سابق پولیس چیف پرکاش سنگھ نے وزیر اعظم سے ملاقات کی
September 03rd, 10:51 am
سابق پولیس سربراہ جناب پرکاش سنگھ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔ضلعی عدلیہ کی قومی کانفرنس میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
August 31st, 10:30 am
اس پروگرام میں موجود چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ جی، جسٹس جناب سنجیو کھنہ جی، جسٹس بی آر گوی جی، ملک کے وزیر قانون ارجن رام میگھوال جی، اٹارنی جنرل آر وینکٹ رمانی جی، سپریم کورٹ بار کونسل کے چیئرمین کپل سبل جی ، بار کونسل آف انڈیا کے صدر بھائی منن کمار مشرا جی، سپریم کورٹ کے تمام جج صاحبان، ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان، ڈسٹرکٹ جج صاحبان، دیگر معززین، خواتین و حضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں ضلعی عدلیہ کی قومی کانفرنس کا افتتاح کیا
August 31st, 10:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں بھارت منڈپم میں ضلعی عدلیہ کی قومی کانفرنس کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے سپریم کورٹ آف انڈیا کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے کی یاد میں ڈاک ٹکٹ اور سکے کی نقاب کشائی بھی کی۔ سپریم کورٹ آف انڈیا کے زیر اہتمام دو روزہ کانفرنس میں ضلعی عدلیہ سے متعلق مسائل جیسے کہ بنیادی ڈھانچہ اور انسانی وسائل، سب کے لیے جامع عدالتی کمرے، عدالتی سلامتی اور عدالتی فلاح و بہبود، مقدمات کے انتظامات اور عدالتی تربیت ان پر غور و خوض کرنے کے لیے پانچ ورکنگ سیشن منعقد کیے گئے ہیں۔PM Modi's conversation with Lakhpati Didis in Jalgaon, Maharashtra
August 26th, 01:46 pm
PM Modi had an enriching interaction with Lakhpati Didis in Jalgaon, Maharashtra. The women, who are associated with various self-help groups shared their life journeys and how the Lakhpati Didi initiative is transforming their lives.مہاراشٹر کے جلگاؤں میں لکھپتی دیدی سمیلن کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
August 25th, 01:00 pm
مہاراشٹر کے گورنر جناب سی پی رادھا کرشنن جی، وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، ملک کے وزیر زراعت، وزیر دیہی ترقی جناب شیوراج سنگھ چوہان جی، اسی زمین کی سنتان ، وزراء کی کونسل میں میرے ساتھی، پرتاپ راؤ جادھو، مرکزی حکومت میں ہمارے وزیر جناب چندر شیکھر جی، اسی زمین کی سنتان، بہن رکشا کھڈسے جی، نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار جی، دیویندر فڑنویس جی، مہاراشٹر حکومت کے وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور ایم ایل ایز، اور بڑی تعداد میں مائیں - بہنیں جو ہمیں آشیرواد دینے آئی ہیں۔ میری نظر جہاں تک پہنچتی ہے یوں لگتا ہے جیسے ماؤں کا سمندر ہو۔ یہ منظر اپنے آپ میں راحت دیتا ہے۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مہاراشٹر کے جلگاؤں میں لکھپتی دیدی سمیلن سے خطاب کیا
August 25th, 12:30 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج مہاراشٹر کے جلگاؤں میں لکھپتی دیدی سمیلن میں شرکت کی۔ انھوں نے موجودہ حکومت کی تیسری مدت کے دوران حال ہی میں لکھپتی بننے والے 11 لاکھ نئی لکھپتی دیدی کو سرٹیفکیٹ دیئے اور تہنیت پیش کی۔ وزیر اعظم نے ملک بھر سے لکھپتی دیدیوں سے بھی بات چیت کی۔ جناب مودی نے 2500 کروڑ روپئے کا ایک گردشی فنڈ جاری کیا جس سے 4.3 لاکھ سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی) کے تقریباً 48 لاکھ ارکان مستفید ہوئے۔ انھوں نے 5000 کروڑ روپے کے بینک قرض بھی تقسیم کیے جس سے 2.35 لاکھ ایس ایچ جی کے 25.8 لاکھ ممبروں کو فائدہ ہوگا۔ لکھپتی دیدی یوجنا کے آغاز سے لے کر اب تک ایک کروڑ خواتین کو لکھپتی دیدی بنایا جا چکا ہے اور حکومت نے تین کروڑ لکھپتی دیدی کا ہدف مقرر کیا ہے۔وزیر اعظم 6-7 جنوری کو ڈائریکٹر جنرلز/انسپکٹر جنرلز آف پولیس کی آل انڈیا کانفرنس میں شرکت کریں گے
January 04th, 12:04 pm
پانچ (5 ) سے 7 جنوری 2024 تک منعقد ہونے والی اس تین روزہ کانفرنس میں سائبر کرائم، پولیسنگ میں ٹیکنالوجی، انسداد دہشت گردی کے چیلنجز، بائیں بازو کی انتہا پسندی، جیلوں میں اصلاحات سمیت پولیسنگ اور داخلی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ کانفرنس کا ایک اور اہم ایجنڈا نئے فوجداری قوانین کے نفاذ کے لیے روڈ میپ پر غور و خوض ہے۔ مزید برآں، کانفرنس میں پولیسنگ اور سیکیورٹی کے جدید ترین موضوعات پر بھی غور کیا جائے گا نئی ٹیکنالوجیز جیسے کہ اے آئی ، ڈیپ فیک وغیرہ کی وجہ سے درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے طریقے۔ یہ کانفرنس ٹھوس ایکشن پوائنٹس کی نشاندہی کرنے اور ان کی پیشرفت پر نظر رکھنے کا ایک موقع بھی فراہم کرتی ہے، جسے ہر سال وزیر اعظم کے سامنے بھی پیش کیا جاتا ہے۔سرکاری محکموں میں بھرتی کئے گئے ملازمین کو 51000 تقرر ناموں کی تقسیم پر وزیراعظم کے خطاب کا متن
August 28th, 11:20 am
آزادی کے اس امرت کال میں ملک کی آزادی کے اور ملک کے لاکھو ں لوگوں کے امرت – محافظ بننے پر آب سب کو بہت بہت مبارک باد۔ میں نے آپ کو امرت محافظ اس لئے کہا کیونکہ آج جن نوجوانوں کو تقرر نامہ مل رہا ہے، وہ ملک کی خدمات کے ساتھ ساتھ ملک کے شہریوں کی ، ملک کی بھی حفاظت کریں گے۔ اس لئے ایک طرح سے آپ اس امرت کال کے شہری اور امرت - محافظ بھی ہیں۔وزیر اعظم نے روزگار میلہ کے تحت 51 ہزار سے زائد تقرری نامے تقسیم کیے
August 28th, 10:43 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نئے بھرتی ہونے والوں کو 51,000 سے زیادہ تقرری نامے تقسیم کیے ہیں۔ روزگار میلہ ملک بھر میں 45 مقامات پر منعقد ہوا۔ اس روزگار میلہ کے پروگرام کے ذریعے، وزارت داخلہ مختلف مرکزی مسلح پولیس فورس (سی اے پی ایف) جیسے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)، بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف)، سشستر سیما بل (ایس ایس بی)، آسام رائفلز، سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف)، انڈو تبتی بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ساتھ ساتھ دہلی پولیس میں اہلکاروں کی بھرتی کر رہی ہے۔ ملک بھر سے منتخب ہونے والے نئے بھرتی ہونے والے، وزارت داخلہ کے تحت مختلف اداروں میں کانسٹیبل (جنرل ڈیوٹی)، سب انسپکٹر (جنرل ڈیوٹی) اور نان-جنرل ڈیوٹی کیڈر کی پوسٹوں جیسے مختلف عہدوں پر کام کریں گے۔اترپردیش روزگار میلہ کے لئے وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کا متن
February 26th, 12:01 pm
ان دنوں روزگار میلہ میرے لیے ایک خاص پروگرام بن گیا ہے۔ پچھلے کئی مہینوں سے میں دیکھ رہا ہوں کہ بی جے پی کی حکومت والی کسی نہ کسی ریاست میں ہر ہفتے روزگار میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے، ہزاروں نوجوانوں کو ملازمت کے لیے تقرر نامے سونپے جا رہے ہیں۔ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے اس کا گواہ بننے کا شرف حاصل ہو رہا ہے۔ یہ باصلاحیت نوجوان حکومتی نظام میں نئے تصورات لا رہے ہیں، جس سے حکومت کی کارکردگی بڑھانے میں مدد مل رہی ہے۔وزیر اعظم نے یوپی روزگار میلہ سے خطاب کیا
February 26th, 12:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اتر پردیش حکومت کے روزگار میلے سے خطاب کیا۔ میلے میں، یوپی پولیس میں سب انسپکٹرز اور ناگرک پولیس، پلاٹون کمانڈروں اور فائر ڈپارٹمنٹ کے سیکنڈ آفیسرز کے مساوی عہدوں کے لیے براہ راست بھرتی کے تقرری نامے فراہم کیے گئے۔وزیر اعظم 21-22 جنوری کو ڈائرکٹر جنرلس/ انسپکٹر جنرلس آف پولیس کی کل ہند کانفرنس میں شرکت کریں گے
January 20th, 07:15 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی21-22 جنوری 2023 کو نیشنل ایگری کلچر سائنس کامپلیکس، پوسا، نئی دہلی میں ڈائرکٹر جنرلس/ انسپکٹر جنرلس آف پولیس کی کل ہند کانفرنس 2023 میں شرکت کریں گے۔مہاراشٹر روزگار میلے میں وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کا متن
November 03rd, 11:37 am
آج ملک کے نوجوانوں کو سرکاری محکموں میں اجتماعی طور پر تقرری خط دینے کی مہم میں مہاراشٹر کا نام بھی شامل کیا جا رہا ہے۔ دھنتیرس کے دن مرکزی حکومت نے 10 لاکھ نوکریاں فراہم کرنے کی مہم شروع کی تھی ۔ تب میں نے کہا تھا کہ آنے والے دنوں میں مختلف ریاستی حکومتیں بھی اسی طرح کے روزگار میلے منعقد کریں گی۔ اسی سلسلے میں آج مہاراشٹر میں سینکڑوں نوجوانوں کو ایک ساتھ تقرری خط دیے جا رہے ہیں۔ میں ان نوجوان اور خواتین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہیں آج یہ تقرر نامہ مل رہا ہے۔وزیر اعظم نے مہاراشٹر کے روزگار میلے سے خطاب کیا
November 03rd, 11:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعے مہاراشٹر حکومت کے روزگار میلے سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے دھنتیرس پر مرکزی سطح پر روزگار میلہ کےتصور پر گفتگو کی شروعات کی۔ یہ مرکزی حکومت کی سطح پر 10 لاکھ نوکریاں فراہم کرنے کی مہم کا آغاز تھا۔ تب سے، وزیر اعظم نے گجرات اور جموں و کشمیر حکومتوں کے روزگار میلوں سے خطاب کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا ‘‘روزگار میلے کی تنظیم سے یہ واضح ہے کہ اتنے کم وقت میں مہاراشٹر حکومت نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی طرف مضبوط عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ مجھے اس بات کی بھی خوشی ہے کہ آنے والے وقتوں میں مہاراشٹر میں اس طرح کے جاب میلوں کو مزید وسعت دی جائے گی’’ ۔ مہاراشٹر کے محکمہ داخلہ اور ریاست کے دیہی ترقی کے محکمے میں ہزاروں تقرریاں ہوں گی۔وزیر اعظم 30 اکتوبر سے 1 نومبر تک گجرات اور راجستھان کا دورہ کریں گے
October 29th, 08:16 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 30 اکتوبر سے 1 نومبر 2022 تک گجرات اور راجستھان کا دورہ کریں گے۔ریاستوں کے وزرائے داخلہ کے ’چنتن شیور‘ کے دوران ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 28th, 10:31 am
مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی جناب امت شاہ، الگ الگ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، وزرائے داخلہ، ریاستوں کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس، وزارت داخلہ کے سینئر عہدیداران، دیگر تمام شخصیات، خواتین و حضرات! آج کل ملک میں جشن کا ماحول ہے۔ اونم، عید، دشہرہ، درگا پوجا، دیوالی سمیت متعدد تہوار امن و ہم آہنگی کے ساتھ ہم وطنوں نے منائے ہیں۔ ابھی چھٹھ پوجا سمیت کئی دوسرے تہوار بھی ہیں۔ مختلف چنوتیوں کے درمیان، ان تہواروں میں ملک کے اتحاد کا مضبوط ہونا، آپ کی تیاریوں کا بھی عکاس ہے۔ آئین میں بھلے قانون اور نظم و نسق ریاستوں کی ذمہ داری ہے، لیکن یہ ملک کی یکجہتی و سالمیت کے ساتھ بھی اتنے ہی جڑے ہوئے ہیں۔ سورج کنڈ میں ہو رہا وزرائے داخلہ کا یہ چنتن شیور، کوآپریٹو فیڈرل ازم کی بھی ایک عمدہ مثال ہے۔ ہر ایک ریاست ایک دوسرے سے سیکھے، ایک دوسرے سے حوصلہ لے، ملک کی بہتری کے لیے مل جل کرکام کرے، یہ آئین کا بھی جذبہ ہے اور ہم وطنوں کے تئیں ہماری ذمہ داری بھی ہے۔PM addresses ‘Chintan Shivir’ of Home Ministers of States
October 28th, 10:30 am
PM Modi addressed the ‘Chintan Shivir’ of Home Ministers of States. The Prime Minister emphasized the link between the law and order system and the development of the states. “It is very important for the entire law and order system to be reliable. Its trust and perception among the public are very important”, he pointed out.نوے ویں انٹرپول جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن
October 18th, 01:40 pm
میں 90ویں انٹرپول جنرل اسمبلی کے لیے سبھی کا گرمجوشانہ استقبال کرتا ہوں۔ ایک ایسا وقت جو بھارت اور انٹرپول دونوں کے لیے غیرمعمولی ہے، ایسے وقت میں یہاں آپ لوگوں کی موجودگی باعث مسرت ہے۔ بھارت 2022 میں آزادی کے 75 برسوں کی تکمیل کا جشن منا رہا ہے۔ یہ ہمارے عوام، ثقافت اور حصولیابیوں کا جشن ہے۔ یہ وقت پیچھے مڑکر وہ مقام دیکھنے کا ہے جہاں سے ہم چل کر آئے ہیں، اور وہ مقام دیکھنے کا بھی ہے جہاں ہم جانا چاہتے ہیں۔ انٹرپول بھی ایک جامع سنگ میل کی جانب آگے بڑھ رہا ہے۔ 2023 میں، انٹرپول اپنے قیام کے 100 برس مکمل کر لے گا۔ یہ خوشی منانے اور غور کرنے کا وقت ہے۔ ناکامیوں سے سیکھنے، کامیابیوں کا جشن منانے ، اورامید کے ساتھ مستقبل کی جانب دیکھنے کا وقت ہے۔وزیر اعظم نے نئی دہلی کے پرگتی میدان میں 90ویں اِنٹر پول جنرل اسمبلی سے خطاب کیا
October 18th, 01:35 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی کے پردگی میدان میں90ویں اِنٹر پول جنرل اسمبلی سے خطاب کیا۔Congress, Samajwadi party have remained hostage to one family for the past several decades: PM Modi in Amethi, UP
February 24th, 12:35 pm
Prime Minister Narendra Modi today addressed public meetings in Uttar Pradesh’s Amethi and Prayagraj. PM Modi started his address by highlighting that after a long time, elections in UP are being held where a government is seeking votes based on development works done by it, based on works done in the interest of the poor and based on an improved situation of Law & Order.