اتر پردیش کے بلند شہر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
January 25th, 02:00 pm
اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل، اس کے مقبول وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ جی، نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک جی، مرکزی وزیر جناب وی کے سنگھ جی، اتر پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جناب بھوپیندر چودھری جی، دیگر نمائندے، عوام اور بلندشہر کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو!وزیر اعظم نے اترپردیش کے بلند شہر میں 19,100 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا
January 25th, 01:33 pm
مجمع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بلند شہر کے لوگوں، خاص طور پر بڑی تعداد میں آنے والی ماؤں اور بہنوں کی محبت اور اعتماد کے لیے شکریہ ادا کیا۔ جناب مودی نے 22 جنوری کو بھگوان شری رام کے درشن اور آج کے موقع پر اترپردیش کے لوگوں کی موجودگی پر اپنی خوش قسمتی پر تشکر کا اظہار کیا۔ انھوں نے ریلوے، شاہراہ، پٹرولیم پائپ لائن، پانی، سیوریج، میڈیکل کالج اور صنعتی ٹاؤن شپ کے شعبوں میں آج 19000 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کے لیے بلند شہر اور پورے مغربی اترپردیش کے عوام کو مبارکباد دی۔ انھوں نے یمنا اور رام گنگا ندیوں کی صفائی مہم سے متعلق پروجیکٹوں کے افتتاح کا بھی ذکر کیا۔ایودھیا جی میں شری رام للا کے پران پرتشٹھا کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا متن
January 22nd, 05:12 pm
عقیدت مند منچ، تمام سنتوں اور رشیوں، یہاں موجود دنیا کے کونے کونے میں ہم سب کے ساتھ جڑے ہوئے تمام رام بھکت، آپ سب کو پرنام، سب کو رام رام۔وزیر اعظم نے ایودھیا میں نئے تعمیر شدہ شری رام جنم بھومی مندر میں شری رام للا کی پران پرتیشٹھا تقریب میں شرکت کی
January 22nd, 01:34 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایودھیا، اتر پردیش میں نئے تعمیر شدہ شری رام جنم بھومی مندر میں شری رام للا کی پران پرتیشٹھا (تقدس) کی تقریب میں شرکت کی۔ جناب مودی نے ان شرم جیویوں سے بات چیت کی جنہوں نے شری رام جنم بھومی مندر کی تعمیر میں تعاون کیا۔پی ایم جن من کے تحت، پی ایم اے وائی (جی) کے ایک لاکھ فیض کنندگان کے لئے پہلی قسط کے اجراء پر وزیراعظم کے خطاب کا متن
January 15th, 12:15 pm
جوہار، رام-رام۔ اس وقت پورے ملک میں تہوار کا ماحول ہے۔ اترائن، مکر سنکرانتی، پونگل، بیہو، کتنے ہی تہواروں کی امنگ چاروں طرف چھائی ہوئی ہے۔ آج کی تقریب نے اس جوش کو مزید شاندار اور جاندار بنا دیا ہے ۔ اور آپ سے بات کر کے میرا بھی جشن من گیا ہے۔ آج ایک طرف ایودھیا میں دیوالی منائی جا رہی ہے، تو دوسری طرف میرے ایک لاکھ انتہائی پسماندہ قبائلی بھائی اور بہنیں، جو میرے خاندان کے ممبر ہیں۔ میرے یہ قبائلی خاندان، انتہائی پسماندہ قبائلی خاندان، اپنے گھروں میں دیوالی منا رہے ہیں، یہ میرے لیے اپنے آپ میں بڑی خوشی کی بات ہے۔ آج ان کے بینک کھاتے میں پکے مکان کے لیے پیسے منتقل کئے جا رہے ہیں ۔ میں ان سبھی خاندانوں کو بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں، انہیں مکر سنکرانتی کی بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں، اور یہ میری زندگی میں بہت خوشی کی بات ہے کہ مجھے اس نیک کام کو انجام دینے کا موقع ملا۔وزیر اعظم نے پی ایم - جن من کے تحت 1 لاکھ پی ایم اے وائی (جی) مستفیدین کو پہلی قسط جاری کی
January 15th, 12:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پردھان منتری آواس یوجنا - گرامین (پی ایم اے وائی - جی ) کے 1 لاکھ استفادہ کنندگان کو پردھان منتری جن جاتی آدیواسی نیائے مہا ابھیان (پی ایم - جن من ) کے تحت پہلی قسط جاری کی ۔ وزیراعظم نے اس موقع پر پی ایم جن من کے مستحقین سے بھی بات چیت کی ۔شری رام للا کے استقبال کے لیے سواتی مشرا کا بھجن مسحور کن ہے: وزیر اعظم
January 03rd, 08:07 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شری رام للا کا استقبال کرنے والے سواتی مشرا کے گائے ہوئے بھجن کو شیئر کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ بھجن مسحور کن ہے۔ایودھیا میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے، اُن کو وقف کرنے اور سنگ بنیاد رکھنے کے بعد وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 30th, 02:15 pm
ایودھیا جی کے تمام لوگوں کو میرا نمسکار! آج پوری دنیا 22 جنوری کے تاریخی لمحے کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہے۔ ایسے میں ایودھیا کے لوگوں میں یہ جوش اور ولولہ بہت فطری ہے۔ میں ہندوستان کی مٹی کے ذرے ذرے اور ہندوستان کے لوگوں کا پجاری ہوں اور میں بھی آپ ہی کی طرح اتنا ہی بے چین ہوں۔ ہم سب کا یہ جوش اور ولولہ کچھ دیر پہلے ایودھیا جی کی سڑکوں پر بھی پوری طرح سے نظر آ رہا تھا۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے پوری ایودھیا نگری ہی سڑک پر اتر آئی ہو۔ میں آپ سب کی اس محبت اور اس آشرواد کے لیے تہہ دل سے ممنونیت کا اظہار کرتا ہوں۔ میرے ساتھ بولئے - سیاور رام چندر کی...جئے. سیاور رام چندر کی...جئے سیاور رام چندر کی... جئے سیاور رام چندر کیوزیر اعظم نے افتتاح کیا، قوم کے نام وقف کیا اور 15,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا
December 30th, 02:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج افتتاح کیا، قوم کے نام وقف کیا اور ایودھیا دھام میں 15,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ ان میں ایودھیا اور اس کے آس پاس کے علاقوں کی ترقی کے لیے تقریباً 11,100 کروڑ روپے کے پروجیکٹ اور پورے اتر پردیش میں دیگر پروجیکٹوں سے متعلق تقریباً 4600 کروڑ روپے کے پروجیکٹ شامل ہیں۔’من کی بات‘ کی 107ویں قسط میں وزیراعظم کے خطاب کا متن
November 26th, 11:30 am
میرے پیارے ہم وطنو، نمسکار! من کی بات میں آپ کا خیر مقدم ۔ لیکن، ہم 26 نومبر کے اِس دن کو کبھی نہیں بھلاسکتے۔ یہ وہی دن ہے ، جب ملک پر زبردست دہشت گردانہ حملہ کیا گیا تھا ۔ دہشت گردوں نے پورے ملک کے ساتھ ممبئی کو بھی ہلا کر رکھ دیا تھا لیکن یہ بھارت کا حوصلہ ہے، جس نے ہمیں آزمائش سے باہر نکالا ۔ اب ہم پورے حوصلے کے ساتھ دہشت گردی پر قابو پا رہے ہیں۔ میں ، ان تمام لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ، جنہوں نے ممبئی حملے میں اپنی جانیں گنوائیں۔ آج ملک ، ان بہادر لوگوں کو یاد کر رہا ہے ، جنہوں نے حملے کے دوران اپنی عظیم قربانیاں پیش کیں۔