فیکٹ شیٹ: کواڈ ممالک نے انڈو پیسفک میں کینسر کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے کینسر مون شاٹ انیشی ایٹو کا آغاز کیا

September 22nd, 12:03 pm

آج، ریاستہائے متحدہ، آسٹریلیا، بھارت، اور جاپان کینسر کو ختم کرنے میں مدد کے لیے ایک اہم کوشش کا آغاز کر رہے ہیں، جیسا کہ ہم اسے ہند-بحرالکاہل میں جانتے ہیں ۔جس کی شروعات سروائیکل کینسرسے ہوتی ہے، یہ بڑی حد تک ایک روکی جاسکنے والی بیماری ہے لیکن اب بھی اس خطے میں ایک بڑا صحت مسئلہ ہے۔ یہ کینسر کی دیگر اقسام کے مسئلےکو حل کرنے میں بھی بنیاد ی کردار ادا کرسکتا ہے۔ یہ اقدام کواڈ لیڈرس سمٹ (Quad Leaders Summit) میں کیے گئے اعلانات کے وسیع تر مجموعے کا حصہ ہے۔

کواڈ لیڈروں کے کینسر مون شاٹ پروگرام میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے بیان کا متن

September 22nd, 06:25 am

میں صدر بائیڈن کو اس اہم تقریب کے انعقاد کے لیے تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ سستی، قابل رسائی اور معیاری حفظان صحت کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ کووڈ کی وبا کے دوران، ہم نے انڈو- پیسیفک کے لیے ’’کواڈ ویکسین انیشی ایٹو‘‘ کا آغاز کیا اور مجھے خوشی ہے کہ کواڈ ( QUAD) میں ہم نے سروائیکل کینسر کے چیلنج کا مل کر سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کواڈ کینسر مون شاٹ تقریب میں شرکت کی

September 22nd, 06:10 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ولمنگٹن، ڈیلاویئر میں کواڈ قائدین کی سربراہ ملاقات کے موقع پر صدر جوسف آر بائیڈن جونیئر کے ذریعہ منعقدہ کواڈ کینسر مون شاٹ تقریب میں حصہ لیا۔

وزیر اعظم نے ولمنگٹن، ڈیلاویئر میں منعقدہ کواڈ قائدین کی چھٹویں سربراہ ملاقات میں شرکت کی

September 22nd, 05:21 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 21 ستمبر 2024 کو ولمنگٹن، ڈیلاویئر میں کواڈ قائدین کی چھٹویں سربراہ ملاقات میں شرکت کی۔ اس اہم میٹنگ کا اہتمام امریکہ کے صدر عزت مآب جناب جوسف آر بائیڈن نے کیا تھا۔ سربراہ ملاقات میں آسٹریلیا کے وزیر اعظم عزت مآب جناب انتھونی البانیز اور جاپان کے وزیر اعظم عزت مآب جناب فومیو کشیدا بھی شامل ہوئے۔