مصر کے وزیر اعظم کے زیر صدارت مصری کابینہ کی ’’انڈیا یونٹ‘‘ کے ساتھ وزیر اعظم کی میٹنگ

June 25th, 05:13 am

سرکاری دورے کے تحت قاہرہ پہنچنے کے کچھ ہی دیر بعد، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 24 جون 2023 کو مصری کابینہ کی ’’انڈیا یونٹ‘‘ کے ساتھ ایک میٹنگ کا اہتمام کیا۔اس انڈیا یونٹ کا قیام، یوم جمہوریہ 2023 کی تقریب میں مہمان ذی وقار کے طور پر شرکت کی غرض سے مصر کے صدر عزت مآب جناب عبدالفتح السیسی کے دورۂ بھارت کے بعد عمل میں آیا تھا۔ انڈیا یونٹ کے سربراہ مصر کے وزیر اعظم عزت مآب جناب مصطفیٰ مدبولی ہیں اور یہ یونٹ مختلف وزراء اور سینئر افسران پر مشتمل ہے۔