وزیر اعظم نے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا

November 21st, 09:57 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گیانا کے جارج ٹاؤن کے تاریخی پرومینیڈ گارڈنز میں مہاتما گاندھی کے مجسمے پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے باپو کی امن اور عدم تشدد کی لازوال اقدار کو یاد کیا ، جو انسانیت کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔ یہ مجسمہ 1969 میں گاندھی جی کے 100 ویں یوم پیدائش کی یاد میں نصب کیا گیا تھا۔