مشترکہ فیکٹ شیٹ: امریکہ اور ہندوستان جامع اور عالمی منصوبہ جاتی شراکت داری میں توسیع جاری رکھیں گے

September 22nd, 12:00 pm

آج، ریاستہائے متحدہ کے صدر جوزف آر بائیڈن اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکہ اور ہندوستان کی جامع اور عالمی منصوبہ جاتی شراکت داری ، 21 ویں صدی کی واضح شراکت داری، فیصلہ کن طور پر ایک ایسے اولوالعزم ایجنڈے پر کام کر رہی ہے جو عالمی بہبود کے لیے وقف ہے۔ دونوں رہنماوں نے ایک تاریخی دور کی عکاسی کی جس نے امریکہ اور ہندوستان کو اعتماد اور تعاون کی بے مثال سطح تک پہنچتے دیکھا ہے۔ قائدین نے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکہ اور ہندوستان کی شراکت داری جمہوریت، آزادی، قانون کی حکمرانی، انسانی حقوق، تکثیریت اور سب کے لیے یکساں مواقع کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کیونکہ ہمارے ممالک مزیدمکمل یونین بننے اور ہماری مشترکہ تقدیر کو پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ قائدین نے اس پیشرفت کی ستائش کی جس نے ہندوستان اور امریکہ کی بڑی دفاعی شراکت داری کو عالمی سلامتی اور امن کا ستون بنا دیا ہے، جس میں آپریشنل رابطہ کاری ، معلومات کے تبادلے اور دفاعی صنعتی اختراع کے فوائد کو اجاگر کیا گیا ہے۔ صدر بائیڈن اور وزیر اعظم مودی نے قوی امید اور مکمل اعتماد کا اظہار کیا کہ ہمارے عوام ، ہمارے شہری اور نجی شعبوں اور ہماری حکومتوں کی انتھک کوششوں نے گہرے تعلقات استوار کرنے کے لیے امریکہ اور ہندوستان کی شراکت داری کو مزید بلندیوں کی طرف گامزن کیا ہے۔

PM Modi's conversation with Lakhpati Didis in Jalgaon, Maharashtra

August 26th, 01:46 pm

PM Modi had an enriching interaction with Lakhpati Didis in Jalgaon, Maharashtra. The women, who are associated with various self-help groups shared their life journeys and how the Lakhpati Didi initiative is transforming their lives.

مہاراشٹر کے جلگاؤں میں لکھپتی دیدی سمیلن کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

August 25th, 01:00 pm

مہاراشٹر کے گورنر جناب سی پی رادھا کرشنن جی، وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، ملک کے وزیر زراعت، وزیر دیہی ترقی جناب شیوراج سنگھ چوہان جی، اسی زمین کی سنتان ، وزراء کی کونسل میں میرے ساتھی، پرتاپ راؤ جادھو، مرکزی حکومت میں ہمارے وزیر جناب چندر شیکھر جی، اسی زمین کی سنتان، بہن رکشا کھڈسے جی، نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار جی، دیویندر فڑنویس جی، مہاراشٹر حکومت کے وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور ایم ایل ایز، اور بڑی تعداد میں مائیں - بہنیں جو ہمیں آشیرواد دینے آئی ہیں۔ میری نظر جہاں تک پہنچتی ہے یوں لگتا ہے جیسے ماؤں کا سمندر ہو۔ یہ منظر اپنے آپ میں راحت دیتا ہے۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مہاراشٹر کے جلگاؤں میں لکھپتی دیدی سمیلن سے خطاب کیا

August 25th, 12:30 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج مہاراشٹر کے جلگاؤں میں لکھپتی دیدی سمیلن میں شرکت کی۔ انھوں نے موجودہ حکومت کی تیسری مدت کے دوران حال ہی میں لکھپتی بننے والے 11 لاکھ نئی لکھپتی دیدی کو سرٹیفکیٹ دیئے اور تہنیت پیش کی۔ وزیر اعظم نے ملک بھر سے لکھپتی دیدیوں سے بھی بات چیت کی۔ جناب مودی نے 2500 کروڑ روپئے کا ایک گردشی فنڈ جاری کیا جس سے 4.3 لاکھ سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی) کے تقریباً 48 لاکھ ارکان مستفید ہوئے۔ انھوں نے 5000 کروڑ روپے کے بینک قرض بھی تقسیم کیے جس سے 2.35 لاکھ ایس ایچ جی کے 25.8 لاکھ ممبروں کو فائدہ ہوگا۔ لکھپتی دیدی یوجنا کے آغاز سے لے کر اب تک ایک کروڑ خواتین کو لکھپتی دیدی بنایا جا چکا ہے اور حکومت نے تین کروڑ لکھپتی دیدی کا ہدف مقرر کیا ہے۔

وزیراعظم کی پولینڈ کے کبڈی کھلاڑیوں سے ملاقات

August 22nd, 09:48 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وارسا میں کبڈی فیڈریشن آف پولینڈ کے صدر جناب مائیکل اسپِکزکو اور کبڈی فیڈریشن آف پولینڈ کی بورڈ ممبر محترمہ اینا کلبارزک سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے بلینیئم کے سی ای او جناب گاویل لوپینسکی سے ملاقات کی

August 22nd, 09:22 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پونےبلینیئم پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او جناب گاویل لوپینسکی سے ملاقات کی ، جوپونے میں ایک مشہور اور قابل ذکر کے ساتھ ممتاز پولش آئی ٹی کمپنی ہے۔

وزیر اعظم نے ٹی زیڈ ایم او انڈیا کی ایم ڈی محترمہ علینا پوسلزنی سے ملاقات کی

August 22nd, 09:20 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مختلف حفظان صحت سے متعلق مصنوعات تیار کرنے والی پولینڈ کی ایک سرکردہ کمپنی ٹی زیڈ ایم او انڈیا، محترمہ علینا پوسلزنی سے ملاقات کی۔

کواڈ لیڈران کی سربراہ کانفرنس میں وزیر اعظم کی شرکت

August 22nd, 09:18 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 20 مئی 2023 کو جاپان کے ہیروشما میں کواڈ لیڈران کی تیسری شخصی سربراہ کانفرنس میں آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز، جاپان کے وزیر اعظم فومیو کیشیدا اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کے صدر جوزف بائیڈن کے ساتھ شرکت کی۔

ہند-پولینڈ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے نفاذ کے لیے ایکشن پلان (2028-2024)

August 22nd, 08:22 pm

وارسا میں 22 اگست 2024 کو ہونے والی بات چیت کے دوران ہندوستان اور پولینڈ کے وزرائے اعظم کی طرف سے طے پانے والے اتفاق رائے کی بنیاد پر اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے قیام سے دوطرفہ تعاون کی رفتار کو تسلیم کرتے ہوئے، دونوں فریقوں نے ایک پانچ سالہ ایکشن پلان تیار کرنے اور اس پر عمل درآمد کرنے پر اتفاق کیا۔ یہ ایکشن پلان 2024 سے 2028 کے درمیان درج ذیل شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی ترجیحات کے طور پر رہنمائی کرے گا:

’’جامع شراکت داری کے قیام‘‘ پرہندوستان-پولینڈ کا مشترکہ بیان

August 22nd, 08:21 pm

جمہوریہ پولینڈ کے وزیر اعظم عزت مآب جناب ڈونلڈ ٹسک کی دعوت پر ، جمہوریہ ہند کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 21 سے 22 اگست 2024 تک پولینڈ کا سرکاری دورہ کیا۔ یہ تاریخی دورہ، اس وقت ہوا جب دونوں ممالک اپنے سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے وارسا میں گمنام سپاہی کے مقبرے پر خراج عقیدت پیش کیا

August 22nd, 08:12 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وارسا میں گمنام سپاہی کے مقبرے پر خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعظم نے جمہوریہ پولینڈ کے وزیر اعظم سے ملاقات کی

August 22nd, 06:10 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نےا ٓج وارسا میں جمہوریہ پولینڈ کے وزیر اعظم عزت مآب جناب ڈونلڈ ٹسک سے ملاقات کی۔ فیڈرل چانسلری پہنچنے پر وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک نے وزیراعظم کا استقبال کیا اور انہیں رسمی استقبالیہ دیا گیا۔

پولینڈ کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا پریس بیان

August 22nd, 03:00 pm

وارسا جیسے خوبصورت شہر میں پرتپاک استقبال،شاندارضیافت اور دوستانہ الفاظ کے لئے میں وزیراعظم ٹسک کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ طویل عرصے سے بھارت کے اچھے دوست رہے ہیں۔ بھارت اور پولینڈ کی دوستی کو مضبوط کرنے میں آپ کا بہت بڑا تعاون ہے۔

وزیر اعظم نے وارسا میں دی دوبری مہاراجہ میموریل پر خراج عقیدت پیش کیا

August 21st, 11:57 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وارسا میں دوبری مہاراجہ میموریل پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعظم نے کولہاپور میموریل کا دورہ کیا

August 21st, 11:56 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وارسا میں کولہاپور میموریل پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔

وزیر اعظم نے مونٹی کیسینو کی جنگی یادگار پر خراج عقیدت پیش کیا

August 21st, 11:55 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج وارسا میں مونٹی کیسینو کی جنگی یادگار پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔

وارسا، پولینڈ میں ہندوستانی برادری کے پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

August 21st, 11:45 pm

یہ نظارہ واقعی حیرت انگیز ہے اور آپ کایہ جوش و خروش بھی حیرت انگیز ہے۔ جب سے میں نے یہاں قدم رکھا ہے آپ تھکتے ہی نہیں ۔ آپ سب پولینڈ کے مختلف حصوں سے آئے ہیں، ہر ایک کی زبانیں، بولیاں، کھانے کی عادات مختلف ہیں۔ لیکن ہر کوئی ہندوستانیت کے احساس سے جڑا ہوا ہے۔ آپ نے میرا یہاں اتنا شاندار استقبال کیا، میں اس استقبال کے لیے آپ سب کا، پولینڈ کے لوگوں کا بہت مشکور ہوں۔

وزیر اعظم نےپولینڈ میں ہندوستانی برادری سے خطاب کیا

August 21st, 11:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وارسا میں ہندوستانی برادری کی طرف سے ان کے اعزاز میں منعقد ایک تقریب میں ان سے خطاب کیا۔

وزیر اعظم نے پولینڈ کے شہر وارسا میں جام صاحب آف نواں نگر میموریل پر خراج عقیدت پیش کیا

August 21st, 10:27 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پولینڈ کے وارسا میں جام صاحب آف نوا ں نگر میموریل پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ پولینڈ کے وارسا میں جام صاحب آف نواں نگر میموریل جام صاحب دگ وجے سنگھ جی رنجیت سنگھ جی جڈیجہ کے انسانی تعاون کو اجاگر کرتا ہے ،جنہوں نے دوسری عالمی جنگ کی وجہ سے بے گھر ہونے والے پولینڈ کے بچوں کو پناہ دینے کے ساتھ ساتھ ان کی دیکھ بھال کو یقینی بنایاتھا۔ جناب مودی نے پولینڈ کے وارسا میں جام صاحب آف نواں نگر میموریل پر پھول پیش کرنے کی جھلکیاں بھی شیئر کی ہے۔

PM Modi arrives in Warsaw, Poland

August 21st, 06:11 pm

Prime Minister Narendra Modi arrived in Warsaw, Poland. This is the first visit by an Indian PM in 45 years. He will meet President H.E. Mr. Andrzej Sebastian Duda as well as Prime Minister H.E. Mr. Donald Tusk, and interact with the Indian community in Poland.