وزیر اعظم نے جھانسی کی رانی لکشمی بائی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

November 19th, 08:41 am

ہمت اور حب الوطنی کی حقیقی علامت جھانسی کی دلیر رانی لکشمی بائی کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔

نئی دہلی کے کریپّا پریڈ گراؤنڈ میں این سی سی کیڈٹس ریلی سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

January 27th, 05:00 pm

مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی جناب راج ناتھ سنگھ جی، جناب اجے بھٹ جی، سی ڈی ایس جنرل انل چوہان جی،تینوں افواج کے سربراہان، سکریٹری دفاع ، ڈائرکٹر جنرل این سی سی، تمام مہمان اور این سی سی کے میرے نوجوان ساتھیو۔

وزیر اعظم كا دہلی كے کیریپا پریڈ گراؤنڈ میں این سی سی پی ایم ریلی سے خطاب

January 27th, 04:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دہلی کے کیریپا پریڈ گراؤنڈ میں سالانہ این سی سی پی ایم ریلی سے خطاب کیا۔ جناب مودی نے ایک ثقافتی پروگرام دیکھا اور بہترین کیڈٹ ایوارڈز پیش کئے۔ انہوں نے جھانسی سے دہلی تک كے لیے این سی سی گرلز اور ناری شکتی وندن رن (این ایس آر وی) کی میگا سائیکلوتھون كو بھی روانہ كیا۔

وزیر اعظم نے رانی لکشمی بائی کو ان کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا

November 19th, 11:11 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھارتی خواتین کی قوت و بہادری کی علامت رانی لکشمی بائی کو ان کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر تہہ دل سے خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم نےرانی لکشمی بائی کو ان کی جینتی پر یاد کیا

November 19th, 08:58 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے رانی لکشمی بائی کو ان کی جینتی پر یاد کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ ان کی جرأت اور ملک کے لئے ان کے یادگار تعاون کو کبھی نہیں بھلایا جاسکتا۔

چھیترویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے وزیر اعظم مودی کی تقریر کی اہم باتیں

August 15th, 02:30 pm

چھیترویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے وزیر اعظم مودی کی تقریر کی اہم باتیں

لال قلعہ کی فصیل سے، 76ویں یوم آزادی کے موقع پر، وزیراعظم کے خطاب کا متن

August 15th, 07:01 am

آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر، اہل وطن کو بہت بہت نیک خواہشات، بہت بہت مبارک باد۔ نہ صرف ہندوستان کا ہر کونہ، بلکہ دنیا کے ہر کونے میں آج کسی نہ کسی شکل میں ہندوستانیوں کے ذریعہ یا بھارت کے تئیں انتہائی محبت رکھنے والوں کے ذریعہ، ملک کے ہر کونے میں یہ ہمارا ترنگا آن-بان- شان کے ساتھ لہرا رہا ہے۔ میں دنیا بھر میں پھیلے ہوئے بھارت سے محبت کرنے والوں کو ، ہندوستانیوں کو آزادی کے اس امرت مہوتسو کی بہت بہت مبارک باد دیتا ہوں۔ آج کا یہ دن تاریخی دن ہے۔ یہ ایک اہم پڑاؤ، ایک نئی راہ، ایک نیا عزم اور نئے حوصلے کے ساتھ قدم بڑھانے کا مبارک موقع ہے۔ آزادی کی جنگ میں غلامی کا پورادور جدوجہد میں گزرا ہے۔ ہندوستان کا کوئی کونہ ایسا نہیں تھا، کوئی دور ایسا نہیں تھا، جب ملک کے باشندگان نے سینکڑوں برسوں تک غلامی کے خلاف جنگ نہ کی ہو۔ زندگی نہ کھپائی ہو، مشکلات نہ جھیلیں ہو، قربانی نہ دی ہو! آج ہم سب اہل وطنوں کے لئے ایسی عظیم شخصیات کو، قربانی دینے والے ہر شخص کو، زندگی نچھاور کرنے والے ہر شخص کو ،سلام کرنے کا موقع ہے۔ ان کے قرض کو قبول کرنے کا موقع ہے اور ان کو یاد کرتے ہوئے، ان کے خوابوں کو جلد از جلد پورا کرنے کا عہد لینے کا موقع بھی ہے۔ ہم سبھی ہم وطن ،پوجیہ باپو، نیتا جی سبھاش چندر بوس کے، بابا صاحب امبیڈکر ، ویر ساورکرکے، جنہوں نے اپنی زندگی فرض کی راہ پر گزاردی، فرض کا یہ راستہ ان کی زندگی کا مقصد تھا۔ یہ ملک شکر گزار ہے، منگل پانڈے، تاتیا ٹوپے، بھگت سنگھ، سکھ دیو،راج گرو، چندر شیکھر آزاد، اشفاق اللہ خان، رام پرساد بسمل کا؛ ہمارے ایسے متعدد انقلابی ہیروز نے برطانوی سامراج کی بنیاد ہلا کر رکھ دی تھی۔ یہ قوم شکر گزار ہے ان سرکردہ خواتین مجاہدین آزادی کا،رانی لکشمی بائی، جھلکاری بائی، درگا بھابھی، رانی گائی دنلیوکا، رانی چننما، بیگم حضرت محل، وینو نٹیارکا؛ کہ ہندوستان کی نسائی طاقت کیا ہوتی ہے۔

بھارت نے 76واں یوم آزادی منایا

August 15th, 07:00 am

لال قلعہ سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم مودی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی قوت اس کے تنوع میں مضمر ہے۔ انہوں نے ملک کو ’’جمہوریت کی ماں‘‘ قرار دیا اور ’امرت کال‘ کے ’پانچ پرن‘ کا ذکر کیا۔ وہ پانچ پرن ہیں – ترقی یافتہ بھارت کا ہدف، نوآبادیاتی ذہنیت کے اثرات کو ختم کرنا، اپنی بنیادوں پر فخر کرنا، اتحاد اور احساس ذمہ داری۔

برمنگھم کامن ویلتھ گیمز 2022میں حصہ لینے والے ہندوستانی کھلاڑیوں کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کا بنیادی متن

August 13th, 11:31 am

چلئے، ویسے تو سب سے بات کرنا میرے لیے بہت ہی تحریک بخش ہوتا ہے، لیکن سب سے شاید بات کرنا ممکن نہیں ہوتاہے، البتہ الگ الگ وقت میں آپ میں سے کئی لوگوں سے کسی نہ کسی شکل میں مجھے رابطے میں رہنے کا موقع ملا ہے، بات چیت کرنے کا موقع ملا ہے، لیکن میرے لیے خوشی ہے کہ وقت آپ نکال کر میری رہائش گاہ پر آئے اور خاندان کے ایک ممبر کی شکل میں آئے ہیں، تو آپ کی کامیابی کا داستان آپ کے ساتھ جڑ کرکے ہر ہندوستانی فخر کرتا ہے، میں بھی فخر محسوس کررہا ہوں۔ آپ سب کا میرے یہاں بہت بہت استقبال ہے۔

وزیر اعظم نے 2022 کے دولت مشترکہ کھیلوں کے ہندوستانی دستے کو مبارکباد دی

August 13th, 11:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں 2022 کے دولت مشترکہ کھیلوں (سی ڈبلیو جی) کے ہندوستانی دستے کو مبارکباد دی۔ تقریب میں کھلاڑیوں اور ان کے کوچوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر موجود لوگوں میں نوجوانوں کے امور، کھیل اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر مملکت جناب نسیت پرمانک شامل تھے۔

یہ بھارت کی نمو کی داستان کا اہم موڑ ہے:من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال

November 28th, 11:30 am

میرے پیارے ہم وطنو، نمسکار۔ آج ہم ایک بار پھر ’من کی بات‘ کے لیے ایک ساتھ جڑ رہے ہیں۔ دو دن بعد دسمبر کا مہینہ بھی شروع ہو رہا ہے اور دسمبر آتے ہی نفسیاتی طور پر ہمیں لگتا ہے کہ چلئے بھائی سال پورا ہو گیا ہے۔ یہ سال کا آخری مہینہ ہے اور نئے سال کے لیے تانے بانے بننا شروع کر دیتے ہیں۔اسی مہینے نیوی ڈے آرمڈ فورسز فلیگ ڈے بھی ملک مناتا ہے۔ ہم سب کو معلوم ہے کہ 16 دسمبر کو1971 کی جنگ کی گولڈن جوبلی بھی ملک منا رہا ہے۔ میں ان سبھی مواقع پر ملک کی سیکورٹی فورسز یاد کرتا ہوں، اپنے بہادروں کو یاد کرتا ہوں۔ اور خاص طور پر ان بہادر ماؤں کو یاد کرتا ہوں جنہوں نے ایسے بہادروں کو جنم دیا۔ ہمیشہ کی طرح، اس بار بھی مجھے نمو ایپ پر، مائی جی او وی پر آپ کے بہت سارے مشورے بھی ملے ہیں۔ آپ لوگوں نے مجھے اپنے خاندان کا حصہ مانتے ہوئے اپنی زندگی کے سکھ دکھ بھی ساجھا کئے ہیں۔ ان میں بہت سارے نوجوان بھی ہیں، طلبا اور طالبات بھی ہیں۔ مجھے واقعی بہت اچھا لگتا ہے کہ’من کی بات‘ کا ہمارا یہ خاندان مسلسل بڑا تو ہوہی رہا ہے،من سے بھی جڑ رہا ہے اور مقصد سے بھی جڑ رہا ہے اور ہمارےگہرے ہوتے رشتے، ہمارے اندر، مسلسل مثبت نظریات کا ایک سلسلہ پیدا کررہے ہیں۔

اتر پردیش کے جھانسی میں 'راشٹریہ رکشا سمرپن پرو' میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

November 19th, 05:39 pm

نئی دہلی۔ 19 نومبر جس سر زمین پر ہماری رانی لکشمی بائی جی نے آزادی کے لیے اپنا سب کچھ نچھاور کر دیا اس سرزمین کے لوگوں کو میں ہاتھ جوڑ کر سلام کرتا ہوں ۔ جھانسی نے تو آزادی کی جوت جگائی تھی ۔ یہاں کی مٹی کے ذرے ذرے میں بہادری اور ملک سے محبت بستی ہے۔ جھانسی کی جانباز رانی ،رانی لکشمی بائی جی کو سلام۔

وزیر اعظم نے اتر پردیش کے جھانسی میں ’راشٹر رکھشا سمپرپن پرو‘ میں شرکت کی

November 19th, 05:38 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جھانسی، اتر پردیش میں ’راشٹر رکشا سمپرپن پرو‘ میں شرکت کی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جھانسی قلعے کے احاطے میں منعقدہ ’راشٹر رکھشا سمرپن پرو‘ کی ایک شاندار تقریب میں وزارت دفاع کے کئی نئے اقدامات قوم کے نام وقف کیے۔ ان منصوبوں میں این سی سی ایلومنائی ایسوسی ایشن کا آغاز شامل ہے، وزیر اعظم ایسوسی ایشن کے پہلے ممبر کے طور پر رجسٹرڈ ہوئے۔ ڈی آر ڈی او نے ہندوستانی بحریہ کے جہازوں کے لیے جدید الیکٹرونک وارفیئر سویٹ 'شکتی'؛ ہلکے جنگی ہیلی کاپٹر اور ڈرونز کو ڈیزائن اور تیار کیا۔ انہوں نے یوپی ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈور کے جھانسی نوڈ پر بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ کے 400 کروڑ روپے کے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

وزیر اعظم نے رانی لکشمی بائی کے یوم پیدائش کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا

November 19th, 10:31 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے رانی لکشمی بائی کے یوم پیدائش کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

ہاؤسنگ ، بجلی ، بیت الخلاء ، گیس ،سڑکیں ،اسپتال اور اسکول جیسی بنیادی سہولیات کی عدم موجودگی نے خواتین ، خاص طور پر غریب خواتین پراثر ڈالا ہے: وزیر اعظم

August 10th, 10:43 pm

وزیراعظم نے کہا کہ ٹپکتی ہوئی چھتیں ، بجلی کی عدم موجودگی ، خاندان میں بیماری ، بیت الخلا جانے کے لئے اندھیرا ہونے کا انتظار ،اسکولوں میں بیت الخلا کی عدم دستیابی براہ راست ہماری ماؤں اور بیٹیوں کو متاثر کرتی ہے۔ وزیر اعظم نے ایک ذاتی تاثر کا اظہار کیا اور کہا کہ ہماری نسلوں نے اپنی ماؤں کو دھوئیں اور گرمی سے نبرآزما ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔

اترپردیش میں اُجّولا 2.0(پردھان منتری اُجّولا یوجنا-پی ایم یو وائی) لانچ کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا بنیادی متن

August 10th, 12:46 pm

مہوبا میں موجود مرکزی کابینہ میں میرے معاون ہردیپ سنگھ پوری جی ، یوپی کے وزیر اعلیٰ جناب آدتیہ ناتھ جی،کابینہ کے میرے ایک اور ساتھی رامیشور تیلی جی، اترپردیش کے ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ جی، ڈاکٹر دنیش شرما جی، ریاستی سرکار کے دیگر تمام وزراء، تمام پارلیمنٹ کےمیرے ساتھی، تمام قابل احترام ممبران اسمبلی اور میرے بھائیوں اور بہوں،

وزیراعظم نے مہوبہ اترپردیش سے اجّولا 2.0 کا آغاز کیا

August 10th, 12:41 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج مہوبہ اترپردیش میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ایل پی جی کنکشن تقسیم کرتے ہوئے اجولا 2.0 (پردھان منتری اجولا یوجنا ۔ پی ایم یو وائی) کا آغاز کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے اجولا کے مستفیدین سے بات چیت بھی کی۔

وزیراعظم نے ملک کی جدو جہد آزادی میں حصہ لینے والی عظیم شخصیات کو خراج عقیدت پیش کیا

March 12th, 03:21 pm

نئی دہلی، 12؍مارچ : وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج آزادی کے اُن تمام مجاہدین کو خراج عقیدت پیش کیا، جو ملک کی آزادی کی تحریک اور جدو جہد میں شامل رہے تھے۔ انہوں نے خاص طور پر ان تحریکوں ، جدوجہد کرنے والوں اور شخصیتوں کو اپنا خراج پیش کیا، جن کی خدمات کو ہندوستان کی عظیم آزادی کی جدو جہد میں ویسی جگہ نہیں مل سکی، جو ان کا حق تھا۔ وزیراعظم نے احمدآباد کے سابر متی آشرم میں آج آزادی کا امرت مہوتسو کا آغاز کیا اور اس موقع پر ایک خطاب بھی کیا۔

’آزادی کے امرت مہوتسو‘ کی ابتدائی سرگرمیوں کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 12th, 10:31 am

وزیر اعظم ، جناب نریندر مودی نے سابرمتی آشرم ، احمد آباد سے ‘پد یاترا’ (آزادی مارچ) کو روانہ کیا اور ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ (ہندوستان 75@) کی ابتدائی سرگرمیوں کا افتتاح کیا۔ انہوں نے 75 دیگر تقریبات میں ہندوستان کے لئے دیگر متعدد ثقافتی اور ڈیجیٹل اقدامات بھی شروع کیے۔ اس موقع پر گجرات کے گورنرجناب آچاریہ دیوورت ، یونین کے ایم او ایس (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل اور گجرات کے وزیر اعلی جناب وجئے روپانی موجود تھے۔

وزیر اعظم نے 'آزادی کا امرت مہوتسو' بھارت 75@ کی ابتدائی سرگرمیوں کا افتتاح کیا

March 12th, 10:30 am

وزیر اعظم ، جناب نریندر مودی نے سابرمتی آشرم ، احمد آباد سے ‘پد یاترا’ (آزادی مارچ) کو روانہ کیا اور ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ (ہندوستان 75@) کی ابتدائی سرگرمیوں کا افتتاح کیا۔ انہوں نے 75 دیگر تقریبات میں ہندوستان کے لئے دیگر متعدد ثقافتی اور ڈیجیٹل اقدامات بھی شروع کیے۔ اس موقع پر گجرات کے گورنرجناب آچاریہ دیوورت ، یونین کے ایم او ایس (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل اور گجرات کے وزیر اعلی جناب وجئے روپانی موجود تھے۔