نئی دہلی میں بی 20 سمٹ انڈیا 2023 سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

August 27th, 03:56 pm

آج جب دنیا کے بڑے بڑے کاروباری رہنما یہاں جمع ہیں تو ہمارے سامنے کچھ اور بڑے سوالات بھی ہیں۔ ان سوالات کے جوابات کاروبار اور انسانیت کے مستقبل کا تعین کریں گے۔ اور ان کا جواب دینے کے لیے باہمی تعاون ضروری ہے۔ چاہے وہ آب و ہوا کی تبدیلی کا مسئلہ ہو، توانائی کے شعبے میں بحران ہو، فوڈ سپلائی چین کا عدم توازن ہو، واٹر سکیورٹی ہو، سائبر سکیورٹی ہو، اس طرح کے بہت سے موضوعات ہیں۔ ان کا کاروبار پر بڑا اثر پڑتا ہے۔ ان کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اپنی مشترکہ کوششوں کو بڑھانا ہوگا۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے سامنے ایسے موضوعات بھی آرہے ہیں جن کے بارے میں 10-15 سال پہلے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ اب کرپٹو کرنسیوں سے متعلق ایک چیلنج ہے۔ اس معاملے میں، زیادہ سے زیادہ مربوط نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔ میرے خیال میں اس کے لیے ایک عالمی فریم ورک تشکیل دیا جانا چاہیے جس میں تمام اسٹیک ہولڈروں کا خیال رکھا جائے۔

وزیر اعظم نے بی 20 سمٹ انڈیا سے خطاب کیا

August 27th, 12:01 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں بی 20 سمٹ انڈیا 2023 سے خطاب کیا۔ بی 20 سمٹ بھارت دنیا بھر کے پالیسی سازوں، کاروباری رہنماؤں اور ماہرین کو بی 20 انڈیا اعلامیہ پر غور و خوض اور تبادلہ خیال کرنے کے لیے یکجا کرتی ہے۔ بی 20 انڈیا اعلامیہ میں جی 20کو پیش کرنے کے لیے 54سفارشات اور 172پالیسی اقدامات شامل ہیں۔

وزیراعظم 27 اگست کو بی-20 انڈیا چوٹی کانفرنس 2023 سے خطاب کریں گے

August 26th, 09:55 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی27 اگست 2023 کو نئی دہلی میں دوپہر 12 بجے بی 20 انڈیا چوٹی کانفرنس 2023 سے خطاب کریں گے۔