گلوبل میری ٹائم انڈیا سربراہ اجلاس 2023 سے وزیراعظم کے خطاب کا متن
October 17th, 11:10 am
گلوبل میری ٹائم انڈیا سربراہ اجلاس کے تیسرے ایڈیشن میں، میں آپ سبھی کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ اس سے پہلے جب ہم 2021 میں ملے تھے، تب پوری دنیا کورونا کی غیریقینی صورتحال سے دوچار تھی۔ کوئی نہیں جانتا تھا، کہ کورونا کے بعد کی دنیا کیسی ہوگی؟ لیکن آج دنیا میں ایک نیا عالمی نظام تشکیل پارہاہے اور اس بدلتے ہوئے عالمی نظام میں پوری دنیا بھارت کی جانب نئی امیدوں سے دیکھ رہی ہے۔ اقتصادی بحران سے گھری دنیا میں بھارت کی معیشت مسلسل مضبوط ہورہی ہے۔ وہ دن دور نہیں کہ جب بھارت دنیا میں چوٹی کی تین اقتصادی طاقتوں میں سے ایک ہوگا۔ ہم سب جانتے ہیں کہ دنیا کی زیادہ سے زیادہ تجارت سمندری راستے سے ہی ہوتی ہے۔ کورونا کے بعد کی دنیا میں، اس وقت دنیا کو بھی قابل بھروسہ اور لچکدار سپلائی چین کی ضرورت ہے۔ اس لئے گلوبل میری ٹائم انڈیا سربراہ اجلاس کا یہ ایڈیشن بہت اہم ہوگیا ہے۔وزیراعظم نے گلوبل میری ٹائم انڈیا سمٹ 2023 کا افتتاح کیا
October 17th, 10:44 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ممبئی میں گلوبل میری ٹائم انڈیا سمٹ 2023 کے تیسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے‘امرت کال وژن 2047’ جو ہندوستانی سمندری نیلی معیشت کے لیے ایک بلیو پرنٹ ہے، کی بھی نقاب کشائی کی۔ اس مستقبل کے منصوبے کے مطابق، وزیر اعظم نے 23,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، قوم کو وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا، جو ہندوستانی سمندری نیلگوں معیشت کے لیے ‘امرت کال وژن2047’ کے ساتھ منسلک ہیں۔ یہ سربراہی اجلاس ملک کے بحری شعبے میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔میری ٹائم انڈیا سمٹ 2021 کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا متن
March 02nd, 11:00 am
وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ‘میریٹائم (بحری) انڈیا سمٹ 2021’ کا افتتاح کیا۔ڈنمارک کے وزیر ٹرانسپورٹ جناب بینی اینگلے بریخت، گجرات اور آندھرا پردیش کے وزرائے اعلی، مرکزی وزراء جناب دھرمندر پردھان اور جناب من سکھ منڈاویا اس موقع پر موجودتھے۔وزیراعظم نے میریٹائم (بحری) انڈیا سمٹ2021 کا افتتاح کیا
March 02nd, 10:59 am
وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ‘میریٹائم (بحری) انڈیا سمٹ 2021’ کا افتتاح کیا۔ڈنمارک کے وزیر ٹرانسپورٹ جناب بینی اینگلے بریخت، گجرات اور آندھرا پردیش کے وزرائے اعلی، مرکزی وزراء جناب دھرمندر پردھان اور جناب من سکھ منڈاویا اس موقع پر موجودتھے۔