وزیراعظم نے مرکزی وزیرجناب جی کشن ریڈی کے گھر مکر سنکرانتی اور پونگل کی تقریبات میں شرکت کی

وزیراعظم نے مرکزی وزیرجناب جی کشن ریڈی کے گھر مکر سنکرانتی اور پونگل کی تقریبات میں شرکت کی

January 13th, 10:04 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج اپنے کابینہ کے ساتھی جناب جی کشن ریڈی کے گھر مکر سنکرانتی اور پونگل کی تقریبات میں شرکت کی۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ پورے ہندوستان میں لوگ مکر سنکرانتی اور پونگل کو جوش و جذبے کے ساتھ مناتے ہیں۔‘‘یہ تہوار شکرگزاری، فراوانی اور تجدید کا جشن ہے، جو ہماری ثقافت کی زرعی روایات میں گہرا تعلق رکھتا ہے’’، وزیراعظم مودی نے کہا۔

جموں و کشمیر میں سونمرگ ٹنل کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن

جموں و کشمیر میں سونمرگ ٹنل کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن

January 13th, 12:30 pm

لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا جی، جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ جی، میرے کابینہ کے ساتھی جناب نتن گڈکری جی،جناب جتیندر سنگھ جی، اجے ٹمٹا جی، نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری جی، قائد حزب اختلاف سنیل شرما جی،سبھی ممبران پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی اور جموں و کشمیر کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جموں و کشمیر میں سونمرگ سرنگ کا افتتاح کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جموں و کشمیر میں سونمرگ سرنگ کا افتتاح کیا

January 13th, 12:15 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جموں و کشمیر میں سونمرگ سرنگ کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر مجمع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ان مزدوروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے سخت محنت کی اور جموں و کشمیر اور ہندوستان کی ترقی کے لیے اپنی جانیں بھی خطرے میں ڈالیں ۔ جناب مودی نے کہا کہ ’’چیلنجوں کے باوجود ہمارا عزم نہیں ہٹا‘‘۔ انہوں نے کام کو مکمل کرنےکی غرض سے راہ میں حائل تمام تر رکاوٹوں سے نمٹنے کے لیے مزدوروں کے عزم اور حوصلے کی تعریف کی ۔ انہوں نے 7 مزدوروں کے انتقال پر بھی تعزیت کا اظہار کیا ۔

اڈیشہ کے بھونیشور میں منعقدہ 18 واں پرواسی بھارتیہ دیوس کنونشن کے افتتاح کے موقع پروزیراعظم کے خطاب کا متن

January 09th, 10:15 am

اڈیشہ کے گورنر ڈاکٹر ہری بابو جی، ہمارے مقبول وزیراعلیٰ موہن چندر ن مانجھی جی، مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی ایس جے شنکر جی، جویل اورم جی، دھرمندر پردھان جی، اشونی ویشنو جی، شوبھا کرندلاجے جی، کیرتی وردھن سنگھ جی، پبیترہ مارگریٹا جی، اوڈیشہ حکومت کے نائب وزیراعلیٰ کنک وردھن سنگھ دیو جی، پرواتی پریڈا جی، دیگر وزرا، ممبران پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی، دنیا بھر سے یہاں آئے ماں بھارتی کے تمام بیٹے اوربیٹیاں!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اڈیشہ میں 18ویں پرواسی بھارتیہ دیوس کنونشن کا افتتاح کیا

January 09th, 10:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اڈیشہ کے بھونیشور میں 18ویں پرواسی بھارتیہ دیوس کنونشن کا افتتاح کیا۔ دنیا کے مختلف حصوں سے آنے والے تمام مندوبین اور تارکین وطن کا خیرمقدم کرتے ہوئے، جناب مودی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مستقبل میں دنیا بھر میں مختلف ہندوستانی ڈائسپورا پروگراموں میں افتتاحی گیت بجایا جائے گا۔ انہوں نے گریمی ایوارڈ یافتہ آرٹسٹ رکی کیج اور ان کی ٹیم کی شاندار پیش کش کے لیے تعریف کی،جس میں ہندوستانی تارکین وطن کے جذبات اور احساسات کی عکاسی کی گئی ہے۔

کویت میں انڈین کمیونٹی کی’ھلا مودی‘تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا ترجمہ

December 21st, 06:34 pm

میں ابھی دو ڈھائی گھنٹے پہلے کویت پہنچا ہوں۔ اور جب سے میں نے یہاں قدم رکھا ہے، میں نے چاروں طرف سے تعلق اور گرمجوشی کا ایک انوکھا احساس کیا ہے۔ آپ سبھی بھارت کی مختلف ریاستوں سے آئے ہیں لیکن آپ سب کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میرے سامنے کوئی چھوٹابھارت زندہ ہو گیا ہو۔ یہاں میں شمال، جنوب، مشرق اور مغرب کے لوگوں کو مختلف زبانیں اور بولیاں بولتے دیکھتا ہوں۔ پھر بھی، سب کے دلوں میں ایک ہی گونج ہے، سب کے دلوں میں ایک گونجنے والا نعرہ ہے – بھارت ماتا کی جئے، بھارت ماتا کی جئے۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کویت میں ’ہالا مودی‘ پروگرام میں بھارتی برادری سے خطاب کیا

December 21st, 06:30 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج کویت کے شیخ سعد العبداللہ انڈور اسپورٹس کمپلیکس میں ایک خصوصی پروگرام ’ہالا مودی‘ میں کویت میں مقیم بھارتی برادری کے ایک بڑے مجمع سے خطاب کیا۔ کویت میں کمیونٹی کے مختلف طبقوں کی نمائندگی کرنے والے بھارتی شہریوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔

وزیر اعظم نے پونگل کی مبارکباد دی

January 15th, 09:36 am

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے پونگل کے موقع پر اپنی نیک خواہشات کا اظہارکیاہے ۔

نئی دہلی میں پونگل کے موقع پر منعقدہ تقریبات کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

January 14th, 12:00 pm

پونگل کے مقدس دن تمل ناڈو کے ہر گھر سے پونگل دھارا بہتی ہے۔ میری خواہش ہے کہ اسی طرح آپ کی زندگی میں مسرت، خوشحالی اور اطمینان کی دھارا مسلسل بہتی رہے۔ کل ہی ملک نے لوہڑی کا تیوہار دھوم دھام سے منایا ہے۔ کچھ لوگ آج مکر سنکرانتی – اُتراین منا رہے ہیں، کچھ لوگ شاید کل منائیں گے۔ ماگھ بیہو بھی بس آنے ہی والا ہے۔ میں ان سبھی تیوہاروں کے لیے تمام اہل وطن کو بہت بہت مبارکباد نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم كی نئی دہلی میں پونگل کی تقریبات میں شركت

January 14th, 11:30 am

اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے پونگل کے موقع پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ تمل ناڈو کے ہر گھر میں تہوار کا جوش دیکھا جا سکتا ہے۔

سکندرآباد- وشاکھاپٹنم کو جوڑنے والی وندے بھارت ایکسپریس کو ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے جھنڈی دکھا کر رخصت کرنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

January 15th, 10:30 am

نمسکار، تلنگانہ کی گورنر ڈاکٹر تاملیسائی سوندرراجن جی، ریلوے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو جی، مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی جی، تلنگانہ کے وزیر محمد محمود علی گارو، ٹی شری نواس یادو، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی، میرے دوست بنڈی سنجے گارو، کے لکشمن گارو، دیگر تمام معززین، خواتین و حضرات۔

وزیر اعظم نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سکندر آباد کو وشاکھاپٹنم سے جوڑنے والی وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

January 15th, 10:11 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سکندر آباد کو وشاکھاپٹنم سے جوڑنے والی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ ٹرین ہندوستانی ریلوے کے ذریعے شروع کی جانے والی آٹھویں وندے بھارت ایکسپریس ٹرین ہوگی اور تقریباً 700 کلومیٹر کی دوری طے کرتے ہوئے دو تیلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کو جوڑنے والی پہلی ٹرین ہوگی۔ آندھرا پردیش میں وشاکھاپٹنم، راجمندری اور وجے واڑہ اسٹیشنوں پر اور تلنگانہ میں کھمم، وارنگل اور سکندر آباد اسٹیشنوں پر اس کا ٹھہراؤ ہوگا۔

وزیراعظم نے پونگل پر ہر ایک خاص طور پر تمل عوام کو مبارکباد دی

January 15th, 09:42 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے تمام اہل وطن خاص طور پرتمل عوام کو پونگل کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وارانسی میں دنیا کے سب سے طویل دریائی کروز-ایم وی گنگا ولاس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کرنے اور وارانسی میں ٹینٹ سٹی کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن

January 13th, 10:35 am

آج جوش و خروش سے بھرپور لوہڑی کا تہوار ہے۔ آنے والے دنوں میں، ہم اترائن، مکر سنکرانتی، بھوگی، بیہو، پونگل جیسے بہت سے تہوار بھی منائیں گے۔ میں ملک اور دنیا بھر میں ان تہواروں کو منانے والے تمام لوگوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وارانسی میں دنیا کے سب سے طویل دریائی کروز - ایم وی گنگا ولاس کو ہری جھنڈی دکھائی

January 13th, 10:18 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دنیا کے سب سے طویل دریائی کروز-ایم وی گنگا ولاس کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہری جھنڈی دکھائی اور وارانسی میں ٹینٹ سٹی کا افتتاح بھی کیا۔ تقریب کے دوران انہوں نے 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت کے کئی دیگر اندرون ملک آبی گزرگاہوں کے منصوبوں کا بھی افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا ۔ ریور کروز ٹورازم کو فروغ دینے کے لیے وزیر اعظم کی کوششوں کے عین مطابق، اس سروس کے آغاز کے ساتھ ہی ریور کروز کی بہت بڑی غیر استعمال شدہ صلاحیت کھل جائے گی اور یہ ہندوستان کے لیے ریور کروز ٹورازم کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گی۔

وزیراعظم نے ملک کے عوام کو مکرسنکرانتی، اتراین، بھوگی، ماگھ بیہو اور پونگل کی مبارکباد دی

January 14th, 10:24 am

‘‘ہم ملک بھر میں بہت سے تہوار منارہے ہیں جس سے ہمارے ثقافتی تنوع کی عظمت کاپتہ چلتا ہے۔ ان تہواروں پر میری طرف سے مبارکباد ۔

وزیر اعظم نے کووڈ -19اورقومی کووڈ-19 ٹیکہ کاری پیش رفت کے لئے عوامی صحت تیاریوں کا جائزہ لینے کی غرض سے ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور لیفٹیننٹ گورنروں؍منتظم کاروں کے ساتھ ایک جامع اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی

January 13th, 05:31 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور لیفٹیننٹ گورنروں؍منتظم کاروں کے ساتھ ایک جامع اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی، جس میں کووڈ-19 اور قومی -19ٹیکہ کاری پیش رفت کے لئے عوامی صحت تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اس میٹنگ میں مرکز وزیر جناب امت شاہ، ڈاکٹر منسکھ مانڈویا، وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار وغیرہ بھی موجود تھے۔حکام نے میٹنگ میں وباء کی صورتحال پر جدید ترین اَپ ڈیٹ کے بارے میں معلومات فراہم کی۔

وزیر اعظم نے کووڈ -19اورقومی کووڈ-19 ٹیکہ کاری پیش رفت کے لئے عوامی صحت تیاریوں کا جائزہ لینے کی غرض سے ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور لیفٹیننٹ گورنروں؍منتظم کاروں کے ساتھ ایک جامع اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی

January 13th, 05:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور لیفٹیننٹ گورنروں؍منتظم کاروں کے ساتھ ایک جامع اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی، جس میں کووڈ-19 اور قومی -19ٹیکہ کاری پیش رفت کے لئے عوامی صحت تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اس میٹنگ میں مرکز وزیر جناب امت شاہ، ڈاکٹر منسکھ مانڈویا، وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار وغیرہ بھی موجود تھے۔حکام نے میٹنگ میں وباء کی صورتحال پر جدید ترین اَپ ڈیٹ کے بارے میں معلومات فراہم کی۔

تمل ناڈو میں 11نئے میڈیکل کالجوں اور سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف کلاسیکل تمل کے ایک نئے کیمپس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا بنیادی متن

January 12th, 03:37 pm

تمل ناڈو کے گورنر جناب آر این روی، تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ جناب ایم کے اسٹالن، کابینی وزیر جناب منسکھ مانڈویا، کابینہ میں میرے ساتھی جناب ایل مروگن ، تمل ناڈو سرکار میں وزیر بھارتی پوار جی، ممبران پارلیمنٹ ، تمل ناڈو اسمبلی کے ممبران،

وزیر اعظم نے تملناڈو میں گیارہ نئے میڈیکل کالجوں اور سی آئی سی ٹی کے ایک نئے کیمپس کا افتتاح کیا

January 12th, 03:34 pm

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ تملناڈو میں گیارہ نئے میڈیکل کالجوں اور سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف کلاسکل تمل (CICT) کے ایک نئے کیمپس کا افتتاح کیا۔ مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ مانڈویا، ڈاکٹر ایل مرگن اور ڈاکٹر بھارتی پوار اور تملناڈو کے وزیر اعلیٰ تھیروایم کے اسٹالن اس موقع پر موجود تھے۔