Prime Minister welcomes Amir of Qatar H.H. Sheikh Tamim Bin Hamad Al Thani to India

Prime Minister welcomes Amir of Qatar H.H. Sheikh Tamim Bin Hamad Al Thani to India

February 17th, 09:55 pm

The Prime Minister, Shri Narendra Modi extended a warm welcome to the Amir of Qatar, H.H. Sheikh Tamim Bin Hamad Al Thani, upon his arrival in India.

قطر کے امیر  نے وزیراعظم نریندرمودی کو ٹیلی فون کرکے مبارکباد پیش کی

قطر کے امیر نے وزیراعظم نریندرمودی کو ٹیلی فون کرکے مبارکباد پیش کی

June 10th, 09:24 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو آج مملکت قطر کے امیرعزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ٹیلی فون کرکےمبارکباد پیش کی۔

لکھنؤ میں چوتھے یوپی گلوبل انویسٹرس سمٹ  کی تقریب سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

لکھنؤ میں چوتھے یوپی گلوبل انویسٹرس سمٹ کی تقریب سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 19th, 03:00 pm

آج ہم یہاں ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے ایک ترقی یافتہ اتر پردیش کی تعمیر کے عہدکے ساتھ یکجا ہوئے ہیں۔ اور مجھے بتایا گیا کہ اس وقت ٹیکنالوجی کے ذریعے یوپی کی 400 سے زیادہ اسمبلی سیٹوں پر لاکھوں لوگ اس پروگرام سے جڑے ہوئے ہیں۔ میں اپنے تمام فیملی ممبرز کو تہہ دل سے خوش آمدید کہتا ہوں جو ٹیکنالوجی کے ذریعے اس پروگرام سے جڑے ہوئے ہیں۔ 7-8 سال پہلے ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ اتر پردیش میں بھی سرمایہ کاری اور نوکریوں کے حوالے سے ایسا ماحول پیدا ہوگا۔ چاروں طرف جرائم، فسادات، چھینا جھپٹی کی خبریں تھیں۔ اس دوران اگر کوئی کہتا کہ وہ یوپی کو ترقی یافتہ بنائیں گے، تو شاید کوئی سننے کو تیار نہ ہوتا، یقین کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا۔ لیکن آج دیکھیں، لاکھوں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری اتر پردیش کی سرزمین پر آرہی ہے۔ اور میں اتر پردیش سے ایم پی ہوں۔ اور جب میرے اتر پردیش میں کچھ ہوتا ہے، تو مجھے سب سے زیادہ خوشی ہوتی ہے۔ آج ہزاروں پروجیکٹوں پر کام شروع ہو رہا ہے۔ یہ جو فیکٹریاں لگ رہی ہیں، یہ صنعتیں جو لگ رہی ہیں، یہ یوپی کی تصویر بدلنے والی ہیں۔ میں سبھی سرمایہ کاروں،خاص طور پر یوپی کے تمام نوجوانوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیر اعظم نےاترپردیش کے لکھنؤ میں وِکست بھارت وِکست اترپردیش پروگرام سے خطاب کیا

February 19th, 02:30 pm

اس موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج کی تقریب وِکست اتر پردیش کی ترقی کے ذریعے وِکست بھارت کے حل کی طرف ایک قدم ہے۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اتر پردیش کے 400 سے زیادہ حلقوں سے لاکھوں لوگوں کی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے ان کا خیرمقدم کیا اور خوشی کا اظہار کیا کہ شہری اب ٹیکنالوجی کی مدد سے اس پروگرام میں شامل ہو سکتے ہیں، جس کا 8-7 سال پہلے تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔ اس سے قبل اتر پردیش میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرحوں کی نشاندہی کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ریاست میں مثبت ماحول کی وجہ سےسرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہونے پر ستائش کی۔ ’’آج اتر پردیش لاکھوں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کا مشاہدہ کر رہا ہے۔‘‘ وزیر اعظم نے ریاست کی ترقی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ،کیونکہ وہ وارانسی سے رکن پارلیمنٹ بھی ہیں، لہٰذا آج کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ اتر پردیش کی شکل بدل دے گا اور سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ انہوں نے نوجوانوں کو بھی مبارکباد دی۔

ہریانہ کے ریواڑی ، میں ترقیاتی کاموں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 16th, 01:50 pm

ریواڑی سے پورے ہریانہ تک ویر دھرا ، رام-رام! میں جب بھی ریواڑی آتا ہوں تو بہت سی پرانی یادیں تازہ ہوجاتی ہیں ۔ ریواڑی سے میرا رشتہ مختلف ہی رہا ہے ۔ میں جانتا ہوں کہ ریواڑی کے لوگ مودی سے بہت پیار کرتے ہیں ۔ اور اب ، جیسا کہ میرے دوست راؤ اندرجیت جی نے بتایا ، جیسا کہ وزیر اعلیٰ منوہر لال جی نے بتایا ، 2013 میں ، جب بھارتیہ جنتا پارٹی نے مجھے وزیر اعظم کے امیدوار کے طور پر اعلان کیا تھا ، میرا پہلا پروگرام ریواڑی میں ہوا تھا اور اس وقت ریواڑی نے 272 پار کا آشیرواد دیا تھا اور آپ کی وہ دعا قبول ہو گئی ۔ اب لوگ کہہ رہے ہیں کہ میں ایک بار پھر ریواڑی آیا ہوں ، یہ آپ کی مہربانی ہے ، اب کی بار 400 پار ، این ڈی اے سرکار ، 400 پار ۔

وزیر اعظم نے ریواڑی، ہریانہ میں 9,750 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، اُنہیں قوم کے نام وقف کیا اور اُن کا سنگ بنیاد رکھا

February 16th, 01:10 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ریواڑی، ہریانہ میں 9750 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، انہیں قوم کے نام وقف کیا اور ان کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ منصوبے شہری ٹرانسپورٹ، صحت، ریل اور سیاحت سے متعلق کئی اہم شعبوں کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔ جناب مودی نے اس موقع پر دکھائی گئی نمائشوں کا گھوم پھر کر معائنہ بھی کیا۔

وکست بھارت، وکست راجستھان پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 16th, 11:30 am

وکست بھارت – وکست راجستھان، اس اہم پروگرام میں اس وقت راجستھان کی ہر ودھان سبھا سے لاکھوں ساتھی یکجا ہو ئے ہیں۔ میں آپ سبھی کا خیر مقدم کرتا ہوں اور میں وزیراعلیٰ کو بھی مبارک باد دیتا ہوں، کہ انہوں نے ٹیکنالوجی کا اتنا شاندار استعمال کر کے ہر ایک شخص تک پہنچانے کا مجھے موقع دیا۔ کچھ دن پہلے فرانس کے صدر کا آپ نے جے پور میں، جو خیر مقدم اور اعزاز دیا تھا ، اس کی گونج پورے بھارت میں ہے، اتنا ہی نہیں پورے فرانس میں بھی اس کی گونج ہے اور یہی تو راجستھان کے لوگوں کی خاصیت ہے۔ ہمارے راجستھان کے بھائی بہن ، جس پر محبت لٹاتے ہیں، کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتے۔ مجھے یاد ہے، جب اسمبلی چناؤ کے وقت میں راجستھان آتاتھا، تو آپ کس طرح ہمیں آشیر واد دینے کے لئے اُمڑ پڑتے تھے۔ آپ سبھی نے مودی کی گارنٹی پر اعتماد کیا ، آپ سبھی نے ڈبل انجن کی سرکار بنائی اور آپ دیکھئے، راجستھان کی ڈبل انجن سرکار نے کتنی تیزی سے کام کرنا شروع کردیا ہے۔ آج راجستھان کی ترقی کے لئے تقریبا 17 ہزار کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح ہوا اور سنگ بنیاد رکھا گیا۔ یہ پروجیکٹ ریل ، سڑک،شمسی توانائی، پانی اور ایل پی جی جیسے ترقیاتی کاموں سے جڑے ہیں۔ یہ پروجیکٹ راجستھان کے ہزاروں نوجوانوں کو روز گار دینے والے ہیں۔ میں ان پروجیکٹوں کے لئے راجستھان کے سبھی ساتھیوں کو بہت بہت مبارک باد دیتا ہوں۔

وزیر اعظم نے ’’وکست بھارت وکست راجستھان‘‘ پروگرام سے خطاب کیا

February 16th, 11:07 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ’وکست بھارت وکست راجستھان‘ پروگرام سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے 17,000 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، قوم کو وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔یہ پروجیکٹ سڑکوں، ریلوے، شمسی توانائی، بجلی کی ترسیل، پینے کا پانی ، پیٹرولیم اور قدرتی گیس سمیت کئی اہم شعبوں میں معاونت کرتے ہیں۔

وزیراعظم کی قطر کے وزیراعظم سے ملاقات

February 15th, 05:45 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دوحہ، قطر میں اپنی پہلی مصروفیت میں وزیر اعظم اور قطر کے وزیر خارجہ عزت مآب شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی سے ملاقات کی۔

وزیراعظم قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے

February 15th, 01:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی قطر کے سرکاری دورے پر آج دوحہ پہنچے۔ وزیر اعظم کا قطر کا یہ دوسرا دورہ ہے، انہوں نے پہلی بار جون 2016 میں قطر کا دورہ کیا تھا۔

وزیر اعظم نے عالمی نمبر 1 میگنس کارلسن کے خلاف جیت حاصل کرنے کے لیے کارتیکین مرلی کی تعریف کی

October 19th, 06:27 pm

وزیر اعظم نے قطر ماسٹرز 2023 میں عالمی نمبر 1 میگنس کارلسن کے خلاف جیت حاصل کرنے پر کارتیکین مرلی کی تعریف کی ہے۔

’مشن موڈ میں سیاحت کی ترقی‘ کے موضوع پر پوسٹ بجٹ ویبینار سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 03rd, 10:21 am

اس ویبینار میں موجود تمام معززین کا خیرمقدم ہے ۔ آج کا نیا ہندوستان نئے ورک کلچر کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ اس بار بھی بجٹ کو خوب پذیرائی ملی ہے، ملک کے عوام نے اسے بہت مثبت انداز میں لیا ہے۔ اگر پرانا ورک کلچر ہوتا تو ایسے بجٹ ویبینار کے بارے میں کسی نے سوچا بھی نہ ہوتا۔ لیکن آج ہماری حکومت بجٹ سے پہلے اور بجٹ کے بعد ہرحصص دار سے تفصیلی بات چیت کرتی ہے، انہیں ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کرتی ہے۔ بجٹ کا زیادہ سے زیادہ نتیجہ کیسے حاصل کیا جائے، بجٹ کو مقررہ مدت کے اندر کیسے نافذ کیا جائے، یہ ویبینار بجٹ میں مقرر کردہ اہداف کے حصول میں ایک محرک کا کام کرتا ہے۔ آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ مجھے حکومت کے سربراہ کے طور پر کام کرتے ہوئے 20 سال سے زیادہ کا تجربہ حاصل ہے۔ اس تجربے کا ایک نچوڑ یہ بھی ہے کہ جب تمام حصص دار کسی پالیسی سے متعلق فیصلے میں شامل ہوتے ہیں تو مطلوبہ نتیجہ بھی مقررہ وقت کے اندر برآمدہوتا ہے۔ ہم نے دیکھا ہے کہ پچھلے کچھ دنوں میں ہونے والے ویبیناروں میں ہزاروں لوگ ہمارے ساتھ شامل ہوئے، دن بھر سبھی نے بہت گہرائی سے غوروفکر کیا اور میں کہہ سکتا ہوں کہ مستقبل کے لیے بہت اہم تجاویز سامنے آئیں ۔اب آج جو بجٹ ہے اس پر فوکس کیا اور بہت اچھی تجاویز سامنے آئیں کہ کیسے آگے بڑھنا ہے۔ اب آج ہم یہ بجٹ ویبنار ملک کے سیاحتی شعبے کی بازیابی کے لیے کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے ‘مشن موڈ میں سیاحت کی ترقی’ پر پوسٹ بجٹ ویبینار سے خطاب کیا

March 03rd, 10:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ‘مشن موڈ میں سیاحت کی ترقی’کے موضوع پر پوسٹ بجٹ ویبینار سے خطاب کیا۔ مرکزی بجٹ 2023 میں اعلان کردہ اقدامات کو مؤثر طریقے سے لاگو کرنے کے لیے خیالات اور تجاویز حاصل کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے منعقد کیے جانے والے 12 پوسٹ بجٹ ویبنیار کی سیریز کا یہ ساتواں ویبینار ہے۔

وزیر اعظم نے قطر کے امیر، ہز ہائی نیس امیر تمیم بن حمد الثانی سے بات کی

October 29th, 06:05 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے قطر کے سربراہ مملکت، ہز ہائی نیس امیر تمیم بن حمد الثانی سے بات کی ہے اور دیوالی کی مبارکباد کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ جناب مودی نے قطر میں کامیاب فیفا ورلڈ کپ کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ہمیں پانی کا ہر ایک قطرہ بچانے کے لیے کوشش کرنی چاہئے: من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال

March 27th, 11:00 am

میرے پیارے ہم وطنوں، نمسکار ۔ پچھلے ہفتے ہم نے ایک ایسی کامیابی حاصل کی ہے ، جس پر ہم سب کو فخر ہے ۔ آپ نے سنا ہوگا کہ بھارت نے گزشتہ ہفتے 400 بلین ڈالر یعنی 30 لاکھ کروڑ روپئے کا برآمدات کا ہدف حاصل کیا ہے۔ پہلی بار سننے میں لگتا ہے کہ یہ معاملہ معیشت سے جڑا ہوا ہے لیکن یہ معیشت سے زیادہ بھارت کی صلاحیت، بھارت کی اہلیت سے متعلق معاملہ ہے۔ ایک وقت تھا کہ بھارت کی برآمدات کبھی 100 بلین ، کبھی 150 بلین ، کبھی 200 بلین تک ہوا کرتی تھی ، اب آج بھارت 400 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ اس کا ایک مطلب یہ ہے کہ بھارت میں بنی چیزوں کی مانگ پوری دنیا میں بڑھ رہی ہے، دوسرا مطلب یہ ہے کہ بھارت کی سپلائی چین روز بروز مضبوط ہوتی جارہی ہے اور اس کا ایک بہت بڑا پیغام بھی ہے۔ ملک اس وقت بڑے قدم اٹھاتا ہے ، جب عز م خوابوں سے بھی بڑے ہوں۔ جب ان عزم کو پورا کرنے کے لئے دن رات ایمانداری سے کوشش کی جاتی ہے تو وہ عزم پورے بھی ہوتے ہیں اور آپ دیکھیئے ، کسی شخص کی زندگی میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے ۔ جب کسی کا عزم، اس کی کوشش ، اس کے خوابوں سے بھی بڑے ہو جاتے ہیں تو کامیابی ، اُس کے پاس خود چل کر آتی ہے۔

وزیراعظم نے یوگا کی مشق کے لئے متعدد ممالک کے لوگوں کو ایک ساتھ جمع کرنے کے لئے دوحہ، قطر میں ہندوستانی سفارتخانے کی ستائش کی ہے

March 26th, 10:14 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ، یوگا کی مشق کے لئے متعدد ممالک کے لوگوں کو جمع کرنے کے لئے دوحہ، قطر میں ہندوستانی سفارتخانے کی ستائش کی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یوگا ، دنیا کو اچھی صحت اور تندرستی حاصل کرنے کے لئے متحد کررہا ہے۔

بحریہ کے اسپتالوں کو مختلف شہروں میں عام شہریوں کے استعمال کے لئے کھولا جارہا ہے

May 03rd, 07:40 pm

نئی دہلی 03 مئی 2021: بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرمبیر سنگھ آج وزیر اعظم سے ملاقات کرنے پہنچے ۔

PM Modi's telephonic conversation with Amir of the State of Qatar

December 08th, 01:52 pm

Prime Minister conveyed his felicitations to H.H. The Amir for the forthcoming National Day of Qatar. While thanking Prime Minister for the greetings, H.H. The Amir appreciated the enthusiasm with which the Indian community in Qatar participates in the National Day celebrations. He also conveyed warm greetings to Prime Minister for the recent Diwali festival.

Phone call between Prime Minister Shri Narendra Modi and His Highness Sheikh Tamim Bin Hamad Al-Thani, Amir of the State of Qatar

May 26th, 08:04 pm

PM Narendra Modi spoke to HH Sheikh Tamim Bin Hamad Al-Thani, Amir of the State of Qatar. The PM highlighted attention being paid by Indian authorities to avoid any disruption in the supply of essential goods from India to Qatar during the present situation.

Telephonic Conversation between PM and Amir of the State of Qatar

March 26th, 11:25 pm

Prime Minister Shri Narendra Modi had a telephonic conversation today with His Highness Sheikh Tamim Bin Hamad al Thani, the Amir of the State of Qatar.