وارانسی سے چار وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو جھنڈی دکھاتے ہوئے وزیر اعظم کی تقریر کا متن

November 08th, 08:39 am

یوگی آدتیہ ناتھ جی، اتر پردیش کے پرجوش وزیر اعلیٰ؛ مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، بھائی اشونی ویشنو جی، جو ترقی یافتہ ہندوستان کی مضبوط بنیاد رکھنے کے لیے ٹیکنالوجی کے میدان میں کیے جا رہے بہترین کام کی قیادت کر رہے ہیں۔ ارناکولم سے کیرالہ کے گورنر جناب راجندر ارلیکر جی، جو ٹیکنالوجی کے ذریعے اس پروگرام میں ہمارے ساتھ شامل ہوئے؛ مرکز میں میرے ساتھی، سریش گوپی جی، جارج کورین جی؛ کیرالہ کے دیگر تمام وزراء اور عوامی نمائندے اس پروگرام میں موجود تھے۔ فیروز پور سے مرکز میں میرے ساتھی؛ پنجاب کے رہنما رونیت سنگھ بٹو جی، وہاں موجود تمام عوامی نمائندے؛ یوپی کے ڈپٹی سی ایم برجیش پاٹھک جی، جو لکھنؤ سے شامل ہوئے؛ دیگر معززین؛ اور کاشی سے میرے اپنے لوگ یہاں موجود ہیں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وارانسی سے چار نئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو روانہ کیا

November 08th, 08:15 am

بھارت کے جدید ریلوے بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینے کی سمت ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اترپردیش کے وارانسی سے چار نئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو روانہ کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے تمام معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور بابا وشوناتھ کی مقدس نگری وارانسی کے تمام خاندانوں کو اپنی جانب سے احتراماً مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ دیو دیپاولی کے موقع پر جو غیر معمولی جشن دیکھنے کو ملا، وہ وارانسی کی روحانیت اور توانائی کا مظہر ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ آج کا دن بھی ایک مقدس اور مبارک موقع ہے اور اس ترقی کے تہوار کے لیے سبھی کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔

Mahagathbandhan is a bundle of lies: PM Modi in Arrah, Bihar

November 02nd, 02:00 pm

Massive crowd attended PM Modi’s public rally in Arrah, Bihar, today. Addressing the gathering, the PM said that when he sees the enthusiasm of the people, the resolve for a Viksit Bihar becomes even stronger. He emphasized that a Viksit Bihar is the foundation of a Viksit Bharat and explained that by a Viksit Bihar, he envisions strong industrial growth in the state and employment opportunities for the youth within Bihar itself.

PM Modi addresses large public gatherings in Arrah and Nawada, Bihar

November 02nd, 01:45 pm

Massive crowd attended PM Modi’s rallies in Arrah and Nawada, Bihar, today. Addressing the gathering in Arrah, the PM said that when he sees the enthusiasm of the people, the resolve for a Viksit Bihar becomes even stronger. He emphasized that a Viksit Bihar is the foundation of a Viksit Bharat and explained that by a Viksit Bihar, he envisions strong industrial growth in the state and employment opportunities for the youth within Bihar itself.

نوا رائے پور میں شانتی شیکھر - برہما کماری مراقبہ مرکز کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن

November 01st, 11:15 am

آج کا دن بہت خاص ہے۔ آج ہمارا چھتیس گڑھ اپنے قیام کے 25 سال مکمل کر رہا ہے۔ چھتیس گڑھ کے ساتھ ساتھ جھارکھنڈ اور اتراکھنڈ نے بھی اپنے قیام کے 25 سال مکمل کر لیے ہیں۔ ملک بھر میں کئی دیگر ریاستیں آج اپنے یوم تاسیس کا جشن منا رہی ہیں۔ میں ان تمام ریاستوں کے باشندوں کو ان کے یوم تاسیس پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس منتر پر عمل کرتے ہوئے کہ ریاست کی ترقی سے ملک کی ترقی ہوتی ہے، ہم ہندوستان کی ترقی کی مہم میں لگے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم کا چھتیس گڑھ کے نوا رائے پور میں شانتی شکھر مراقبہ مرکز کے افتتاح کے موقع پر برہما کماریوں سے خطاب

November 01st, 11:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج چھتیس گڑھ کے نوا رائے پور میں روحانی تعلیم، امن اور مراقبے کے ایک جدید مرکز ’’شانتی شکھر‘‘ کے افتتاح کے موقع پر برہما کماریوں سے خطاب کیا۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج کا دن بہت خاص ہے کیونکہ چھتیس گڑھ اپنی تشکیل کے 25 سال مکمل کر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ چھتیس گڑھ کے ساتھ ساتھ جھارکھنڈ اور اتراکھنڈ نے بھی اپنی ریاستی تشکیل کے 25 سال مکمل کر لیے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج ملک کی کئی دیگر ریاستیں بھی اپنا یومِ تشکیل منا رہی ہیں۔ جناب مودی نے ان تمام ریاستوں کے عوام کو ان کے یومِ قیام پر دل کی گہرائیوں سے نیک تمنائیں پیش کیں۔ وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ ریاستوں کی ترقی ہی ملک کی ترقی کو رفتار دیتی ہے اور اسی رہنما اصول کے تحت ہم ایک ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے مشن میں سرگرمی سے مصروف ہیں۔

وزیر اعظم نے ترینیداد اور ٹوباگو کی وزیر اعظم کو رام مندر کا چھوٹا ماڈل اور مقدس پانی پیش کیا

July 04th, 08:57 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپنے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ کے دوران وزیر اعظم کملا پرساد بسیسر کو ایودھیا میں رام مندر کا چھوٹا ماڈل پیش کیا ۔ انہوں نے دریائے سریو اور پریاگ راج میں منعقدہ مہا کمبھ کا مقدس پانی بھی پیش کیا۔

مہاراشٹر کے ناگپور میں مادھو نیترالیہ پریمیم سنٹر کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 30th, 11:53 am

گڈی پاڑ-ویاچیا آنی نوین ورشاچیہ آپلیہ سروانا آتشے منہ پوروک شوبھیچھا!پروگرام میں موجود پرم پوجنیہ سرسنگھ چالک جی ،ڈاکٹر موہن بھاگوت جی ، سوامی گووند گری جی مہاراج ،سوامی اودھیشانند گری جی مہاراج ،مہاراشٹرکے مقبول وزیراعلی دیویندرفڑنویس جی ،مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی نتن گڈکری جی ،داکٹر اویناش چندر اگنی ہوتری جی ،دیگر قابل احترام شخصیات اور موجود سبھی سینئرساتھی ،راشٹریگیہ کے اس مبارک رسم میں آج مجھے یہاں آنے کی خوش نصیبی حاصل ہوئی ہے ۔آج چیترشکل پرتی پدا کا یہ دن انتہائی خاص ہے ۔آج سے نوراتری کا مقدس تہوار شروع ہورہاہے ۔ملک کے الگ الگ حصوں میں آج گڑی -پڑوا،اگادی اور نوریہہ کاتہوار بھی منایاجارہاہے ۔آج بھگوان جھولے لال جی اور گروانگد دیوجی کا اوترن دیوس بھی ہے ۔یہ ہمارے لیے باعث تحریک اور انتہائی قابل احترام ڈاکٹر صاحب کے یوم پیدائش کا موقع بھی ہے ۔اور اسی سال راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے شاندار سفرکے 100سال بھی پورے ہورہے ہیں ۔آج اس موقع پر مجھے اسمرتی مندر جاکر پوجیہ ڈاکٹر صاحب اور پوجیہ گروجی کوخراج عقیدت پیش کرنے کا شرف حاصل ہواہے ۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مہاراشٹر کے ناگپور میں مادھو نیترالیہ پریمیم سینٹر کا سنگِ بنیاد رکھا

March 30th, 11:52 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ناگپور، مہاراشٹر میں مادھو نیترالیہ پریمیم سینٹر کا سنگِ بنیاد رکھا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے چیترا شکلا پرتپدا کی اہمیت پر روشنی ڈالی، جو مقدس نوراتری تہوار کا آغاز ہے۔ انہوں نے اس دن کی خاصیت پر زور دیا کہ ملک بھر میں گڑی پڑوا، اگادی، اور نوریہہ جیسے تہوار بھی آج منائے جا رہے ہیں۔

مہا کمبھ پر لوک سبھا میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 18th, 01:05 pm

میں پریاگ راج میں منعقد کیے گئے مہا کمبھ پر بیان دینے کے لیے حاضر ہوا ہوں ۔ آج اس ایوان کے ذریعے ان لاکھوں ہم وطنوں کو سلام پیش کرتا ہوں جن کی وجہ سے مہاکمبھ کاکا میابی سے انعقاد کیاگیا۔ بہت سے لوگوں نے مہاکمبھ کی کامیابی میں اپنا رول ادا کیا ہے۔ میں حکومت کے، سماج کے تمام کرمیوگیوں کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ میں ملک بھر کے عقیدت مندوں ، یوپی کے لوگوں ، خاص طور پر پریاگ راج کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مہا کمبھ کے کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہونے پر لوک سبھا سے خطاب کیا

March 18th, 12:10 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پریاگ راج ، اتر پردیش میں مہا کمبھ کے کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہونے پر آج لوک سبھا سے خطاب کیا ۔ انہوں نے ملک کے ان گنت شہریوں کو دل کی عمیق گہرائیوں سے سلام پیش کیا ، جن کی کوششوں نے مہاکمبھ کی شاندار کامیابی کو یقینی بنایا ۔ مہاکمبھ کو کامیاب بنانے میں مختلف افراد اور گروپوں کے اجتماعی تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے ، انہوں نے حکومت ، معاشرے اور اس میں شامل تمام سرشار کارکنوں کی کوششوں کا اعتراف کیا اور ان کی تعریف کی ۔ جناب مودی نے اتر پردیش کے لوگوں اور خاص طور پر پریاگ راج کے شہریوں کا ان کی انمول حمایت اور شرکت کے لیے خصوصی ذکر کرتے ہوئے ملک بھر کے عقیدت مندوں کا شکریہ ادا کیا ۔

مہا کمبھ کے اختتام کے بعد وزیر اعظم نے گجرات میں سومناتھ مندر کا دورہ کیا

March 02nd, 08:32 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پریاگ راج میں مہا کمبھ کے اختتام کےبعد آج گجرات میں سومناتھ مندر کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مندر ہماری ثقافت کے لازوال ورثے اور جرات کو ظاہر کرتا ہے۔

این ایکس ٹی اجلاس میں پی ایم کے خطاب کا متن

March 01st, 11:00 am

نیوز ایکس ورلڈ ایک بہت ہی اچھی شروعات ہے اور اس کے لیے میں آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں اور آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ آج آپ کے نیٹ ورک کے تمام علاقائی چینل بشمول ہندی اور انگریزی اب عالمی سطح پر جا رہے ہیں۔ اور آج بہت سی فیلو شپس اور اسکالرشپس بھی شروع کی گئی ہیں، میں ان پروگراموں کے لیے آپ سب کی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے این ایکس ٹی کنکلیو میں شرکت کی

March 01st, 10:34 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں این ایکس ٹی کنکلیو میں شرکت کی۔ مجمع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے نیوز ایکس ورلڈ کے پرمسرت آغاز پر دلی مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ اس نیٹ ورک میں ہندی ، انگریزی اور مختلف علاقائی زبانوں میں چینل شامل ہیں ، اور آج ، یہ عالمی سطح پر جا رہا ہے۔ انھوں نے متعدد فیلوشپس اور اسکالرشپس کے افتتاح پر بھی تبصرہ کیا اور ان پروگراموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بہار کے بھاگلپور میں ترقیاتی کاموں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 24th, 02:35 pm

اسٹیج پر موجودگورنر جناب عارف محمد خان جی، بہار کے ہر دل عزیز اوربہار کی ترقی کے لیے پوری طرح وقف ہمارے پیارےوزیر اعلی نتیش کمار جی ، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی شیوراج سنگھ چوہان جی ، جیتان رام مانجھی جی ، للن سنگھ جی ، گری راج سنگھ جی ، چراغ پاسوان جی ، وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر جی ، بہار سرکارکے نائب وزیر اعلی سمراٹ چودھری جی ، وجے سنہا جی ، ریاست کے دیگر وزرا اور عوامی نمائندے ، یہاں موجود معززین اور بہار کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو ں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پی ایم کسان سمان ندھی کی19ویں قسط جاری کی، بھاگلپور، بہار سے ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا

February 24th, 02:30 pm

کسانوں کی بہبود کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کے مطابق وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بھاگلپور، بہار سے پی ایم کسان سمان ندھی کی19ویں قسط جاری کی۔ اس موقع پر انہوں نے کئی ترقیاتی منصوبوں کا آغاز بھی کیا۔ جناب مودی نے تمام معززین اور عوام کا خیرمقدم کیا جو اس تقریب میں عملی طور پر شامل ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مہا کمبھ کے مقدس دور میں مندراچل کی سرزمین پر قدم رکھنا میرے لئے بڑی خوش قسمتی کی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جگہ روحانیت، وراثت کے ساتھ ساتھ وکست بھارت کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ شہید تلکا مانجھی کی سرزمین ہے اور ساتھ ہی سلک سٹی کے نام سے بھی مشہور ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابا اجگئ بیناتھ کی مقدس سرزمین پر بھی آنے والی مہا شیوراتری کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ پی ایم کسان کی 19ویں قسط کو ایسے مقدس لمحے کے دوران جاری کیا گیا اور تقریباً 22,000 کروڑ روپے براہ راست منتقلی کے ذریعے فائدہ حاصل کرنے والےکسانوں کے بینک کھاتوں میں جمع کرائے گئے۔

باگیشور دھام میڈیکل اینڈ سائنس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 23rd, 06:11 pm

بھائی ہرؤ، بولو متنگیشور بھگوان کی جے، باگیشور دھام کی جے، جے جٹا شنکر دھام کی جے! اپن اورن خان، میری طرف سے دونوں ہاتھ جوڑ کر رام رام جی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے باگیشور دھام میڈیکل اور سائنس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھا

February 23rd, 04:25 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیش کے چھتر پور ضلع کے گڑھا گاؤں میں باگیشور دھام میڈیکل اور سائنس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مختصر مدت میں دوسری بار بندیل کھنڈ میں واپس آنا ان کی خوش قسمتی ہے، جناب مودی نے کہا کہ روحانی مرکز باگیشور دھام جلد ہی صحت کا مرکز بھی بن جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ باگیشور دھام میڈیکل اینڈ سائنس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ 10 ایکڑ کے رقبے میں تعمیر کیا جائے گا اور پہلے مرحلے میں 100 بستروں کی سہولت تیار ہوگی۔ انہوں نے شری دھیریندر شاستری کو نیک کام کے لیے مبارکباد دی اور بندیل کھنڈ کے لوگوں کو مبارکباد دی۔

پریاگ راج میں مہا کمبھ میں آکر خوشی ہوئی: وزیر اعظم

February 05th, 12:46 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پریاگ راج میں مہا کمبھ کا دورہ کیا اور سنگم میں پوتر اسنان کیا۔

وزیر اعظم 5 فروری کو پریاگ راج میں مہاکمبھ میلے کا دورہ کریں گے

February 04th, 07:15 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 5 فروری کو پریاگ راج میں مہاکمبھ میلہ 2025 کا دورہ کریں گے۔ صبح تقریباً 11 بجے، موصوف سنگم میں مقدس ڈبکی لگائیں گے اور ماں گنگا کی پوجا کریں گے۔