈیا کے شاہ عالی جناب نوروڈوم سیہامونی سے ملاقات کی
May 30th, 08:50 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راشٹرپتی بھون میں کمبوڈیا کے شاہ عالی جناب نوروڈوم سیہامونی سے ملاقات کی، جو 29 سے 31 مئی 2023 تک ہندوستان کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر ہیں۔وزیر اعظم نے دفاع سے متعلق تفویض اعزاز کی تقریب میں شرکت کی
May 09th, 11:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راشٹرپتی بھون میں دفاع سے متعلق تفویض اعزاز کی تقریب میں شرکت کی۔وزیراعظم کی پدم ایوارڈس تقریب میں شرکت
April 05th, 10:23 pm
وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج راشٹرپتی بھون میں پدم ایوارڈس تقریب میں شرکت کی ۔وزیر اعظم نے شہری تفویض اعزازات کی تقریب میں شرکت کی
March 22nd, 10:02 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راشٹرپتی بھون میں شہری تفویض اعزازات کی تقریب میں شرکت کی۔وزیر اعظم 7 اگست کو نیتی آیوگ کی ساتویں گورننگ کونسل میٹنگ کی صدارت کریں گے
August 05th, 01:52 pm
ہندوستان آزادی کے 75 سال کی یاد منا رہا ہے، اس لئے ریاستوں کو چست، لچکدار اور خود کفیل بنانے اور تعاون پر مبنی وفاقیت کے جذبے کے ساتھ ’آتم نربھر بھارت‘ کی طرف بڑھنے کی ضرورت ہے۔ ایک مستحکم، پائیدار اور شمولیت والے ہندوستان کی تعمیر کی مہم میں، نیتی آیوگ کی ساتویں گورننگ کونسل کی میٹنگ 7 اگست 2022 کو ہوگی اور یہ مرکز اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے درمیان تعاون اور کولوبریشن کے ایک نئے دور کی طرف ہم آہنگی کی راہ ہموار کرے گی۔وزیر اعظم نے صدر جمہوریہ ہند سے ملاقات کی
July 26th, 03:46 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی آج صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو سے راشٹرپتی بھون، ملاقات کرنے کے لیے گئے۔وزیر اعظم کی راشٹرپتی بھون میں منعقدہ دفاعی تفویض اسناد کی تقریب میں شرکت
May 31st, 11:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندرمودی نے نئی دہلی میں راشٹرپتی بھون میں منعقدہ دفاعی تفویض اسناد کی تقریب میں شرکت کی۔اس تقریب میں بہادری ایوارڈ دئے گئے ۔وزیراعظم نریندر مودی نے راشٹرپتی بھون میں دفاعی اعزاز دیئے جانے کی تقریب میں شرکت کی
May 10th, 10:30 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی کے راشٹرپتی میں منعقد دفاعی اعزاز دیئے جانے کی ایک تقریب میں شرکت کی۔ اس تقریب میں شجاعت کے ایوارڈ اور غیر معمولی اعزازات عطا کئے گئے۔