شری رام مندر پر خصوصی ڈاک ٹکٹ اور کتاب کے اجراء کے موقع پر وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کا متن
January 18th, 02:10 pm
ہم سب ڈاک ٹکٹ کا ایک کام جانتے ہیں… انہیں لفافوں پر لگانا، ان کی مدد سے اپنے خطوط اور پیغامات یا اہم کاغذات بھیجنا۔ لیکن ڈاک ٹکٹ ایک اور اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ڈاک ٹکٹ، وچار ، تاریخ اور تاریخی مواقع کو اگلی نسل تک پہنچانے کا ایک ذریعہ بھی ہوتےہیں۔ جب آپ کسی ڈاک ٹکٹ جاری کرتے ہیں، اور جب کوئی اسے کسی کو بھیجتا ہے، تو وہ صرف مراسلہ یا سامان نہیں بھیجتا ۔ وہ ا ٓسانی کے ساتھ تاریخ کے کسی ورق کو بھی کسی اور تک پہنچا دیتا ہے۔ یہ ٹکٹ صرف کاغذ کا ٹکڑا نہیں ہے، یہ ٹکٹ صرف فن کا کام نہیں ہے۔ یہ تاریخ کی کتابوں، نوادرات کی شکلوں اور تاریخی مقامات کا سب سے چھوٹی شکل بھی ہوتے ہیں۔ ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ ایک طرح سے بڑے بڑے گرنتھ کا، بڑی بڑی سوچ کا ایک منیئچر فارم ہوتا ہے۔ آج جو یہ یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے گئے ان سے ہماری نوجوان نسل کو بہت کچھ جاننے اور سیکھنے کو ملے گا ۔وزیر اعظم نے شری رام جنم بھومی مندر سے منسوب چھ یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اشتراک کیا
January 18th, 02:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج شری رام جنم بھومی مندر سے منسوب چھ خصوصی یادگاری ڈاک ٹکٹوں کے ساتھ ساتھ ایک البم بھی جاری کیا جس میں دنیا کے مختلف ممالک میں بھگوان رام سے متعلق پہلے جاری کیے گئے اسی طرح کے ڈاک ٹکٹ شامل ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر بھارت اور بیرون ملک موجود بھگوان رام کے تمام بھکتوں کو مبارکباد دی۔