وزیر اعظم نے اسکواش کے لیجنڈ جناب راج مَن چندا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

December 04th, 03:42 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جناب راج مَن چندا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیاہے۔ جناب مودی نے جناب من چندا کو ہندوستانی اسکواش کے ایک حقیقی آزمودہ کار کے طور پر سراہا ، جو اپنی لگن اور بہترین کارکردگی کے لیے معروف ہیں۔ انہوں نے جناب مَن چندا کی قوم کے تئیں ان کی خدمات کے لئے بھی ستائش کی جو ان کی فوجی خدمات میں جھلکتی ہیں۔