کابینہ نے ارضیاتی سائنس کی وزارت کی اوور آرچنگ اسکیم ’’پرتھوی وگیان (پرتھوی)‘‘ کو منظوری دی
January 05th, 08:19 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے زیر صدارت مرکزی کابینہ نے ارضیاتی سائنس کی وزارت کی اوور آرچنگ اسکیم ’’پرتھوی وگیان (پرتھوی)‘‘ کو منظوری دے دی ہے، جس کی مجموعی لاگت 4,797 کروڑ ہے۔ اس اسکیم پر 26-2021 کے دوران عمل درآمد کیا جائے گا۔ اس اسکیم میں پانچ جاری ذیلی اسکیموں کا احاطہ کیا گیا ہے یعنی ’’ ایٹموسفیئر اینڈ کلائمٹ ریسرچ – ماڈلنگ آبزرونگ سسٹمز اینڈ سروسز(ایکراس)‘‘، ’’اوشین سروسز ، ماڈلنگ ایپلی کیش ریسارسز اینڈ ٹیکنالوجی (او- اسمارٹ)‘‘، ’’پولر سائنس اینڈ کرایو اسفیئرریسرچ ( پیسر)‘‘،’’ سائزمولوجی اینڈ جیو سائنسز (سیج)‘‘ اور ’’ریسرچ، ایجوکیشن، ٹریننگ اینڈ آؤٹ ریچ (ریچ آؤٹ)‘‘۔