لال قلعہ میں پراکرم دیوس کی تقریبات سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
January 23rd, 06:31 pm
میرے مرکزی کابینہ کے ساتھی کشن ریڈی جی، ارجن رام میگھوال جی، میناکشی لیکھی جی، اجے بھٹ جی، بریگیڈیئر آر ایس چکارا جی، آئی این اے کے آزمودہ کار لیفٹیننٹ آر مادھون جی، اور میرے پیارے ہم وطنو۔وزیر اعظم نے لال قلعہ، دہلی میں پراکرم دیوس کی تقریبات کے موقع پر پروگرام سے خطاب کیا
January 23rd, 06:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دہلی کے لال قلعہ میں پراکرم دیوس کی تقریبات میں شرکت کی۔ انہوں نے بھارت پرو کا بھی آغاز کیا جو یوم جمہوریہ کی جھانکی اور ثقافتی نمائشوں کے ساتھ ملک کے مالامال اوربھرپور تنوع کواجاگر کرے گا۔وزیر اعظم نے نیتا جی کے بارے میں تصویروں، پینٹنگز، کتابوں اور مجسموں پر مشتمل نیشنل آرکائیوز کی ٹیکنالوجی پر مبنی انٹرایکٹو نمائش کا جائزہ لیا اور نیشنل اسکول آف کے ذریعہ پیش کردہ نیتا جی کی زندگی پر پروجیکشن میپنگ کے ساتھ ہم آہنگ ایک ڈرامہ بھی دیکھا۔انہوں نے آزاد ہند فوج – آئی این اے کے واحد حیات سابق فوجی لیفٹیننٹ آر مادھاون، کی عزت افزائی بھی کی ۔پراکرم دیوس 2021 کے بعد سے نیتا جی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش پر منایا جاتا ہے،جو کہ جدوجہدآزادی میں نمایاں کردار ادا کرنے والی ممتاز شخصیات کے گراں قدر تعاون کو خراج تحسین پیش کرنے سے متعلق وزیر اعظم کے وژن کے عین مطابق ہے۔وزیراعظم نریندر مودی نے پران پرتشٹھا تقریب کےمبارک موقع پر رام جیوتی روشن کرنے کی اپیل کی
January 22nd, 06:23 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پران پرتشٹھا تقریب کے مبارک موقع پر رام جیوتی کو روشن کریں اور شری رام للا کا استقبال کریں۔