Prime Minister expresses grief over road accident on Jaipur-Ajmer highway in Rajasthan, announces ex-gratia

December 20th, 12:49 pm

Prime Minister, Shri Narendra Modi today expressed grief over the accident on Jaipur-Ajmer highway in Rajasthan. Shri Modi also announced an ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF for the next of kin of each deceased in the mishap, while the injured would be given Rs. 50,000.

'ایک ورش-پرینام اتکرش‘ پروگرام سے وزیر اعظم کے خطاب اور جےپور، راجستھان میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح کا اصل متن

December 17th, 12:05 pm

راجستھان کے گورنر محترم ہری بھاؤ باگڑے جی، راجستھان کے مقبول وزیر اعلیٰ محترم بھجن لال شرما جی، مدھیہ پردیش سے خصوصی طور پر آئے ہوئے ہمارے پیارے وزیر اعلیٰ موہن یادو جی، مرکز میں وزارتی کابینہ کے میرے ساتھی جناب سی آر پٹیل جی، بھاگیرتھ چودھری جی، راجستھان کی ڈپٹی سی ایم دییا کماری جی، پریم چند بھیروا جی، دیگر وزیران، ارکان پارلیمنٹ، راجستھان کے ایم ایل ایز، دیگر بزرگ و محترم افراد اور راجستھان کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو۔ اور جو ورچوئلی ہمارے ساتھ جڑے ہیں، راجستھان کی ہزاروں پنچایتوں میں جمع ہوئے سبھی میرے بھائی- بہن۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جے پور، راجستھان میں ریاستی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر منعقد پروگرام 'ایک ورش-پریمان اتکرش' میں شرکت کی

December 17th, 12:00 pm

جناب مودی نے کہا کہ راجستھان کے عوام کے آشیرواد سے ان کی حکومت گزشتہ 10 سال سے مرکز میں برسراقتدار ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ان 10سال میں انہوں نے لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے اور ان کی مشکلات کم کرنے پر توجہ دی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آزادی کے بعد انہوں نے 10سال میں اس سے زیادہ کام کیا ہے جو پچھلی حکومتوں نے 5-6 دہائیوں میں کیا۔ راجستھان میں پانی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، جہاں بہت سے علاقے شدید خشک سالی کا شکار ہیں، جب کہ دیگر علاقوں میں دریا کا پانی غیر استعمال شدہ سمندر میں بہہ جاتا ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ جناب اٹل بہاری واجپئی نے اس مسئلے کو حل کیا تھا کہ دریاؤں کو آپس میں مربوط کیا جائے۔ اس کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد دریاؤں میں زیادہ پانی کو ایسے علاقوں میں منتقل کرنا ہے، جو خشک سالی سے متاثرہ ہیں، اس طرح سیلاب اور خشک سالی دونوں کے مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی اس نظریہ کی تائید کی، لیکن پچھلی حکومتوں نے کبھی پانی کے مسائل کو کم کرنے کا مقصد سامنے نہیں رکھا، بلکہ ریاستوں کے درمیان پانی کے تنازعات میں شدت پیدا کی۔ جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ اس پالیسی کی وجہ سے راجستھان کو بہت نقصان ہوا، جس سے خواتین اور کسان متاثر ہوئے۔ وزیر اعظم نے اس وقت کی حکومت کی طرف سے اس میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششوں کے باوجود نرمدا کے پانی کو گجرات اور راجستھان کے مختلف حصوں تک پہنچانے کے لیے گجرات کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے اپنی کوششوں کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی مسلسل کوششوں سے راجستھان کو فائدہ ہوا اور جناب بھیروں سنگھ شیخاوت اور جناب جسونت سنگھ جیسے سینئر رہنماؤں نے ان کوششوں کی تعریف کی۔ جناب مودی نے خوشی کا اظہار کیا کہ جالور، باڑمیر، چورو، جھنجھنو، جودھ پور، ناگور اور ہنومان گڑھ جیسے اضلاع کو اب نرمدا کا پانی مل رہا ہے۔

وزیرِ اعظم 17 دسمبر کو راجستھان کا دورہ کریں گے

December 16th, 03:19 pm

وزیرِ اعظم نریندر مودی 17 دسمبر کو راجستھان کا دورہ کریں گے۔ وزیرِ اعظم‘ایک ورش-پرینام اُتکرش’: راجستھان حکومت کے ایک سال کی تکمیل کے پروگرام میں شرکت کریں گے، جس کے دوران وہ توانائی، سڑک، ریلوے اور پانی سے متعلق 24 منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھیں گے جن کی مالیت 46,300 کروڑ روپے سے زائد ہے، یہ پروگرام جے پور، راجستھان میں ہوگا۔

راجستھان کے جے پور میں رائزنگ راجستھان گلوبل انوسٹمنٹ سمٹ 2024 کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 09th, 11:00 am

راجستھان کے گورنر جناب ہری بھاؤ باگڑے جی، یہاں کے مقبول وزیر اعلیٰ جناب بھجن لال جی شرما، راجستھان حکومت کے وزراء، اراکین پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی، صنعت کے ساتھی، مختلف سفیر، سفارت خانوں کے نمائندے، دیگر معززین، خواتین و حضرات۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ’’ رائزنگ راجستھان گلوبل انویسٹمنٹ سمٹ‘‘ کا افتتاح کیا

December 09th, 10:34 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجستھان کے جے پور میں جے پور نمائش اور کنونشن سینٹر (جے ای سی سی ) میں ’’رائزنگ راجستھان گلوبل انویسٹمنٹ سمٹ 2024 ‘‘ اور ’’راجستھان گلوبل بزنس ایکسپو ‘‘ کا افتتاح کیا۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ،وزیر اعظم نے کہا کہ آج راجستھان کی کامیابی کے سفر میں ایک اور خاص دن ہے۔ انہوں نے گلابی شہر جے پور میں ’’رائزنگ راجستھان گلوبل انویسٹمنٹ سمٹ 2024 ‘‘میں شرکت کرنے والے تمام صنعت و کاروباری رہنماؤں، سرمایہ کاروں اور مندوبین کو مبارکباد دی۔ انہوں نے اس شاندار تقریب کے انعقاد پر راجستھان حکومت کو بھی مبارکباد پیش کی۔

وزیر اعظم 9 دسمبر کو راجستھان اور ہریانہ کا دورہ کریں گے

December 08th, 09:46 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 9 دسمبر کو راجستھان اور ہریانہ کا دورہ کریں گے۔ موصوف صبح تقریباً 10:30 بجے جےپور کے لیے سفر کریں گے۔ جے پور نمائش اور کنونشن سینٹر (جے ای سی سی) میں رائزنگ راجستھان عالمی سرمایہ کاری سربراہ اجلاس 2024 کا آغاز کریں گے۔ بعد ازاں، وزیر اعظم دوپہر تقریباً 2 بجے پانی پت کا سفر کریں گے، وہ ایل آئی سی کی بیمہ سکھی یوجنا کا آغاز کریں گے اور مہارانا پرتاپ باغبانی یونیورسٹی کے مین کیمپس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

ہندوستانی تارکین وطن نے مختلف ممالک میں اپنی شناخت بنائی ہے: من کی بات کے دوران پی ایم مودی

November 24th, 11:30 am

من کی بات کے 116 ویں ایپی سوڈ میں، پی ایم مودی نے این سی سی ڈے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا، این سی سی کیڈٹس کی ترقی اور آفات سے نجات میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ترقی یافتہ ہندوستان کے لئے نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر زور دیا اور وکسٹ بھارت ینگ لیڈرس ڈائیلاگ کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے نوجوانوں کی متاثر کن کہانیاں بھی شیئر کیں جو بزرگ شہریوں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر تشریف لے جانے میں مدد کرتے ہیں اور ایک پیڈ ماں کے نام مہم کی کامیابی کے بارے میں بتاتے ہیں۔

Maharashtra has witnessed the triumph of development, good governance, and genuine social justice: PM Modi

November 23rd, 10:58 pm

Prime Minister Narendra Modi addressed BJP workers at the party headquarters following the BJP-Mahayuti alliance's resounding electoral triumph in Maharashtra. He hailed the victory as a decisive endorsement of good governance, social justice, and development, expressing heartfelt gratitude to the people of Maharashtra for trusting BJP's leadership for the third consecutive time.

PM Modi addresses passionate BJP Karyakartas at the Party Headquarters

November 23rd, 06:30 pm

Prime Minister Narendra Modi addressed BJP workers at the party headquarters following the BJP-Mahayuti alliance's resounding electoral triumph in Maharashtra. He hailed the victory as a decisive endorsement of good governance, social justice, and development, expressing heartfelt gratitude to the people of Maharashtra for trusting BJP's leadership for the third consecutive time.

راجستھان کے وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی

October 30th, 03:24 pm

راجستھان کے وزیر اعلی بھجن لال شرما نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے راجستھان کے سیکر میں ہوئے ایک بس حادثے میں جانی اتلاف پر رنج و غم کا اظہار کیا

October 29th, 07:33 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجستھان کے سیکر میں ہوئے ایک بس حادثے میں جانی اتلاف پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے ہلاک ہونے والے ہر ایک فرد کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپئے کے بقدر اور مجروحین کو 50000 کے بقدر کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

گجرات کے امریلی میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے اور افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 28th, 04:00 pm

اسٹیج پر موجودگجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت جی، گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل جی، مرکز میں میرے ساتھی سی آر۔ پاٹل جی اور گجرات کے میرے بھائی اور بہن، اور آج خاص طور پر امریلی کےمیرے بھائی اور بہن۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے امریلی، گجرات میں 4,900 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا

October 28th, 03:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے امریلی میں 4,900 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ آج کے ترقیاتی منصوبوں میں ریل، سڑک، پانی اور سیاحت کے شعبے شامل ہیں۔ ان سے ریاست کے امریلی، جام نگر، موربی، دیو بھومی دوارکا، جوناگڑھ، پور بندر، کچھ اور بوٹاڈ اضلاع کے شہریوں کو فائدہ ہوگا۔

وزیر اعظم نے دھولپور، راجستھان میں ہوئے ایک سڑک حادثے میں جانی اتلاف پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے؛ پی ایم این آر ایف سے مالی امداد کا اعلان کیا

October 20th, 01:53 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دھولپور، راجستھان میں ہوئے سڑک حادثے میں جانی اتلاف پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ریاستی حکومت کے زیر نگرانی مقامی انتظامیہ متاثرین کو ہر ممکن طریقے سے مدد فراہم کرانے میں مصروف ہے۔

کابینہ نے راجستھان اور پنجاب کے سرحدی علاقوں میں سڑک کی تعمیر کو منظوری دی

October 09th, 04:28 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے راجستھان اور پنجاب کے سرحدی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر زور دیتے ہوئے 4406 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے سرحدی علاقوں میں 2280 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کو منظوری دی ہے۔

وزیر اعظم نے سابق رکن اسمبلی محترمہ سوریہ کانتا ویاس کی رحلت پر رنج و غم کا اظہار کیا

September 25th, 07:42 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے راجستھان کے سورساگر سے سابق رکن اسمبلی محترمہ سوریہ کانتا ویاس کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ انہیں سورساگر، راجستھان میں ان کے عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

راجستھان کے وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم سے ملاقات کی

September 01st, 03:06 pm

راجستھان کے وزیر اعلیٰ جناب بھجن لال شرما نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم 25 اگست کو مہاراشٹر اور راجستھان کا دورہ کریں گے

August 24th, 02:54 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 25 اگست کو مہاراشٹر کے جلگاؤں اور راجستھان کے جودھ پور کا دورہ کریں گے۔ تقریباً 11:15 بجے، وزیر اعظم لکھ پتی دیدی سمیلن میں شرکت کریں گے۔ تقریباً 4:30 بجے، وزیر اعظم جودھپور میں راجستھان ہائی کورٹ کی پلاٹینم جوبلی تقریبات کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

وزیر اعظم نے راجستھان کے اسمبلی رکن جناب امرت لال مینا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

August 08th, 10:25 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجستھان کے سلمبر اسمبلی حلقہ سے اسمبلی رکن جناب امرت لال مینا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔