وزیر اعظم نے پانچ وندے بھارت ریل گاڑیوں کو جھنڈی دکھا کر رخصت کیا
June 27th, 10:17 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں رانی کمپلاپتی ریلوے اسٹیشن سے پانچ وندے بھارت ایکسپریس ریل گاڑیوں کو جھنڈی دکھاکر رخصت کیا۔ یہ پانچ وندے بھارت ریل گاڑیاں ہیں، بھوپال (رانی کملاپتی) – اندور وندے بھارت ایکسپریس؛ بھوپال (رانی کملاپتی) – جبل پور وندے بھارت ایکسپریس؛ رانچی – پٹنہ وندے بھارت ایکسپریس؛ دھارواڑ – بنگلورو وندے بھارت ایکسپریس اور گوا (مڈگاؤں) – ممبئی وندے بھارت ایکسپریس۔اجمیر اور دہلی کینٹ کو جوڑنے والی وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کرنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
April 12th, 11:01 am
نمسکار، راجستھان کے گورنر کلراج مشر ا جی، راجستھان کے وزیر اعلیٰ، میرے دوست جناب اشوک گہلوت جی، ریلوے کے وزیر جناب اشونی وشنو جی، راجستھان حکومت کے وزراء، قانون ساز اسمبلی اور قانون ساز کونسل میں اپوزیشن کے رہنما، اسٹیج پر موجود تمام اراکین پارلیمنٹ، ایم ایل ایز اوردیگر تمام معززین، اور راجستھان کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو۔وزیراعظم نے ،جے پور اور دلی کینٹ کے درمیان راجستھان کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا
April 12th, 11:00 am
مجمع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے شجاعت کی سرزمین راجستھان کو اس کی پہلی وندے بھارت ٹرین کے حصول کے لئے مبارکباد پیش کی ۔ یہ ٹرین دلی اور جے پور کے درمیان سفر کوصرف آسان نہیں کرے گی بلکہ یہ راجستھان کی سیاحت کی صنعت کوبھی آگے بڑھائے گی۔اس لئے کہ یہ مذہبی مقامات جیسا کہ تیرتھ راج پشکر اور اجمیر شریف تک رسائی میں مدد دے گی۔اترپردیش کے جیور میں نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے سنگ بنیاد کی تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 25th, 01:06 pm
اترپردیش کے مقبول کرم یوگی وزیر اعلی جناب یوگی آدتیہ ناتھ جی، یہاں کے محنتی ہمارے پرانے ساتھی نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی جناب جیوترادتیہ سندھیا جی، جنرل وی کے سنگھ جی، جناب لکشمی نارائن چودھری جی، جناب جے پرتاپ سنگھ جی، جناب سری کانت شرما جی، بھوپیندر چودھری جی، جناب نند گوپال گپتا جی، انل شرما جی، دھرم سنگھ سینی جی،اشوک کٹاریا جی، جناب جی ایس دھرمیش جی، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی ڈاکٹر مہیش شرما جی، جناب سریندر سنگھ ناگرجی، جناب بھولا سنگھ جی، مقامی ایم ایل اے جناب دھیریندر سنگھ جی، دیگر تمام عوامی نمائندے جو اس موقع پر بیٹھے ہیں ۔ اور ہم سب کو آشیرواد دینے کے لیے بڑی تعداد میں آئے میرے پیارے بھائیو اور بہنو ۔وزیراعظم مودی نے اتر پردیش میں، نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے کا سنگ بنیاد رکھا
November 25th, 01:01 pm
نئی دہلی،25نومبر 2021: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اتر پردیش میں نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، مرکزی وزراء، جیوترادتیہ سندھیا، جنرل وی کے سنگھ، شری سنجیو بالیان، شری ایس پی سنگھ بگھیل اور شری بی ایل ورما بھی موجود تھے۔مدھیہ پردیش، بھوپال میں ریلوے کے مختلف پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کرنے کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا متن
November 15th, 03:21 pm
مدھیہ پردیش کے گورنر جناب منگوبھائی پٹیل جی ، مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان جی ، مرکزی وزیر ریل جناب اشونی ویشنو جی، یہا ں پرموجود دیگر حضرات ، بھائیو اوربہنو،وزیراعظم نے مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں مختلف ریلوے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا
November 15th, 03:20 pm
نئی دہلی،15 نومبر، 2021/وزیر اعظم نریندر مودی نے مدھیہ پردیش میں آج بھوپال میں مختلف ریلوے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا۔ انہوں نے بھوپال میں نئے سرے سے تیار کیے گئے رانی کملاپتی ریلوے اسٹیشن کو قوم کے نام وقف کیا۔ وزیراعظم نے مدھیہ پردیش میں ریلوے کے دیگر کئی اقدامات کو بھی قوم کے نام وقف کیا جس میں تبدیل کیے گئے گیج والے اور بجلی کاری کیے گئے اجین – فتح آباد چندر وتی گنج براڈ گیج سیکشن ، بھوپال – بار کھیڑا سیکشن ، گیج بتدیل کیے گئے اور بجلی کاری کیے گئے متھیلا – نمر کھیری براڈ گیج سیکشن اور بجلی کاری کیے گئے گنا – گوالیا رسیکشن شامل ہے۔ وزیر اعظم نے اجین – اندور اور اندور - اجین کے درمیان دو نئی میمو ریل گاڑیوں کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ مدھیہ پردیش کے گورنر اور وزیر اعلیٰ اور ریلوے کے مرکزی وزیر بھی اس موقعے پر موجود تھے۔وزیر اعظم بھوپال میں دوبارہ تعمیر شدہ رانی کملاپتی ریلوے اسٹیشن کو قوم کے نام وقف کریں گے
November 14th, 04:41 pm
نئی دہلی، 14/نومبر 2021 ۔ پندرہ نومبر کو مدھیہ پردیش کے اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی سہ پہر 3 بجے دوبارہ تعمیر شدہ رانی کملاپتی ریلوے اسٹیشن 2021 کا افتتاح کریں گے۔جن جاتیہ گورو دِوس کے موقع پر وزیر اعظم 15 نومبر کو مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے
November 14th, 04:40 pm
نئی دہلی، 14/نومبر 2021 ۔ بھارت سرکار امر شہید بھگوان برسا منڈا کے یوم پیدائش 15 نومبر کو جن جاتیہ گورو دِوس کے طور پر منارہی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی بھوپال کے جمبوری میدان میں منعقد ہورہے جن جاتیہ گورو دِوس مہا سمیلن میں شرکت کے لئے مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے، جس میں وہ دوپہر تقریباً ایک بجے جن جاتیہ برادری کی فلاح و بہبود کے لئے متعدد کلیدی اقدامات کا آغاز کریں گے۔