Joint Statement: 2nd India-Australia Annual Summit
November 19th, 11:22 pm
PM Modi and Anthony Albanese held the second India-Australia Annual Summit during the G20 Summit in Rio de Janeiro. They reviewed progress in areas like trade, climate, defence, education, and cultural ties, reaffirming their commitment to deepen cooperation. Both leaders highlighted the benefits of closer bilateral engagement and emphasized advancing the Comprehensive Economic Cooperation Agreement (CECA) to strengthen trade and investment ties.مفید معلومات: 2024 کواڈ لیڈرز سمٹ
September 22nd, 12:06 pm
اکیس ستمبر 2024 کو صدر جوزف آر بائیڈن جونیئر نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیس، جاپان کے وزیر اعظم کشیدا فومیو اور بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی ولمنگٹن، ڈیلاویئر میں چوتھی کواڈ لیڈرز سمٹ میں میزبانی کی۔فیکٹ شیٹ: کواڈ ممالک نے انڈو پیسفک میں کینسر کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے کینسر مون شاٹ انیشی ایٹو کا آغاز کیا
September 22nd, 12:03 pm
آج، ریاستہائے متحدہ، آسٹریلیا، بھارت، اور جاپان کینسر کو ختم کرنے میں مدد کے لیے ایک اہم کوشش کا آغاز کر رہے ہیں، جیسا کہ ہم اسے ہند-بحرالکاہل میں جانتے ہیں ۔جس کی شروعات سروائیکل کینسرسے ہوتی ہے، یہ بڑی حد تک ایک روکی جاسکنے والی بیماری ہے لیکن اب بھی اس خطے میں ایک بڑا صحت مسئلہ ہے۔ یہ کینسر کی دیگر اقسام کے مسئلےکو حل کرنے میں بھی بنیاد ی کردار ادا کرسکتا ہے۔ یہ اقدام کواڈ لیڈرس سمٹ (Quad Leaders Summit) میں کیے گئے اعلانات کے وسیع تر مجموعے کا حصہ ہے۔مشترکہ فیکٹ شیٹ: امریکہ اور ہندوستان جامع اور عالمی منصوبہ جاتی شراکت داری میں توسیع جاری رکھیں گے
September 22nd, 12:00 pm
آج، ریاستہائے متحدہ کے صدر جوزف آر بائیڈن اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکہ اور ہندوستان کی جامع اور عالمی منصوبہ جاتی شراکت داری ، 21 ویں صدی کی واضح شراکت داری، فیصلہ کن طور پر ایک ایسے اولوالعزم ایجنڈے پر کام کر رہی ہے جو عالمی بہبود کے لیے وقف ہے۔ دونوں رہنماوں نے ایک تاریخی دور کی عکاسی کی جس نے امریکہ اور ہندوستان کو اعتماد اور تعاون کی بے مثال سطح تک پہنچتے دیکھا ہے۔ قائدین نے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکہ اور ہندوستان کی شراکت داری جمہوریت، آزادی، قانون کی حکمرانی، انسانی حقوق، تکثیریت اور سب کے لیے یکساں مواقع کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کیونکہ ہمارے ممالک مزیدمکمل یونین بننے اور ہماری مشترکہ تقدیر کو پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ قائدین نے اس پیشرفت کی ستائش کی جس نے ہندوستان اور امریکہ کی بڑی دفاعی شراکت داری کو عالمی سلامتی اور امن کا ستون بنا دیا ہے، جس میں آپریشنل رابطہ کاری ، معلومات کے تبادلے اور دفاعی صنعتی اختراع کے فوائد کو اجاگر کیا گیا ہے۔ صدر بائیڈن اور وزیر اعظم مودی نے قوی امید اور مکمل اعتماد کا اظہار کیا کہ ہمارے عوام ، ہمارے شہری اور نجی شعبوں اور ہماری حکومتوں کی انتھک کوششوں نے گہرے تعلقات استوار کرنے کے لیے امریکہ اور ہندوستان کی شراکت داری کو مزید بلندیوں کی طرف گامزن کیا ہے۔آسٹریلیا، ہندوستان، جاپان اور امریکہ کے رہنماؤں کی جانب سے ولیمنگٹن اعلامیہ کا مشترک بیان
September 22nd, 11:51 am
کواڈ کو لیڈر کی سطح کے فارمیٹ میں لے جانے کے چار سال بعد، کواڈ پہلے سے کہیں زیادہ حکمت عملی کے ساتھ منسلک ہے اور یہ ایک اچھی طاقت ہے جو بھارت-بحرالکاہل کے لیے حقیقی، مثبت اور دیرپا اثرات فراہم کرتی ہے۔ ہم اس حقیقت کا جشن مناتے ہیں کہ صرف چار سالوں میں کواڈ ممالک نے ایک اہم اور پائیدار علاقائی گروپ بنایا ہے جو آنے والی دہائیوں تک بھارت-بحرالکاہل کو مضبوط بنائے گا۔پی ایم مودی نیویارک پہنچے۔
September 22nd, 11:19 am
ڈیلاویئر میں ایک نتیجہ خیز کواڈ لیڈرس سمٹ کے اختتام کے بعد، وزیر اعظم نریندر مودی تھوڑی دیر پہلے نیویارک پہنچے۔ وہ شہر میں مختلف پروگراموں میں حصہ لیں گے جن میں ایک کمیونٹی پروگرام اور 'مستقبل کی سربراہی کانفرنس' شامل ہے۔وزیر اعظم کی آسٹریلیا کے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات
September 22nd, 07:16 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم عزت مآب جناب انتھونی البانیز نے امریکہ کے ولمنگٹن میں چھٹویں کواڈ سربراہ ملاقات کے شانہ بہ شانہ ملاقات کی۔ مئی 2022 کے بعد سے یہ ان کی 9ویں بہ نفس نفیس ملاقات تھی۔وزیر اعظم کی جاپان کے وزیر اعظم سے ملاقات
September 22nd, 06:01 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 21 ستمبر 2024 کو امریکہ کے ولمنگٹن، ڈیلاویئر میں کواڈ سربراہ ملاقات کے شانہ بہ شانہ جاپان کے وزیر اعظم عزت مآب جناب فومیو کشیدا سے ملاقات کی۔وزیر اعظم نے ولمنگٹن، ڈیلاویئر میں منعقدہ کواڈ قائدین کی چھٹویں سربراہ ملاقات میں شرکت کی
September 22nd, 05:21 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 21 ستمبر 2024 کو ولمنگٹن، ڈیلاویئر میں کواڈ قائدین کی چھٹویں سربراہ ملاقات میں شرکت کی۔ اس اہم میٹنگ کا اہتمام امریکہ کے صدر عزت مآب جناب جوسف آر بائیڈن نے کیا تھا۔ سربراہ ملاقات میں آسٹریلیا کے وزیر اعظم عزت مآب جناب انتھونی البانیز اور جاپان کے وزیر اعظم عزت مآب جناب فومیو کشیدا بھی شامل ہوئے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا کواڈ لیڈروں کی چوٹی کانفرنس میں افتتاحی بیان کا متن
September 22nd, 02:30 am
مجھے اپنی تیسری میعاد کے آغاز پر ہی، آج کواڈ ( QUAD )سربراہی اجلاس میں دوستوں کے ساتھ شرکت کر کے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ کواڈ کی بیسویں سالگرہ منانے کے لیے صدر بائیڈن کے آبائی شہر وِلمنگٹن سے بہتر کوئی جگہ نہیں ہوسکتی۔ ایمٹریک جو (Amtrak Joe) کی شکل میں آپ جس طرح سے اس شہر اور ’’ڈیلاویئر‘‘ سے جڑے رہے ہیں، کچھ ویسا ہی رشتہ آپ کا کواڈ سے بھی رہا ہے۔وزیر اعظم نے ڈیلاویئر کے ولیمنگٹن میں امریکی صدر سے ملاقات کی
September 22nd, 02:02 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ڈیلاویئر میں کواڈ سربراہ کانفرنس کے موقع پر امریکی صدر جناب جوزف بائیڈن سے ملاقات کی۔ ایک خصوصی خیرسگالی جذبہ کے تحت صدر بائیڈن نے ولیمنگٹن میں اپنے گھر پر میٹنگ کی میزبانی کی۔PM Modi arrives in Philadelphia
September 21st, 09:16 pm
Prime Minister Narendra Modi arrived in Philadelphia, USA. He was given a heart warming welcome by the Indian diaspora. The Prime Minister's itinerary includes bilateral meeting with US President Joe Biden as well as Quad Leaders' Summit, which will take place in Wilmington, Delaware.ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے لیے روانگی سے قبل وزیر اعظم کا بیان
September 21st, 04:15 am
صدر بائیڈن کے ذریعہ اپنے وطن مالوف میں منعقد کی جارہی کواڈ سربراہ ملاقات میں شرکت کرنے اور نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں منعقد ہونے والی ’سمٹ آف دی فیوچر‘ سے خطاب کرنے کی غرض سے آج، میں ریاستہائے متحدہ امریکہ کے تین روزہ دورے کا آغاز کر رہا ہوں ۔PM Modi to visit the United States of America from September 21 to 23
September 19th, 03:07 pm
PM Modi will be visiting the US during 21-23 September 2024. During the visit, the PM will take part in the fourth Quad Leaders’ Summit in Wilmington, Delaware. On 23 September, the Prime Minister will address the ‘Summit of the Future’ at the United Nations General Assembly in New York.ہندوستان اور امریکہ کا مشترکہ بیان
September 08th, 11:18 pm
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان قریبی اور پائیدار شراکت داری کو ایک بار پھر مستحکم کرتے ہوئے امریکہ کے صدر جوزف آر بائیڈن جونیئر کا ہندوستان میں خیرمقدم کیا۔ دونوں رہنماؤں نے جون 2023 میں وزیر اعظم مودی کے تاریخی دورۂ واشنگٹن کی اہم کامیابیوں کو عملی جامہ پہنانے پر جاری خاطر خواہ پیش رفت کی ستائش کی۔وزیراعظم کا، امریکہ اور مصر کے دورے پر، روانگی سے قبل بیان
June 20th, 07:00 am
میں صدر جوزف بائیڈن اور خاتون ڈاکٹر جِل بائیڈن کی دعوت پر امریکہ کے سرکاری دورے پر جار ہا ہوں۔ یہ خصوصی دعوت ہماری دونوں جمہوریتوں کے درمیان شراکت داری کے جوش اور ولولے کی عکاسی ہوتی ہے۔آسٹریلیا کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس میٹنگ میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا پریس کے لیے بیان
May 24th, 06:41 am
آسٹریلیا کے میرے اس سفر میں، مجھے اور میرے وفد کی ضیافت اور اعزاز کے لیے، میں آسٹریلیا کے لوگوں کا اور وزیر اعظم البانیز کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میرے دوست وزیر اعظم البانیز کے ہندوستانی دورہ کے دو مہینے کے اندر میرا یہاں آنا ہوا۔ پچھلے ایک سال میں یہ ہماری چھٹویں ملاقات ہے۔فیپک سوئم سربراہ کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے وزیر اعظم کا خطاب
May 22nd, 04:33 pm
آپ کے خیالات کے لیے بہت شکریہ۔ ہماری گفت و شنید سے جو خیالات ابھرے ہیں، ہم ان پر ضرور غور کریں گے۔ ہماری کچھ مشترکہ ترجیحات ہیں اور بحرالکاہل خطہ کے ممالک کی کچھ ضروریات۔ اس پلیٹ فارم پر ہماری کوشش ہے کہ ہماری شراکت داری ان دونوں پہلوؤں کو ذہن میں رکھتے ہوئے چلے۔ فیپک (ایف آئی پی آئی سی) میں ہمارے تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے میں کچھ اعلانات کرنا چاہتا ہوں:تیسری ایف آئی پی آئی سی سربراہ کانفرنس میں وزیر اعظم کے خطاب کا انگلش ترجمہ
May 22nd, 02:15 pm
تیسری ایف آئی پی آئی سی سربراہی کانفرنس میں آپ سب کا پرتپاک استقبال! مجھے خوشی ہے کہ وزیر اعظم جیمز ماراپے میرے ساتھ اس سربراہی اجلاس کی مشترکہ میزبانی کر رہے ہیں۔ میں یہاں پورٹ مورسبی میں سربراہ کانفرنس کے لیے کیے گئے تمام انتظامات کے لیے ان کا اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔کواڈ لیڈران کے سربراہ اجلاس میں وزیر اعظم کے ابتدائی بیان کا متن
May 20th, 05:16 pm
آج دوستوں کے درمیان، اس کواڈ سربراہ اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے مجھے خوشی حاصل ہو رہی ہے۔ کواڈ گروپ ہند-بحرالکاہل میں امن، استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر قائم ہو چکا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہند-بحرالکاہل خطہ عالمی تجارت، اختراع اور ترقی کا انجن ہے۔ ہم اس بات پر متفق ہیں کہ ہند-بحرالکاہل کی حفاظت اور کامیابی صرف اس خطہ کے لیے ہی نہیں، بلکہ پوری دنیا کے لیے ضروری ہے۔ تخلیقی ایجنڈہ کے ساتھ، مشترکہ جمہوری اقدار کی بنیاد پر، ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔