شریل پربھوپاد جی کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 08th, 01:00 pm
اس مقدس تقریب میں موجود تمام قابل احترام سنتوں، آچاریہ گوڈیا مشن کے عقیدت مند بھکتی سندر سنیاسی جی، کابینہ میں میرے ساتھی ارجن رام میگھوال جی، میناکشی لیکھی جی، ملک اور دنیا سے وابستہ تمام کرشن بھکت، دیگر معززین، خواتین و حضرات۔وزیر اعظم نے سریلا پربھوپد جی کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ایک تقریب سے خطاب کیا
February 08th, 12:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پرگتی میدان کے بھارت منڈپم میں سریلا پربھوپد جی کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے آچاریہ سریلا پربھوپد کے مجسمے پر پھول نذر کئے اور ان کے اعزاز میں ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ اور ایک سکہ جاری کیا۔ گاوڑیا مشن کے بانی، آچاریہ سریلا پربھوپد نے وشنو عقیدے کے بنیادی اصولوں کے تحفظ اور اس کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔وزیر اعظم 8 فروری کو سریلا پربھوپدا جی کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر پروگرام سے خطاب کریں گے
February 07th, 04:33 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 8 فروری 2024 کو تقریباً 12:30 بجے دن میں پرگتی میدان، بھارت منڈپم میں سریلا پربھوپدا جی کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر پروگرام سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم عظیم روحانی پیشوا گرو سریلا پربھوپدا جی کے اعزاز میں ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکہ بھی جاری کریں گے۔وزیر اعظم 27 اکتوبر کو انڈین موبائل کانگریس (آئی ایم سی) 2023 کے ساتویں ایڈیشن کا افتتاح کریں گے
October 26th, 02:25 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی انڈین موبائل کانگریس 2023 کے 7ویں ایڈیشن کا افتتاح 27 اکتوبر 2023 کو صبح 9:45 بجے بھارت منڈپم، پرگتی میدان، نئی دہلی میں کریں گے۔ پروگرام کے دوران، وزیر اعظم ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو 100 ’5جی یوز کیس لیبز‘ سے نوازیں گے۔ یہ لیبز ’100 5جی لیبز اقدام‘ کے تحت تیار کی جا رہی ہیں۔قومی ہینڈلوم دن کی تقریبات سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
August 07th, 04:16 pm
بھارت منڈپم کا چند روز قبل شاندار افتتاح کیا گیا ہے۔آپ میں سے بہت سے لوگ پہلے بھی یہاں آتے تھے اور خیموں میں اپنی دنیا بساتے تھے۔ اب آج آپ نے یہاں کا بدلا ہوا ملک دیکھا ہوگا۔ اور آج ہم اس بھارت منڈپم میں ہینڈلوم کا قومی دن منا رہے ہیں۔ بھارت منڈپم کی اس شان و شوکت میں بھی ہندوستان کی ہینڈلوم انڈسٹری کا اہم کردار ہے۔ نئے کے ساتھ قدیم کا یہ سنگم آج کے ہندوستان کی تعریف کرتا ہے۔ آج کا ہندوستان نہ صرف مقامی کے لیے آواز اٹھا رہا ہے بلکہ اسے عالمی بنانے کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم بھی دے رہا ہے۔ تھوڑی دیر پہلے، مجھے اپنے کچھ ساتھی بنکروں سے بات چیت کرنے کا موقع ملا۔ ملک بھر میں بہت سے ہینڈلوم کلسٹرز میں، ہمارے بنکر بھائی اور بہنیں دور دور سے ہمارے ساتھ وابستہ ہونے کے لیے یہاں آئے ہیں۔ میں آپ سب کو اس عظیم الشان تقریب میں دل سے خوش آمدید کہتا ہوں، میں آپ کا خیر مقدم کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے نئی دہلی میں قومی ہینڈلوم ڈے کی تقریب سے خطاب کیا
August 07th, 12:30 pm
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے یاددہانی کرائی کہ بھارت منڈپم کی افتتاحی تقریب سے قبل کس طرح نمائش کنندگان، پرگتی میدان میں منعقدہ نمائش میں خیمے میں اپنی مصنوعات کی نمائش کرتے تھے۔ بھارت منڈپم کی اہمیت کے ضمن میں، وزیر اعظم نے ہندوستان کی ہینڈلوم صنعت کی شراکت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پرانے اور نئے کا امتزاج، آج کے نئے ہندوستان کی تعریف کرتا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’آج کا ہندوستان صرف ’لوکل فار ووکل‘ نہیں ہے بلکہ یہ اسے دنیا تک لے جانے کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم بھی فراہم کر رہا ہے‘‘۔ آج کے پروگرام کے آغاز سے پہلے بُنکروں کے ساتھ اپنی بات چیت پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نے آج کی شاندار تقریبات میں ملک بھر سے مختلف ہینڈلوم کلسٹرز کی موجودگی کا احساس دلایا اور ان کا خیرمقدم کیا۔وزیر اعظم 7 اگست کو قومی ہینڈ لوم ڈے کی تقریبات میں شرکت کریں گے
August 05th, 10:27 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی 7 اگست کو دوپہر 12 بجے بھارت منڈپم، پرگتی میدان، دہلی میں قومی ہینڈ لوم ڈے کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔بھارت منڈپم، پرگتی میدان، نئی دلی میں آل انڈیا ایجوکیشن سمٹ میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن
July 29th, 11:30 am
میں متفق ہوں، سیکھنے کے لیے مذاکرہ بہت ضروری ہے۔ تعلیم کے لیے رابطہ ضروری ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ آل انڈیا ایجوکیشن کانفرنس کے اس سیشن کے ذریعے ہم اپنے مذاکرے اور فکر کی روایت کو مزید آگے لے جا رہے ہیں۔ اس سے پہلے کاشی میں نو تعمیر شدہ رودراکش آڈیٹوریم میں اس طرح کا ایک پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ اس بار یہ سماگم دلی کے اس نو تعمیر شدہ بھارت منڈپم میں ہو رہا ہے۔ اور یہ خوشی کی بات ہے کہ بھارت منڈپم کے باقاعدہ افتتاح کے بعد یہ پہلا پروگرام ہے اور خوشی میں اضافہ اس لیے ہو جاتا ہے کہ پہلا پروگرام تعلیم سے متعلق منعقد کیا جا رہا ہے۔وزیر اعظم نے دہلی میں، بھارت منڈپم میں اکھل بھارتیہ شکشا سماگم کا افتتاح کیا
July 29th, 10:45 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج دہلی میں بھارت منڈپم میں اکھل بھارتیہ شکشا سماگم کا افتتاح کیا۔ یہ قومی تعلیمی پالیسی 3 کی تیسری سالگرہ کا موقع ہے۔ انھوں نے پی ایم شری اسکیم کے تحت فنڈز کی پہلی قسط بھی جاری کی۔ 2020 اسکولوں کو پہلی قسط موصول ہوئی جس کی کل رقم 6207 کروڑ روپے ہے۔ انھوں نے 630 بھارتی زبانوں میں ترجمہ شدہ تعلیم اور ہنر مندی کے نصاب کی کتابوں کا بھی اجراء کیا۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر نمائش کا واک تھرو بھی کیا۔وزیر اعظم 29 جولائی کو دہلی میں بھارت منڈپم میں اکھل بھارتیہ شکشا سماگم کا افتتاح کریں گے
July 28th, 06:50 pm
پروگرام کے دوران، وزیر اعظم پی ایم شری اسکیم کے تحت فنڈز کی پہلی قسط جاری کریں گے۔ یہ اسکول طلباء کی اس طرح تربیت کریں گے کہ وہ ایک منصفانہ،شمولیت پر مبنی اور تکثیریت پسند سماج کی تعمیر کے لئے مصروف، نتیجہ خیز اور تعاون کرنے والے شہری بنیں جیسا کہ قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 میں تصور پیش کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم 12 ہندوستانی زبانوں میں ترجمہ شدہ تعلیم اور ہنر کے نصاب کی کتابوں کا اجرا کریں گے۔نئی دلّی کے پرگتی میدان میں بین الاقوامی نمائش وکنونشن سینٹر ( آئی ای سی سی ) کمپلیکس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
July 26th, 11:28 pm
آج کے یہ قابل دید اور شاندار 'بھارت منڈپم' ، اسے دیکھ کر کہ ہر بھارتی خوشی سے بھر رہا ہے ، محظوظ ہو رہا ہے اور فخر محسوس کر رہا ہے ۔ 'بھارت منڈپم' بھارت کی صلاحیت، بھارت کی نئی توانائی کا آغاز ہے۔ 'بھارت منڈپم' درشن ہے ، بھارت کی عظمت کا اور بھارت کی قوت ارادی کا ۔ کورونا کے مشکل دور میں ، جب ہر طرف کام رکا ہوا تھا ، ہمارے ملک کے مزدوروں نے دن رات محنت کر کے ، اس کی تعمیر مکمل کی ہے۔وزیراعظم نریندر مودی نے نئی دہلی کے پرگتی میدان میں بین الاقوامی نمائش اور کنونشن سینٹر (آئی ای سی سی) کمپلیکس کا افتتاح کیا
July 26th, 06:30 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں پرگتی میدان میں بین الاقوامی نمائش – کم – کنونشن سینٹر (آئی ای سی سی) کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اس موقع پر جی -20 کا سکہ اور جی -20 اسٹامپ بھی جاری کیا۔ وزیراعظم نے بھارت منڈپم کے طور پر کنونشن سینٹر کو نام دینے کی تقریب کا نظارہ کیا، جو ڈرون کے ذریعہ اور ایک ثقافتی پروگرام کے ذریعہ کیا گیا، جسے اس موقع پر نمایاں کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے پیش کئے گئے ویژن اور تقریبا 2700 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک قومی پروجیکٹ کے طور پر تیار کیا گیا، پرگتی میدان میں نیا آئی ای سی سی کمپلیکس ایک عالمی کاروباری منزل کے طور پر ہندوستان کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گا۔وزیراعظم نے آئی ٹی پی او بین الاقوامی نمائش اور کنونشن سینٹر کے شرمکوں کو اعزاز سے نوازا
July 26th, 04:47 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج آئی ٹی پی او بین الاقوامی نمائش اور کنونشن سینٹر میں پوجا کی اور اس سینٹر کی تعمیر میں شامل شرمکوں کو اعزاز سے نوازا۔وزیراعظم 26 جولائی کو پرگتی میدان میں بین الاقوامی نمائش-کم-اجلاس مرکز (آئی ای سی سی)کمپلیکس کو قوم کے نام وقف کریں گے
July 24th, 07:45 pm
ملک میں میٹنگوں ، اجلاسوں اور نمائشوں کی میزبانی کے لئے عالمی سطحی بنیادی ڈھانچے کے وزیر اعظم کے وژن میں پرگتی میدان میں بین الاقوامی نمائش-کم –اجلاس مرکز (آئی ای سی سی)کے تصور کو پیدا کیا ہے۔پرگتی میدان میں پرانی اور فرسودہ سہولتوں کو نئی شکل دینے والے اس پروجیکٹ کو تقریباً 2700کروڑ روپے کی لاگت سے ایک قومی پروجیکٹ کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔تقریباً 123 ایکڑ کے کمپلیکس علاقے کے ساتھ آئی ای سی سی کمپلیکس کو ہندوستان کے سب سے بڑے ایم آئی سی ای (ملاقات،ترغیبات،اجلاس اورنمائش) مرکز کی شکل میں تیار کیا گیا ہے۔انعقادات کے لئےدستیاب کور شدہ جگہ کے اعتبار سے ، آئی ای سی سی کمپلیکس دنیا کے اعلیٰ نمائش اور کنونشن کمپلیکسز میں اپنی جگہ درج کرتا ہے۔وزیر اعظم یکم جولائی کو 17ویں انڈین کوآپریٹو کانگریس سے خطاب کریں گے
June 30th, 03:09 pm
امدادِ باہمی کے بین الاقوامی دن کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی یکم جولائی کو دن میں 11 بجے نئی دلّی کے پرگتی میدان میں 17ویں انڈین کوآپریٹو کانگریس سے خطاب کریں گے۔وزیر اعظم نے پہلی نیشنل ٹریننگ کنکلیو کا افتتاح کیا
June 11th, 06:02 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی کے پرگتی میدان میں بین الاقوامی نمائش اور کنونشن سینٹر میں پہلے نیشنل ٹریننگ کنکلیو کا افتتاح کیا۔وزیر اعظم پہلی قومی تربیتی کانفرنس کا افتتاح کریں گے
June 10th, 10:40 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 11 جون 2023 کو صبح 10:30 بجے بین الاقوامی نمائش اور کنونشن سینٹر پرگتی میدان، نئی دہلی میں پہلی قومی تربیتی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔انٹرنیشنل ایکسپو 2023 کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
May 18th, 11:00 am
کابینہ میں میرے ساتھی جناب کشن ریڈی جی، میناکشی لیکھی جی، ارجن رام میگھوال جی، لوورے میوزیم کے ڈائریکٹر مینوئل رباطے جی، دنیا کے الگ الک ملکوں کے مہمانان، دیگر معززین، خواتین و حضرات، آپ سب کو انٹرنیشنل میوزیم ڈے کی بہت بہت مبارکباد۔ آج یہاں عجائب گھر کی دنیا کے باکمال لوگ جمع ہیں۔ آج کا موقع اس لیے بھی خاص ہے کہ ہندوستان اپنی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر امرت مہوتسو منا رہا ہے۔وزیراعظم نے انٹرنیشنل میوزیم ایکسپو 2023 کا افتتاح کیا
May 18th, 10:58 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے پرگتی میدان میں بین الاقوامی میوزیم ایکسپو 2023 کا افتتاح کیا۔ انہوں نے نارتھ اور ساؤتھ بلاکس میںقائم ہونے والے نیشنل میوزیم کے ورچوئل واک تھرو کا بھی افتتاح کیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر ٹیکنو میلہ، کنزرویشن لیب اور نمائشوں کادیدار بھی کیا۔انٹرنیشنل میوزیم ایکسپو کا انعقاد آزادی کے امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر کیا جا رہا ہے تاکہ 47 ویں بین الاقوامی میوزیم ڈے کو سال کے، ’میوزیمس، پائیداری اور بہبود‘تھیم کے ساتھ منایا جاسکے۔وزیر اعظم 18 مئی کو بین الاقوامی میوزیم ایکسپو 2023 کا افتتاح کریں گے
May 16th, 06:56 pm
انٹرنیشنل میوزیم ایکسپو کا انعقاد آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد 47 ویں بین الاقوامی میوزیم ڈے (آئی ایم ڈی) کو منانا ہے۔ اس سال کے لیے آئی ایم ڈی کا تھیم ’میوزیم، پائیداری اور صحت مندی‘ (میوزیمس، سسٹین ایبلٹی اینڈ ویل بینگ) ہے۔ میوزیم ایکسپو کو میوزیم کے پیشہ ور افراد کے ساتھ میوزیم کے بارے میں ایک جامع بات چیت شروع کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، تاکہ وہ ثقافتی مراکز کے طور پر تیار ہوسکیں جو ہندوستان کی ثقافتی سفارت کاری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔