سشکت ناری - وکست بھارت پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 11th, 10:30 am

آج کا یہ پروگرام خواتین کو تفویض اختیارات کے لحاظ سے بہت تاریخی ہے۔ آج مجھے نمو ڈرون دیدی مہم کے تحت، 1000 جدید ڈرون، خواتین کے خود امدادی گروپوں کو سونپنے کا موقع ملا ہے۔ ملک میں جو 1 کروڑ سے زیادہ بہنیں، پچھلے دنوں الگ الگ اسکیموں اور لاکھ کوششوں کی وجہ سے ، 1 کروڑ بہنیں لکھ پتی دیدی بن چکی ہیں۔ یہ آنکڑا چھوٹا نہیں ہے اور ابھی جب میں بات کر رہا تھا تو وہ کشوری بہن مجھے کہہ رہی تھی، وہ تو ہر مہینے 60-70 ہزار، 80 ہزار تک پہنچ جاتی ہے، بولے کمانے میں۔ اب ملک کے نوجوانوں کو بھی تحریک دے سکتے ہیں، گاؤں میں ایک بہن اپنے کاروبار سے ہر مہینے 60 ہزار، 70 ہزار روپیہ کماتی ہے۔ ان کی خود اعتمادی دیکھیے، ہاں کشوری وہاں بیٹھی ہے، ہاتھ اوپر کر رہی ہے۔ اور جب میں یہ سنتا ہوں، دیکھتا ہوں تو میرا یقین بہت بڑھ جاتا ہے۔ آپ کو تعجب ہوگا کبھی کبھی آپ جیسے لوگوں سے چھوٹی موٹی باتے سننے کو ملتی ہے نا، تو مجھے یقین بڑھ جاتا۔۔۔ ہاں یار ہم صحیح ملک میں ہیں، ملک کا ضرور کچھ بھلا ہوگا۔ کیونکہ ہم اسکیم تو بنائے، لیکن اس اسکیم کو پکڑکر کے آپ جو لگ جاتے ہیں نا۔۔۔ اور آپ نتیجہ دکھاتے ہیں۔ اور اس نتیجے کی وجہ سے سرکاری بابوؤں کو بھی لگتا ہے۔۔۔ ہاں یار کچھ اچھا ہو رہا ہے، تو کام تیزی سے بڑھتا ہے۔ اور اسی کی وجہ سے ، جب میں نے فیصلہ لیا کہ مجھے اب 3 کروڑ لکھ پتی دیدی کے آنکڑوں کو پار کرنا ہے۔ اور اسی مقصد سے آج 10 ہزار کروڑ روپئے کی رقم بھی، ان دیدیوں کے کھاتے میں ٹرانسفر کی گئی ہے۔ اور میں ، آپ سبھی بہنوں کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیر اعظم نے سشکت ناری - وکست بھارت پروگرام میں شرکت کی

March 11th, 10:10 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سشکت ناری- وکست بھارت پروگرام میں شرکت کی اور انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، پوسا، نئی دہلی میں نمو ڈرون دیدیوں کے ذریعے زرعی ڈرون کے مظاہروں کا مشاہدہ کیا۔ ملک بھر میں 10 مختلف مقامات سے نمو ڈرون دیدیوں نے بھی بیک وقت ڈرون کے مظاہرے میں حصہ لیا۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم نے 1000 نمو ڈرون دیدیوں کو ڈرون بھی حوالے کئے۔ وزیر اعظم نے ہر ضلع میں بینکوں کے ذریعہ قائم کردہ بینک لنکیج کیمپوں کے ذریعے سبسڈی والی شرح سود پر سیلف ہیلپ گروپس(ایس ایچ جیز) کو تقریباً 8,000 کروڑ روپے کے بینک قرض بھی تقسیم کئے۔ وزیر اعظم نے ایس ایچ جیز(خود امدادی گروپوں) کو تقریباً 2,000 کروڑ روپے کیپٹلائزیشن سپورٹ فنڈ(سرمایہ کوتقویت دینے والا فنڈ) بھی تقسیم کیا۔ وزیر اعظم نے استفادہ کنندگان سے بھی بات چیت کی۔

راجستھان کے ناتھ وارا میں متعدد پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے؍وقف کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا متن

May 10th, 12:01 pm

راجستھان کے گورنر جناب کلراج مشرا جی، وزیر اعلیٰ میرے دوست جناب اشوک گہلوت جی، اسمبلی کے اسپیکر جناب سی پی جوشی جی، ریاستی سرکار کے وزیر جناب بھجن لال جاٹو جی، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی اور راجستھان بی جے پی کے صدر جناب چندر پرکاش جوشی جی، پارلیمنٹ میں میری ساتھی بہن دیا کماری جی، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی جناب کنک مل کٹارا جی، ممبرپارلیمنٹ جناب ارجن لال جی، پروگرام میں موجود دیگر تمام معززین اور راجستھان کے میرے پیارے بھائی اور بہنوں!

وزیر اعظم نےناتھ دوارہ، راجستھان میں 5500 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا

May 10th, 12:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ناتھ دوارہ، راجستھان میں 5500 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا ، افتتاح کیا اور قوم کے نام وقف کیا۔ ترقیاتی پروجیکٹ ایسے خطے میں بنیادی ڈھانچے اور کنکٹی وٹی کو فروغ دینے پر مرکوز ہیں جہاں ریلوے اور سڑک کے پروجیکٹ سامان اور خدمات کی نقل و حرکت کی سہولت فراہم کریں گے، اس طرح تجارت اور کامرس کو فروغ ملے گا اور خطے کے لوگوں کی سماجی و اقتصادی حالت میں بہتری آئے گی۔

جن جاتیہ گورو دیوس کے موقع پر وزیراعظم کے پیغام کا متن

November 15th, 10:06 am

بھگوان برسا منڈا صرف ہماری سیاسی آزادی کے ہی واحد ہیرو نہیں تھے۔ وہ ہماری روحانی، ثقافتی توانائی کے راہبر بھی تھے۔ آج آزادی کے 'پنچ پرانوں' کی توانائی کے ساتھ ملک بھگوان برسا منڈا سمیت کروڑوں قبائلی سورماؤں کے خوابوں کو پورا کرنے کی سمت میں آگےبڑھ رہا ہے۔ جن جاتیہ گورو دیوس کے ذریعہ ملک کے قبائلی ورثے پر فخر، اور قبائلی معاشرے کی ترقی کا عزم اسی توانائی کا حصہ ہے۔

’’جن جاتیہ گورو دیوس مناتے ہوئے ملک کے قبائلی ورثے پر فخر کا اظہار کرنا اور آدیواسی برادری کی ترقی کے لیے عہدکرنا ’پنچ پران ‘کی توانائی کا حصہ ہے‘‘

November 15th, 10:02 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ قوم بھگوان برسا منڈا اور کروڑوں جن جاتیہ بہادروں کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے ’پنچ پران‘ کی توانائی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’جن جاتیہ گورو دیوس کے ذریعے ملک کے قبائلی ورثے پر فخر کا اظہار کرنا اور آدیواسی برادری کی ترقی کے لیے قرارداد اسی توانائی کا حصہ ہے‘‘، وزیر اعظم آج ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے جن جاتیہ گورو دیوس کے موقع پر قوم کو مبارکباد دے رہے تھے۔

مہاراشٹر روزگار میلے میں وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کا متن

November 03rd, 11:37 am

آج ملک کے نوجوانوں کو سرکاری محکموں میں اجتماعی طور پر تقرری خط دینے کی مہم میں مہاراشٹر کا نام بھی شامل کیا جا رہا ہے۔ دھنتیرس کے دن مرکزی حکومت نے 10 لاکھ نوکریاں فراہم کرنے کی مہم شروع کی تھی ۔ تب میں نے کہا تھا کہ آنے والے دنوں میں مختلف ریاستی حکومتیں بھی اسی طرح کے روزگار میلے منعقد کریں گی۔ اسی سلسلے میں آج مہاراشٹر میں سینکڑوں نوجوانوں کو ایک ساتھ تقرری خط دیے جا رہے ہیں۔ میں ان نوجوان اور خواتین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہیں آج یہ تقرر نامہ مل رہا ہے۔

وزیر اعظم نے مہاراشٹر کے روزگار میلے سے خطاب کیا

November 03rd, 11:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعے مہاراشٹر حکومت کے روزگار میلے سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے دھنتیرس پر مرکزی سطح پر روزگار میلہ کےتصور پر گفتگو کی شروعات کی۔ یہ مرکزی حکومت کی سطح پر 10 لاکھ نوکریاں فراہم کرنے کی مہم کا آغاز تھا۔ تب سے، وزیر اعظم نے گجرات اور جموں و کشمیر حکومتوں کے روزگار میلوں سے خطاب کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا ‘‘روزگار میلے کی تنظیم سے یہ واضح ہے کہ اتنے کم وقت میں مہاراشٹر حکومت نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی طرف مضبوط عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ مجھے اس بات کی بھی خوشی ہے کہ آنے والے وقتوں میں مہاراشٹر میں اس طرح کے جاب میلوں کو مزید وسعت دی جائے گی’’ ۔ مہاراشٹر کے محکمہ داخلہ اور ریاست کے دیہی ترقی کے محکمے میں ہزاروں تقرریاں ہوں گی۔

گجرات کے گاندھی نگر میں ڈیجیٹل انڈیا ہفتہ 2022 میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

July 04th, 10:57 pm

نمستے، گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپندر بھائی پٹیل جی، مرکزی وزارت کی کونسل کے میرےساتھی جناب اشونی ویشنو جی، جناب راجیو چندر شیکھر جی، الگ الگ ریاستوں سے جڑے ہوئے سبھی نمائندے، ڈیجیٹل انڈیا کے تمام مستفیدین، اسٹارٹ اَپس اور صنعت سے جڑے سبھی ساتھی، ماہرین تعلیم( اکیڈمیشنس) محققین، خواتین و حضرات!

وزیراعظم نے گاندھی نگر میں ڈیجیٹل انڈیا وِک 2022 کا افتتاح کیا

July 04th, 04:40 pm

نئی دہلی،4جولائی ، 2022/ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گاندھی نگر میں آج ڈیجیٹل انڈیا ویک 2022 کا افتتاح کیا جس کا موضوع ہے نئے بھارت میں ٹکنالوجی کی رفتار میں تیزی لاناہے۔ پروگرام کے دوران انہوں نے کثیر ڈیجیٹل اقدامات کا آغاز کیا جس کا مقصد زندگی کو مزید آسان بنانے اور اسٹارٹ اپس کو فروغ دینے کو یقینی بنانے کے لیے ٹکنالوجی تک رسائی میں اضافہ اور خدمات کی فراہمی کو بلارکاوٹ بنانا ہے۔ انہوں نے 30 اداروں کو ایسے پہلے گروپ کا اعلان کیا جسے چپس ٹو اسٹارٹ اپ (سی2 ایس) پروگرام کے تحت مدد دی جانی ہے۔ اس موقعے پر گجرات کے وزیراعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی پٹیل ، مرکزی وزراء جناب اشونی ویشنو اور جناب راجیو چندرشیکھر، ریاستی وزراء ، عوامی نمائندگان ، اسٹارٹ اپ اور شعبے کے دیگر فریقین بھی موجود تھے۔

‘ آتم نربھر ناری شکتی سےسَمواد ’ پروگرام میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن

August 12th, 12:32 pm

ابھی جب میں ، خود امدادی گروپوں سے جڑی بہنوں سے بات کر رہا تھا تو اُن کی خود اعتماد کا میں مشاہدہ کر رہا تھا ۔ آپ نے بھی دیکھا ہو گا کہ اُن کے اندر آگے بڑھنے کا جذبہ کیسا ہے ، کچھ کرنے کا جذبہ کیسا ہے ۔ یہ واقعی ہم سب کے لئے تحریک کا باعث ہے ۔ اس سے ہمیں ملک بھر میں جاری ناری شکتی ( خواتین کی قوت ) کی با اختیار مہم کا مشاہدہ ہوتا ہے ۔

وزیراعظم نے ’آتم نربھر ناری شکتی سے سمواد‘ میں اپنی مدد آپ گروپوں کی خواتین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا

August 12th, 12:30 pm

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کورونا کے دور میں غیر معمولی خدمات کے لئے خواتین کے اپنے مدد آپ گروپوں کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے ماسک اور سینی ٹائزر بنانے اور ضرورت مندوں کو کھانا فراہم کرانے اور بیداری کرنے میں ان کے مثالی تعاون کو نمایا ں کیا۔

Beware of Congress-AIUDF 'Mahajoth' as it's 'Mahajhoot': PM Modi in Assam

March 24th, 03:04 pm

PM Modi today addressed public meetings in Bihpuria and Sipajhar in Assam ahead of assembly elections. Addressing a mega election rally in Bihpuria, PM Modi raised the issue of illegal immigrants and blamed the previous Congress for the influx. He said, “The incumbent BJP government has tackled the issue of illegal immigrants. The Satras and Namghars of Assam which were captured by illegal immigrants during Congress rule are now free from encroachments.”

PM Modi campaigns in Assam’s Bihpuria and Sipajhar

March 24th, 03:00 pm

PM Modi today addressed public meetings in Bihpuria and Sipajhar in Assam ahead of assembly elections. Addressing a mega election rally in Bihpuria, PM Modi raised the issue of illegal immigrants and blamed the previous Congress for the influx. He said, “The incumbent BJP government has tackled the issue of illegal immigrants. The Satras and Namghars of Assam which were captured by illegal immigrants during Congress rule are now free from encroachments.”

Sant Kabir represents the essence of India's soul: PM Modi in Maghar

June 28th, 12:35 pm

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, visited Maghar in SantKabir Nagar district of Uttar Pradesh today. He offered floral tributes at SantKabir Samadhi, on the occasion of the 500th death anniversary of the great saint and poet, Kabir. He also offered Chadar at SantKabirMazaar. He visited the SantKabir Cave, and unveiled a plaque to mark the laying of Foundation Stone of SantKabir Academy, which will highlight the great saint’s teachings and thought.

وزیر اعظم کا سنت کبیرنگر میں عظیم صوفی اور شاعر کبیر کو خراج عقیدت

June 28th, 12:35 pm

نئی دہلی، 28 /جون۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اترپردیش کے کبیر نگر ضلع میں آج مگہر کا دورہ کیا۔ انھوں نے سنت کبیر داس کی 500ویں برسی کے موقع پر ان کی سمادھی پر گلہائے عقیدت نذر کئے۔ انھوں نے سنت کبیر کے مزار پر چادر چڑھائی۔ انھوں نے سنت کبیر کی گپھا کا دورہ کیا اور سنت کبیر اکیڈمی کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے ایک تختی کی نقاب کشائی کی، جس پر عظیم سنت کی تعلیمات و خیالات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

ڈیجیٹل انڈیا کے مستفیدین کے ساتھ وزیراعظم کی بات چیت کا متن

June 15th, 10:56 am

پچھلے کچھ دنوں سے مجھے سرکار کی مختلف اسکیموں کے، ملک بھر کے جو فائدہ حاصل کرنے والے ہیں، ان سے سب سے روبرو ہونے کا، بات چیت کرنے کا، ان کو سننے کا موقع ملا اور میں کہہ سکتا ہوں کہ میرے لئے یہ ایک انوکھا تجربہ ہے۔ اور ہمیشہ اس بات کا قائل ہوں کہ فائلوں سے پرے، زندگی بھی ہوتی ہے اور زندگی میں جو تبدیلی آتی ہے، جب اس کو سیدھا لوگوں سے سنا، اُن کے تجربات کو جانا تو دل کو بہت ہی سکون ملتا ہے۔ اور کام کرنے کی ایک نئی توانائی بھی مجھے آپ لوگوں سے ملتی ہے۔ آج ڈیجیٹل انڈیا کی کچھ اسکیموں سے فائدہ اٹھانے والوں سے بات چیت کرنے کا موقع ملا ہے۔

وزیر اعظم نے ویڈیو رابطے کے ذریعہ ملک بھر میں ڈجیٹل انڈیا اقدامات کے فائدہ یافتگان سے گفتگو کی

June 15th, 10:56 am

وزیراعظم نے ان فائدہ یافتگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈجیٹل انڈیا کا آغاز ہر طبقے کے لوگوں اورباَلخصوص دیہی علاقے کے لوگوں کو ڈجیٹلی طورسے بااختیار بنائے جانے کے مقصد سے کیا گیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ اس اہم کام کو ممکن بنائے جانے کی غرض سے سرکار نے ایک ایسی مثبت اور موثر پالیسی پر کام کیا جس میں فائبر آپٹک کے ذریعہ مواضعات کو جوڑا جانا ،شہریوں کو ڈجیٹل طریقے سے تعلیم دینا ، موبائل کے ذریعہ خدمات کی فراہمی اور الیکٹرانک ڈھانچہ جاتی سہولیات کی تیاری شامل ہے

Congress government in Puducherry has done injustice with people by not focusing on development: PM Modi

February 25th, 02:56 pm

Addressing a public meeting at Puducherry, PM Modi lashed out at the Congress party and said, Our first Prime Minister was there for nearly 17 years, third Prime Minister for about 14 years and his son also became the Prime Minister for five years. The same family also ran the government for a long time with remote control. If the sum total is calculated, then this family has been ruling this country for almost 48 years!

PM Modi addresses public meeting at Puducherry

February 25th, 02:53 pm

Addressing a public meeting at Puducherry, PM Modi lashed out at the Congress party and said, Our first Prime Minister was there for nearly 17 years, third Prime Minister for about 14 years and his son also became the Prime Minister for five years. The same family also ran the government for a long time with remote control. If the sum total is calculated, then this family has been ruling this country for almost 48 years!