مشترکہ فیکٹ شیٹ: امریکہ اور ہندوستان جامع اور عالمی منصوبہ جاتی شراکت داری میں توسیع جاری رکھیں گے

September 22nd, 12:00 pm

آج، ریاستہائے متحدہ کے صدر جوزف آر بائیڈن اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکہ اور ہندوستان کی جامع اور عالمی منصوبہ جاتی شراکت داری ، 21 ویں صدی کی واضح شراکت داری، فیصلہ کن طور پر ایک ایسے اولوالعزم ایجنڈے پر کام کر رہی ہے جو عالمی بہبود کے لیے وقف ہے۔ دونوں رہنماوں نے ایک تاریخی دور کی عکاسی کی جس نے امریکہ اور ہندوستان کو اعتماد اور تعاون کی بے مثال سطح تک پہنچتے دیکھا ہے۔ قائدین نے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکہ اور ہندوستان کی شراکت داری جمہوریت، آزادی، قانون کی حکمرانی، انسانی حقوق، تکثیریت اور سب کے لیے یکساں مواقع کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کیونکہ ہمارے ممالک مزیدمکمل یونین بننے اور ہماری مشترکہ تقدیر کو پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ قائدین نے اس پیشرفت کی ستائش کی جس نے ہندوستان اور امریکہ کی بڑی دفاعی شراکت داری کو عالمی سلامتی اور امن کا ستون بنا دیا ہے، جس میں آپریشنل رابطہ کاری ، معلومات کے تبادلے اور دفاعی صنعتی اختراع کے فوائد کو اجاگر کیا گیا ہے۔ صدر بائیڈن اور وزیر اعظم مودی نے قوی امید اور مکمل اعتماد کا اظہار کیا کہ ہمارے عوام ، ہمارے شہری اور نجی شعبوں اور ہماری حکومتوں کی انتھک کوششوں نے گہرے تعلقات استوار کرنے کے لیے امریکہ اور ہندوستان کی شراکت داری کو مزید بلندیوں کی طرف گامزن کیا ہے۔

پہلے بین الاقوامی سولر فیسٹیول کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کے پیغام کا متن

September 05th, 11:00 am

معزز شخصیات، معزز مہمان حضرات اور میرے عزیز دوستو، آپ سب کو میری نیک خواہشات ۔ مجھے پہلے بین الاقوامی سولر فیسٹیول میں آپ سب کا استقبال کرتے ہوئےبے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ میں اس شاندار اقدام کے لیے بین الاقوامی سولر الائنس کو مبارکباد دیتا ہوں۔

ہندوستان-سعودی عرب نے سرمایہ کاری پر اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس کی پہلی میٹنگ کی

July 28th, 11:37 pm

سرمایہ کاری پر ہندوستان اورسعودی عرب کے درمیان اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس کی پہلی میٹنگ ہوئی، جس کی صدارت وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری جناب ڈاکٹر پی کے مشرا اور سعودی عرب کے وزیر توانائی عزت مآب شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نےمشترکہ طور پر کی۔یہ میٹنگ آج ورچوئل طریقے سے منعقدہوئی۔

پوکھرن، راجستھان میں ‘بھارت شکتی مشق’ پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 12th, 02:15 pm

آج ہم نے یہاں جو منظر دیکھا، ہماری تینوں فوجوں کی بہادری، حیرت انگیز ہے۔ آسمان پر یہ گرج... زمین پر یہ بہادری... یہ فتح کا نعرہ ہر طرف گونج رہا ہے... یہ ایک نئے ہندوستان کی پکار ہے۔ آج ہمارا پوکھرن، ایک بار پھر ہندوستان کی خود انحصاری، ہندوستان کی خود اعتمادی اور ہندوستان کا خود فخر، تینوں افواج کا گواہ بن گیا ہے۔ یہ پوکھرن ہے، جو ہندوستان کی جوہری طاقت کا گواہ رہا ہے، اور یہ آج یہاں ہے کہ ہم اس کی طاقت کو مقامی بنانے اور بااختیار بنانے کے ذریعے دیکھ رہے ہیں۔ آج بھارت شکتی کا یہ جشن بہادری کی سرزمین راجستھان میں ہو رہا ہے لیکن اس کی بازگشت نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں سنائی دے رہی ہے۔

وزیر اعظم نے پوکھرن، راجستھان میں تینوں افواج کی فائرنگ اور پینترے بازی کی مشق ’بھارت شکتی‘ کا مشاہدہ کیا

March 12th, 01:45 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پوکھرن ، راجستھان میں تینوں افواج کی لائیو فائر اینڈ مینیوور ایکسرسائز کی شکل میں دیسی دفاعی صلاحیتوں کا ایک ہم آہنگ مظاہرہ دیکھا۔ ’بھارت شکتی‘ میں ملک کی طاقت کے مظاہرے کے طور پر دیسی ہتھیاروں کے نظام اور پلیٹ فارمز کی نمائش ہوگی، جس کی بنیاد ملک کی آتم نربھرتا پہل ہے۔

کابینہ نے مویشیوں سے متعلق قومی مشن میں اضافی سرگرمیوں کو شامل کرنے کی منظوری دی

February 21st, 11:29 pm

گھوڑے، گدھے، خچر، اونٹ کے لیےانترپرینیورشپ کے قیام کے لیے افراد ، ایف پی او، ایس ایچ جی ، جے ایل جی ، ایف سی او اور سیکشن 8 کمپنیوں کو 50 لاکھ تک کی 50فیصدپونجی سبسیڈی فراہم کی جائے گی، ساتھ ہی گھوڑے، گدھے اور اونٹ کی نسل کے تحفظ کے لیے بھی ریاستی حکومت کو مدد فراہم کی جائے گی۔ مرکزی حکومت گھوڑے ، گدھے اور اونٹ مادہ منویہ اسٹیشن اور نیوکلیئس بریڈنگ فارم کے قیام کے لیے 10 کروڑ دے گی۔

روزگار میلہ کے تحت بھرتی ہونے والے نئے ملازمین کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تقریبا 70000 تقرر نامے تقسیم کرنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

June 13th, 11:00 am

قومی سطح پر یہ روزگار میلے این ڈی اے اور بی جے پی حکومت کی نئی پہچان بن گئے ہیں۔ آج ایک بار پھر 70 ہزار سے زائد نوجوانوں کو تقرر نامے موصول ہوئے ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ بی جے پی کی حکومت والی ریاستی حکومتیں بھی بی جے پی کی تمام ریاستوں میں لگاتار اس طرح کے روزگار میلوں کا انعقاد کر رہی ہیں۔ جو لوگ اس وقت سرکاری نوکریوں پر آ رہے ہیں ان کے لیے یہ بہت اہم وقت ہے۔

وزیراعظم نے قومی روزگار میلے سے خطاب کیا

June 13th, 10:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ قومی روزگار میلے سے خطاب کیا اور مختلف سرکاری محکموں اور ادارو ں نے نئے بھرتی کئے گئے لوگوں کو تقریباََ 70 ہزار تقررنامے تقسیم کئے ۔ ملک بھر کے منتخب نئے بھرتی کئے گئے افراد مالی خدمات کے محکمے ، محکمہ ڈاک ، اسکولی تعلیم کے محکمے ، محکمہ اعلیٰ تعلیم ،وزارت دفاع ، ریوینیو کے محکمے ،صحت اور خاندانی بہبودکی وزارت ، ایٹمی توانائی کا محکمہ ، ریلوے کی وزارت ، آڈٹ اور اکاؤنٹس کا محکمہ ، ایٹمی توانائی کا محکمہ ،امور داخلہ کی وزارت سمیت مختلف سرکاری محکموں میں ملازمتوں میں جوائن کریں گے۔ وزیراعظم کے خطاب کے دوران میلے کے انعقاد والے ملک بھر میں 43 مقامات کو مربوط کیا گیا ہے۔

کرناٹک کے لوگوں کو جے ڈی (ایس) اور کانگریس دونوں سے ہوشیار رہنا چاہیے۔ دونوں بدعنوان ہیں اور خاندانی سیاست کو فروغ دیتے ہیں: چتردرگا میں پی ایم

May 02nd, 11:30 am

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کرناٹک کے چتردرگا میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم مودی نے کرناٹک بی جے پی کو ان کے سنکلپ پترا پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ریاست کے لیے جدید بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ملک کی سرکردہ ریاست بننے کے لیے ایک روڈ میپ کا خاکہ پیش کرتی ہے۔ سنکلپ پترا غریب، پسماندہ، استحصال زدہ، محروم، قبائلی اور پسماندہ برادریوں سمیت پسماندہ افراد کی فلاح و بہبود کو بھی ترجیح دیتا ہے۔

کرناٹک کے چتردرگا، ہوساپیٹ اور سندھنور میں پی ایم مودی کی اعلیٰ ترین تقریریں

May 02nd, 11:00 am

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کرناٹک کے چتردرگا، ہوساپیٹ اور سندھنور میں عوامی جلسوں سے خطاب کیا۔ پی ایم مودی نے کرناٹک بی جے پی کو ان کے سنکلپ پترا پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ریاست کو جدید انفراسٹرکچر کے ساتھ ملک کی سرکردہ ریاست بننے کے لیے ایک روڈ میپ کا خاکہ پیش کرتی ہے۔ سنکلپ پترا غریب، پسماندہ، استحصال زدہ، محروم، قبائلی اور پسماندہ برادریوں سمیت پسماندہ افراد کی فلاح و بہبود کو بھی ترجیح دیتا ہے۔

ون ارتھ ون ہیلتھ - ایڈوانٹیج ہیلتھ کیئر انڈیا 2023 میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

April 26th, 03:40 pm

اس کا مطلب ہے: سبھی خوش رہیں، سبھی بیماریوں سے دور رہیں ، سب کے لیے اچھی چیزیں ہوں، اور کوئی غم میں مبتلا نہ ہو۔ یہ ایک جامع وژن ہے۔ یہاں تک کہ ہزاروں سال پہلے، جب کوئی عالمی وبا نہیں تھی، صحت کے لیے ہندوستان کا نظریہ افاقی تھا۔ آج جب ہم ون ارتھ ون ہیلتھ کہتے ہیں ،تو عمل میں بھی یہی سوچ ہے۔ مزید یہ کہ ہمارا نقطہ نظر صرف انسانوں تک ہی محدود نہیں ہے۔ یہ ہمارے پورے ماحولیاتی نظام تک پھیلا ہوا ہے۔ پودوں سے لے کر جانوروں تک، مٹی سے لے کر ندیوں تک، جب ہمارے آس پاس کی ہر چیز صحت مند ہوگی، تو ہم صحت مند رہ سکتے ہیں۔

وزیر اعظم نے ون ارتھ، ون ہیلتھ- ایڈوانٹیج ہیلتھ کیئر انڈیا 2023 کے چھٹے ایڈیشن کا افتتاح کیا

April 26th, 03:39 pm

اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دنیا بھر کے وزرائے صحت اور مغربی ایشیا، سارک ملکوں، آسیان ممالک اور افریقی خطوں کے مندوبین کا پرتپاک استقبال کیا۔ ایک ہندوستانی صحیفے کا حوالہ دیتے ہوئے جس کا ترجمہ ہے کہ ‘سب خوش رہیں، ہر کوئی بیماریوں سے پاک ہو، سب کے لیے اچھی چیزیں پیش آئیں اور کوئی بھی غم میں مبتلا نہ ہو’، وزیر اعظم نے ملک کے جامع نظریہ پر روشنی ڈالی اور ذکر کیا کہ ہندوستان کا صحت سے متعلق نظریہ اس وقت بھی عالمگیر تھا جب ہزاروں سال پہلے کوئی عالمی وبائی بیماریاں نہیں تھیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ون ارتھ ون ہیلتھ ایک ہی عقیدہ کی پیروی کرتا ہے اور عمل میں ایک ہی سوچ کی مثال ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ‘‘ہمارا نقطہ نظر صرف انسانوں تک محدود نہیں ہے۔ یہ ہمارے پورے ماحولی نظام تک پھیلا ہوا ہے۔ پودوں سے لے کر جانوروں تک، مٹی سے لے کر ندیوں تک، جب ہمارے آس پاس کی ہر چیز صحت مند ہے، تبھی ہم صحت مند رہ سکتے ہیں۔”

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزراء کے منی پور ،امپھال میں’چنتن شیویر‘ میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

April 24th, 10:10 am

مجھے خوشی ہے کہ اس سال ملک کے کھیلوں کے وزراء کی یہ کانفرنس،’ چنتن شیویر‘ منی پور کی سرزمین پر منعقد ہو رہی ہے۔ شمال مشرق کے کئی کھلاڑیوں نے ترنگے کی شان بڑھائی ہے اور ملک کے لیے تمغے حاصل کئے ہیں ۔شمال مشرقی اور منی پور نے ملک کی کھیلوں کی روایت کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔یہاں کے مقامی کھیل، جیسے سگول کانگجئی ، تھانگ تا، یوبی لاکپی، مُکنا اور ہیانگ تان با، اپنے آپ میں نہایت پرکشش کھیل ہیں۔ مثال کے طور پر، جب ہم منی پور کے او-لوابی کو دیکھتے ہیں، تو ہمیں اس میں کبڈی کی جھلک نظر آتی ہے۔یہاں کی ہیانگ تان با کیرالہ کی کشتی دوڑ کی ایک یاد دلاتا ہے اورپولو کا بھی منی پور کے ساتھ تاریخی تعلق ہے۔ یعنی جس طرح شمال مشرق ملک کے ثقافتی تنوع میں نئے رنگ بھرتا ہے، اسی طرح یہ ملک کے کھیلوں کے تنوع کو بھی نئی جہت دیتا ہے۔مجھے امید ہے کہ پورے ملک کے کھیلوں کےوزیر منی پور سے بہت کچھ سیکھ کر واپس جائیں گے۔ اور مجھے یقین ہے کہ منی پور کے لوگوں کی گرمجوشی اور مہمان نوازی آپ کے قیام کو مزید خوشگوار بنا دے گی۔ میں اس چنتن شیویر میں حصہ لینے والے تمام کھیلوں کے وزراء اور دیگر معززشخصیات کا خیرمقدم کرتا ہوں اورانہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے منی پور میں امپھال کے مقام پرریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے نوجوانوں کے امور اورکھیلوں کے وزراء کے ‘‘چنتن شیور’’سے خطاب کیا

April 24th, 10:05 am

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج ویڈیوپیغام کے ذریعہ منی پورمیں امپھال کے مقام پرریاستوں اورمرکزکے زیرانتظام علاقوں کے نوجوانوں کے اموراور کھیل کود کے وزیروں کے ‘‘چنتن شیور’’ سے خطاب کیا۔

چکاّ بلاّپور میں شری مدھوسودن سائی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس اینڈ ریسرچ کی افتتاحی تقریب سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 25th, 11:40 am

آپ سبھی اتنے جوش و خروش کے ساتھ متعدد خواب لے کر، نئے عزائم لے کر خدمت کی اس عظیم نوعیت سے جڑے ہیں۔ آپ کے درشن کرنا یہ بھی میرے لیے خوش قسمتی ہے۔ میں آپ کا بہت بہت شکرگزار ہوں۔ چکاّ بلاّپور جدید ہندوستان کے معماروں میں سے ایک، سر ایم وشویشوریا کی جائے پیدائش ہے۔ ابھی مجھے سر وشویشوریا کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کرنے اور ان کے میوزیم پر جانے کا موقع ملا۔ اس مقدس سرزمین کو میں سر جھکا کر سلام کرتا ہوں۔ اس مقدس سرزمین سے حوصلہ پا کر ہی انہوں نے کسانوں، عام لوگوں کے لیے نئے انوویشن کیے، انجینئرنگ کے بہترین پروجیکٹ بنائے۔

وزیر اعظم کے ہاتھوں کرناٹک کے چکبالا پور میں سری مدھوسودن سائی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس اینڈ ریسرچ کا افتتاح

March 25th, 11:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج چکبالا پور میں سری مدھوسودن سائی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ ریسرچ کا افتتاح کیا۔ سری مدھوسودن سائی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ ریسرچ میں طبی تعلیم اور معیاری طبی دیکھ بھال فراہم کیا جائے گا۔ جو سب کے لئے بالکل مفت ہوگا۔ یہ ادارہ تعلیمی سال 2023 میں کام شروع کر دے گا۔

’پی ایم وشوکرما کوشل سمان (پی ایم وکاس)‘ پر بجٹ کے بعد ہونے والے ویبینار میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 11th, 10:36 am

پچھلے کئی دنوں سے بجٹ کے بعد ویبناروں کا سلسلہ جاری ہے۔ پچھلے تین سالوں سے ہم نے بجٹ کے بعد اسٹیک ہولڈروں سے بات کرنے کی روایت شروع کی ہے۔ اور جو بجٹ بہت مرکوز انداز میں آیا ہے اس کو جلد از جلد کیسے نافذ کیا جائے، اس کے لیے اسٹیک ہولڈر کیا تجاویز دیتے ہیں، حکومت کو ان کی تجاویز پر کیسے عمل درآمد کرنا چاہیے، یعنی بہت اچھی ذہن سازی چل رہی ہے۔ اور مجھے خوشی ہے کہ وہ تمام تنظیمیں، تجارت اور صنعت جن کے ساتھ بجٹ کا براہ راست تعلق ہے، چاہے وہ کسان ہوں، خواتین ہوں، نوجوان ہوں، قبائلی ہوں، ہمارے دلت بھائی بہن ہوں، تمام اسٹیک ہولڈر ہوں ہزاروں کی تعداد میں اور سارا دن بیٹھے ہوئے بہت اچھی تجاویز سامنے آئی ہیں۔ ایسی تجاویز سامنے آئی ہیں جو حکومت کے لیے بھی مفید ہیں۔ اور میرے لیے یہ خوشی کی بات ہے کہ اس بار بجٹ ویبنار میں ایسی باتوں پر بحث کرنے کی بجائے تمام اسٹیک ہولڈروں نے اس بجٹ کو سب سے زیادہ فائدہ مند بنانے کے طریقے، اس کے کیا طریقے ہیں، اس پر درست طریقے سے بات کی گئی ہے۔

وزیر اعظم نے ’پی ایم وشوکرما کوشل سمان‘ کے موضوع پر منعقدہ بعد از بجٹ ویبنا سے خطاب کیا

March 11th, 10:12 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ’پی ایم وشوکرما کوشل سمان ‘ کےموضوع پر منعقدہ ایک بعد از بجٹ ویبنار سے خطاب کیا۔ یہ حکومت کے زیر اہتمام 12 بعد ازبجٹ ویبناروں کے سلسلے کا آخری ویبنار تھا جس کا مقصد مرکزی بجٹ 2023 میں اعلان شدہ پہل قدمیوں کے مؤثر نفاذ کے لیے خیالات اور سجھاؤ حاصل کرنا تھا۔

مالیاتی سیکٹر کے موضوع پر منعقدہ بجٹ کے بعد کے ویبینار میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 07th, 10:14 am

بجٹ کے بعد کے ویبینار کے ذریعے حکومت بجٹ کے نفاذ میں اجتماعی ملکیت اور مساوی شراکت داری کا ایک مضبوط راستہ تیار کر رہی ہے۔ اس ویبینار میں آپ کے خیالات اور تجاویز بہت اہمیت کی حامل ہیں۔ میں اس ویبینار میں آپ سب کا پرتپاک استقبال کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے ‘ترقی کے مواقع پیدا کرنے کے لیے مالیاتی خدمات کی کارکردگی میں اضافہ’ کے موضوع پر مابعد بجٹ ویبینار سے خطاب کیا

March 07th, 10:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 'ترقی کے مواقع پیدا کرنے کے لیے مالیاتی خدمات کی کارکردگی میں اضافہ' کے موضوع پر ما بعد بجٹ ویبینار سے خطاب کیا۔ مرکزی بجٹ 2023 میں اعلان کردہ اقدامات کو مؤثر طریقے سے لاگو کرنے کے لیے خیالات اور تجاویز حاصل کرنے کے مقصد سے حکومت کی طرف سے منعقد کیے گئے 12 ما بعد بجٹ ویبنار کے سلسلے کی یہ دسویں کڑی ہے۔