وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے، ہندوستان میں رامسر سائٹس کی بڑھتی ہوئی تعداد پر خوشی کا اظہار کیا

August 14th, 09:47 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے، ہندوستان میں رامسر سائٹس کی تعداد میں اضافے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے رامسر کنونشن کے تحت ،ان دو ریاستوں سے تین مقامات کو شامل کرنے پر ،تمل ناڈو اور مدھیہ پردیش کے لوگوں کی مزید ستائش کی ہے۔

بھارت جمہوریت کی ماں ہے: من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی

January 29th, 11:30 am

یہ 2023 کی پہلی 'من کی بات' ہے اور اس کے ساتھ یہ پروگرام کی 97ویں کڑی بھی ہے۔ آپ سب کے ساتھ ایک بار پھر بات چیت کرتے ہوئے مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ ہر سال جنوری کے مہینے میں کافی واقعات پیش آتے ہیں۔ اس مہینے، 14 جنوری کے آس پاس، شمال سے جنوب اور مشرق سے مغرب تک پورے ملک میں تہواروں کی رونق چھائی رہی ۔ ملک نے اپنا یوم جمہوریہ بھی مناتا ہے۔ اس بار بھی یوم جمہوریہ کی تقریبات کے کئی پہلوؤں کی خوب تعریف کی جا رہی ہے۔ جیسلمیر سے پلکت نے مجھے لکھا ہے کہ 26 جنوری کی پریڈ میں کرتویہ پتھ بنانے والے مزدوروں کو دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ کانپور سے جیا لکھتی ہیں کہ انہیں پریڈ میں شامل جھانکیوں میں بھارتی ثقافت کے مختلف پہلوؤں کو دیکھ کر بہت لطف آیا۔ خواتین اونٹ سواروں اور سی آر پی ایف کے خواتین دستے کی، جس نے پہلی بار اس پریڈ میں حصہ لیا، کا بھی ستائش کی جا رہی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نےملک میں 10 مزید مرطوب زمینوں کو رامسار مقامات کے طور پر نامزد کرنے کے بعد خوشی کااظہار کیا

August 03rd, 10:30 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اس بات پر خوشی کااظہار کیا ہے کہ ملک میں 10 مزید مرطوب زمینوں کو رامسار مقامات کے طور نامزد کیا گیا ہے ۔

وزیراعظم نے جنوبی ایشیا میں، ہندوستان میں رامسر سائٹس کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہونے پراظہار مسرت کیا

February 03rd, 10:30 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ، رامسر سائٹس کی فہرست میں مزید 2 ویٹ لینڈس ،گجرات میں خجادیہ وائلڈ لائف سینگچری اور اترپردیش میں بخیرہ وائلڈ سائف سنیگچری ، کی شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

بھارت میں چار مقامات کو رامسر مقام کے طور پر منظوری ملنا ہمارے لئے فخر کی بات :وزیراعظم

August 14th, 07:03 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ چار بھارتی مقامات کو رامسر مقام کے طور پر منظوری ملنا ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔