کابینہ نے ماہی گیری کے شعبے کے بہت چھوٹے اور چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے پردھان منتری متسیا سمپدا کے تحت مرکزی سیکٹر کی ذیلی اسکیم ’’ پردھان منتری متسیا کسان سمردھی سہ یوجنا ( پی ایم – ایم کے ایس ایس وائی ) ‘‘ کو منظوری دی ، جس میں اگلے چار برسوں میں چھ ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی گنجائش ہو گی

February 08th, 08:58 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے ماہی گیری کے شعبے کو باضابطہ بنانے اور ماہی گیری کے بہت چھوٹے اور چھوٹے کاروباری اداروں کی مدد کرنے کے لیے پردھان منتری متسیا سمپدا کے تحت مرکزی سیکٹر کی ذیلی اسکیم ’’ پردھان منتری متسیا کسان سمردھی سہ یوجنا (پی ایم – ایم کے ایس ایس وائی ) ‘‘ کو منظوری دی ، جس میں تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مالی سال 24-2023 ء سے مالی سال 27-2026 ء کے اگلے چار برسوں کے دوران 6000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گنجائش ہو گی ۔