وزیر اعظم 8سے10 مارچ کو آسام، اروناچل پردیش، مغربی بنگال اور اتر پردیش کا دورہ کریں گے

March 08th, 04:12 pm

مورخہ 8 مارچ کو وزیر اعظم آسام کا دورہ کریں گے۔ 9 مارچ کو، صبح تقریباً پونے چھ بجے، وزیر اعظم کازی رنگا نیشنل پارک کا دورہ کریں گے۔ صبح ساڑھے دس بجے، ایٹا نگر میں، وہ ‘وکست بھارت وکست شمال مشرق’ پروگرام میں شرکت کریں گے، جہاں وہ سیلا ٹنل کو قوم کے نام وقف کریں گے اور تقریباً 10000 کروڑ روپے مالیت کی اُنّتی اسکیم کا آغاز کریں گے۔ پروگرام کے دوران، وہ منی پور، میگھالیہ، ناگالینڈ، سکم، تریپورہ اور اروناچل پردیش میں تقریباً 55600 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے،قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ اس کے بعد وزیر اعظم تقریباً سوا بارہ بجے، جورہاٹ پہنچیں گے اور مشہور آہوم جنرل لچت بورفوکن کے شاندار مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے۔ وہ جورہاٹ میں ایک عوامی پروگرام میں بھی شرکت کریں گے اور آسام میں 17500 کروڑ روپے مالیت سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے،قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

گجرات کے تربھ میں مختلف منصوبوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 22nd, 02:00 pm

آپ سب کیسے ہیں؟ اس گاؤں کے پرانے جوگیوں کے درشن کیے اور پرانے دوستوں کے بھی درشن ہوئے۔ بھائی، واڑی ناتھ نے تو رنگ جما دیا ، میں پہلے بھی واڑی ناتھ آیا ہوں اور کئی بار آیا ہوں، لیکن آج کی رونق کچھ اور ہے۔ دنیا میں چاہے جتنا استقبال اوراحترام ہو لیکن جب یہ احترام گھر میں ہوتا ہے تو خوشی ہی کچھ اور ہوتی ہے۔ آج میرے گاؤں کے کچھ لوگ نظر آئے، ماما کے گھر آنے کی خوشی بھی انوکھی ہے، میں نے جو ماحول دیکھا ہے، اس کی بنیاد پر میں کہہ سکتا ہوں کہ آپ سبھی عقیدت سے لبریز بھگتوں کو میرا پرنام۔ دیکھیں کیا اتفاق ہے، ٹھیک ایک ماہ قبل 22 جنوری کو میں ایودھیا میں بھگوان رام کے قدموں میں تھا۔ وہاں مجھے بھگوان رام للا کی مورتی کی پران پرتشٹھا کی تاریخی تقریب میں شرکت کرنے کا شرف حاصل ہوا۔ اس کے بعد 14 فروری بسنت پنچمی کو ابوظہبی میں خلیجی ممالک کے پہلے ہندو مندر کا افتتاح کرنے کا موقع ملا۔ اور ابھی دو تین دن پہلے یوپی کے سنبھل میں کالکی دھام کا سنگ بنیاد رکھنے کا موقع بھی ملا۔ اور اب آج مجھے یہاں تربھ کے اس شاندار مندر میں پران پرتشٹھا کے بعد پوجا کرنے کی تقریب میں حصہ لینے کا شرف حاصل ہوا ہے۔

وزیر اعظم نے تربھ ،مہسانہ گجرات میں13,500کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا

February 22nd, 01:22 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تربھ، مہسانہ، گجرات میں13,500 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم نام وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ یہ پروجیکٹ مختلف شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں، جیسے انٹرنیٹ کنکٹی وٹی، ریل، سڑک، تعلیم، صحت،کنکٹی وٹی، تحقیق اور سیاحت۔

وکست بھارت وکست گجرات پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 10th, 01:40 pm

گجرات کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو، کیم چھو۔۔۔ مجا ما۔ آج وکست بھارت کے وکست گجرات کے لیے ایک بہت بڑی مہم شروع ہو رہی ہے۔ اور جیسا کہ مجھے بتایا گیا ہے، گجرات کی سبھی 182 اسمبلی سیٹوں پر بیک وقت گجرات کے کونے کونے سے لاکھوں لوگ ٹکنالوجی کے ذریعے جڑے ہوئے ہیں۔ آپ سبھی اتنے جوش و خروش کے ساتھ وکست گجرات کے سفر میں شامل ہوئے ہیں۔ میں آپ تمام کو بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے ’وکست بھارت وکست گجرات‘ پروگرام سے خطاب کیا

February 10th, 01:10 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ’وکست بھارت وکست گجرات‘ پروگرام سے خطاب کیا۔ پروگرام کے دوران، وزیر اعظم نے گجرات بھر میں پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی) اور دیگر ہاؤسنگ اسکیموں کے تحت بنائے گئے 1.3 لاکھ سے زیادہ مکانات کا بھومی پوجن اور افتتاح کیا۔ انہوں نے آواس یوجنا کے استفادہ کنندگان سے بھی بات چیت کی۔

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ وکست بھارت سنکلپ یاترا پر، وزیراعظم کے خطاب کا متن

January 18th, 12:47 pm

وکست بھارت سنکلپ یاترا کے 2 ماہ مکمل ہو چکے ہیں۔ اس یاترامیں چلنے والا ترقی کا رتھ اعتماد کا رتھ ہے اور اب لوگ اسے ضمانت کا رتھ بھی کہہ رہے ہیں۔ یہ مانا جاتا ہے کہ کوئی بھی محروم نہیں رہے گا، اسکیموں کے فائدے سے کوئی محروم نہیں رہے گا۔ اس لیے جن گاؤں میں مودی کی گارنٹی کی گاڑی ابھی تک نہیں پہنچی، وہ اب اس کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔ اور یہی وجہ ہے کہ پہلے ہم نے 26 جنوری تک اس یاترا کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن ہمیں اتنا تعاون ملا ہے، اتنی مانگ بڑھ گئی ہے، کہ ہر گاؤں کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ مودی کی گارنٹی والی گاڑی ہمارے پاس آنی چاہیے۔ چنانچہ جب مجھے اس کا علم ہوا تو میں نے اپنے سرکاری افسروں سے کہا کہ اس میں تھوڑی سی توسیع کی جائے، 26 جنوری تک نہیں۔ لوگوں کو اس کی ضرورت ہے، لوگوں کی مانگ ہے تو ہمیں اسے پورا کرنا ہے۔ اور اس لیے شاید چند دنوں کے بعد یہ فیصلہ ہو جائے گا کہ وہ فروری کے مہینے میں بھی مودی کی گارنٹی والی گاڑی چلائیں گے۔

وزیر اعظم نے وکست بھارت سنکلپ یاتراکے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی

January 18th, 12:46 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ، وکست بھارت سنکلپ یاترا سے فائدہ حاصل کرنے والوں سے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت کی۔ ملک بھر کے ، وِکست بھارت سنکلپ یاترا سے فائدہ حاصل کرنے والے ہزاروں لوگوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔ پروگرام میں مرکزی وزراء، ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی اور مقامی سطح کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

وزیر اعظم 15 جنوری کو پی ایم – جن من کے تحت پی ایم اے وائی (جی) کے ایک لاکھ مستفیدین کو پہلی قسط جاری کریں گے

January 14th, 01:22 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 15 جنوری 2024 کو دوپہر 12 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے پردھان منتری جن جاتی آدی واسی نیائے مہا ابھیان (پی ایم – جن من) کے تحت پردھان منتری آواس یوجنا – گرامین (پی ایم اے وائی - جی) کے ایک لاکھ مستفیدین کو پہلی قسط جاری کریں گے۔ وزیر اعظم اس موقع پر پی ایم – جن من کے مستفیدین سے بات چیت بھی کریں گے۔