کابینہ نے مراٹھی، پالی، پراکرت، آسامی اور بنگالی زبانوں کو کلاسیکی کی زبان کا درجہ دینے کی منظوری دی
October 03rd, 09:38 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے زیر صدارت مرکزی کابینہ نے مراٹھی، پالی، پراکرت، آسامی اور بنگالی زبانوں کو کلاسیکی زبان کا درجہ دینے کی منظوری دے دی ہے۔ کلاسیکی زبانیں بھارت کے غیر معمولی اور قدیم ثقافتی ورثے کے نگہبان کے طور پر کام کرتی ہیں جو ہر کمیونٹی کے تاریخی اور ثقافتی سنگ میل کی روح کا مظہر ہیں۔