وزیراعظم نے این سی سی کے دن کے موقع پر ،این سی سی کیڈٹس کو مبارک باد دی
November 28th, 06:14 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے این سی سی کے دن کے موقع پر این سی سی کیڈٹس کو مبارک باد دی ہے۔ جناب مودی نے پورے بھارت میں این سی سی ایلمنائی سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ اپنی مدد اور ایسوسی ایشن کی سرگرمیوں میں حصہ لے کر، این سی سی ایلمنائی ایسو سی ایشن کو تقویت دیں۔اتر پردیش کے جھانسی میں 'راشٹریہ رکشا سمرپن پرو' میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 19th, 05:39 pm
نئی دہلی۔ 19 نومبر جس سر زمین پر ہماری رانی لکشمی بائی جی نے آزادی کے لیے اپنا سب کچھ نچھاور کر دیا اس سرزمین کے لوگوں کو میں ہاتھ جوڑ کر سلام کرتا ہوں ۔ جھانسی نے تو آزادی کی جوت جگائی تھی ۔ یہاں کی مٹی کے ذرے ذرے میں بہادری اور ملک سے محبت بستی ہے۔ جھانسی کی جانباز رانی ،رانی لکشمی بائی جی کو سلام۔وزیر اعظم نے اتر پردیش کے جھانسی میں ’راشٹر رکھشا سمپرپن پرو‘ میں شرکت کی
November 19th, 05:38 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جھانسی، اتر پردیش میں ’راشٹر رکشا سمپرپن پرو‘ میں شرکت کی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جھانسی قلعے کے احاطے میں منعقدہ ’راشٹر رکھشا سمرپن پرو‘ کی ایک شاندار تقریب میں وزارت دفاع کے کئی نئے اقدامات قوم کے نام وقف کیے۔ ان منصوبوں میں این سی سی ایلومنائی ایسوسی ایشن کا آغاز شامل ہے، وزیر اعظم ایسوسی ایشن کے پہلے ممبر کے طور پر رجسٹرڈ ہوئے۔ ڈی آر ڈی او نے ہندوستانی بحریہ کے جہازوں کے لیے جدید الیکٹرونک وارفیئر سویٹ 'شکتی'؛ ہلکے جنگی ہیلی کاپٹر اور ڈرونز کو ڈیزائن اور تیار کیا۔ انہوں نے یوپی ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈور کے جھانسی نوڈ پر بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ کے 400 کروڑ روپے کے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔