مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم سے ملاقات کی
December 12th, 12:23 pm
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ جناب دیویندر فڑنویس نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی ۔وزیراعظم آفس کے افسران نے یوم آئین پر دستور کادیباچہ پڑھا
November 26th, 08:17 pm
وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا نے پی ایم او کے دیگر افسران اور اہلکاروں کے ساتھ آج یوم آئین کے موقع پر وزیر اعظم کے دفتر میں دیباچہ پڑھا۔وزیر اعظم نے ہردوئی سڑک حادثہ میں ہوئے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا
November 06th, 05:59 pm
بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتر پردیش کے ہردوئی میں ایک خطرناک سڑک حادثے میں المناک طور پر اپنی جانیں گنوانے والوں کے خانوادوں اور عزیزوں کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ @پی ایم او انڈیا کی طرف سے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ایک بیان میں، وزیر اعظم نے متاثرہ خانوادوں کے تئیں اپنے دکھ کا اظہار کیا، ساتھ ہی حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد صحت یابی کے لیےدعا کی ہے۔پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا کی قیادت میں پی ایم او کے افسران نے ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ تحریک میں حصہ لیا
September 17th, 02:17 pm
پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا کی قیادت میں پی ایم او کے افسران نے ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ تحریک میں حصہ لیاوزیر اعظم کے دفتر نے یوگا کا 10 واں عالمی دن منایا
June 21st, 02:26 pm
وزیر اعظم کے دفترمیں آج صبح یوگا کا 10 واں عالمی دن منایا گیا۔ وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا، سینئر افسران اور دیگر افرادنےاس یوگا اجلاس میں حصہ لیا۔وزیراعظم نے وزیراعظم کےدفتر کا چارج سنبھال لیا
June 10th, 05:33 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وزیر اعظم کے دفتر کا چارج سنبھال لیا ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر کے افسران اور عملے سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ شروع سے ہی وزیر اعظم کے دفتر کو خدمت کا ادارہ اور عوام کا وزیر اعظم کا دفتر بنانے کی کوشش رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے وزیر اعظم کے دفتر کو ایک محرک ایجنٹ کے طور پر تیار کرنے کی کوشش کی ہے جو نئی توانائی اور تحریک کا ذریعہ بنتا ہے۔مدھیہ پردیش کے گوالیار میں سندھیا اسکول کے 125 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقد پروگرام میں وزیراعظم جناب نریندرمودی کے خطاب کا متن
October 21st, 11:04 pm
مدھیہ پردیش کے گورنر جناب منگو بھائی پٹیل، یہاں کے مقبول عام وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، سندھیا اسکول کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین اور کابینہ میں میرے ساتھی جناب جیوترادتیہ سندھیا جی، جناب نریندر سنگھ تومر، ڈاکٹر جتیندر سنگھ، اسکول انتظامیہ کے ساتھیوں اور اسکول کا تمام عملہ، اساتذہ اور والدین اور میرے پیارے نوجوان دوستو!وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش کے گوالیار میں سندھیا اسکول کے 125ویں یوم تاسیس کی تقریبات کے موقع پر پروگرام سے خطاب کیا
October 21st, 05:40 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیش کے گوالیار میں ’دی سندھیا اسکول‘ کے 125ویں یوم تاسیس کی تقریب کے موقع پر ہونے والے پروگرام سے خطاب کیا۔ پروگرام کے دوران، وزیر اعظم نے اسکول میں ’کثیر مقصدی اسپورٹس کمپلیکس‘ کا سنگ بنیاد رکھا اور ممتاز سابق طلبا اور اعلیٰ کامیابی حاصل کرنے والوں کو اسکول کے سالانہ ایوارڈ پیش کیے۔ سندھیا اسکول 1897 میں قائم کیا گیا تھا اور یہ تاریخی قلعہ گوالیار کے اوپر ہے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔راجستھان میں وزیر اعظم کے پروگرام میں راجستھان کے وزیر اعلیٰ کی موجودگی کے بارے میں پی ایم او کا ٹوئیٹ
July 27th, 10:46 am
وزیرا عظم کے دفتر نے راجستھان میں وزیر اعظم کے ایک پروگرام میں راجستھان کے وزیر اعلیٰ کی موجودگی کے بارے میں وزیر اعلیٰ کے ایک ٹوئیٹ کے جواب میں مندرجہ ذیل ٹوئیٹ کیا ہے۔اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم سے ملاقات کی
May 11th, 06:07 pm
اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ جناب نوین پٹنائک نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔وزیراعظم کا دفتر جوشی مٹھ پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد کرے گا
January 08th, 02:19 pm
وزیراعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا آج سہ پہر وزیراعظم کے دفتر (پی ایم او) میں کابینہ سکریٹری اور بھارت سرکار کے سینئر عہدیداران اور آفات سے نمٹنے کےلئے قومی اتھارٹی کے ارکان کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی جائزہ لیں گے۔ہندوستان میں سوزوکی کے 40سال مکمل ہونے کے موقع پر گجرات کے گاندھی نگرمیں وزیراعظم کے خطاب کا بنیادی متن
August 28th, 08:06 pm
گجرات کے مقبول وزیراعلیٰ جناب بھوپیندربھائی پٹیل ، ہریانہ کے وزیراعلیٰ جناب منوہرلال جی ، نائب وزیراعلیٰ بھائی شری کرشن چوٹالہ جی ، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی محترم سی آرپاٹل ، سوزوکی موٹرکارپوریشن کے اعلیٰ عہدیداران ، ہندوستان میں جاپان کے سفیر، ماروتی –سوزوکی اعلیٰ عہدیداران ، دیگر اہم شخصیات ، خواتین وحضرات !وزیراعظم نریندر مودی نے گاندھی نگر مہاتما مندر میں بھارت میں سوزوکی کے 40 سال پورا ہونے کے موقع پر ایک پروگرام سے خطاب کیا
August 28th, 05:08 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج گاندھی نگر کے مہاتما مندر میں منعقد ہندوستان میں سوزوکی کے 40 سال کی یادگار کے موقع پر ایک پروگرام سے خطاب کیا۔ ہندوستان میں جاپان کے سفیر عالی جناب ستوشی سوزوکی، گجرات کے وزیراعلیٰ جناب بھوپیندر پٹیل، ممبر پارلیمنٹ جناب سی آر پٹیل، ریاست کے وزیراعظم جناب جگدیش پانچل، سوزوکی موٹر کارپوریشن کے سابق صدر جناب اوسوزوکی ، سوزوکی موٹر کارپوریشن کے صدر جناب ٹی سوزوکی اور ماروتی سوزوکی کے چیئرمین جناب آر ایل بھارگو بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ہریانہ کے وزیراعلیٰ جناب منوہر لال نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تقریب سے خطاب کیا اور جاپان کے وزیراعظم عالی جناب فومیو کیشیدا کی طرف سے ویڈیو پیغام کو بھی دکھایا گیا۔وزیر اعظم نریندر مودی اور ماریشس کے وزیر اعظم پراوِند جگن ناتھ نے مشترکہ طور پر ماریشس میں سوشل ہاؤسنگ یونٹس پروجیکٹ کا افتتاح کیا اور ماریشس میں سول سروس کالج اور 8 میگاواٹ سولر پی وی فارم پروجیکٹ کا ورچوئل طور پر سنگ بنیاد رکھا
January 20th, 06:43 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور ماریشس کے وزیر اعظم جناب پروند کمار جگن ناتھ نے آج ماریشس میں مشترکہ طور پر سوشل ہاؤسنگ یونٹس پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ یہ پروجیکٹ ہندوستان اور ماریشس کے درمیان متحرک ترقیاتی شراکت داری کے حصے کے طور پر عمل میں لایا گیا ہے۔ اس موقع پر دونوں وزرائے اعظم نے دو دیگر پروجیکٹوں کے لئے سنگ بنیاد رکھنے کی ورچوئل تقریب میں بھی حصہ لیا -ان میں سے کا تعلق ایک جدید ترین سول سروس کالج ہے اور دوسرا 8 میگاواٹ کا سولر پی وی فارم ہے۔ ان کی تعمیر ہندستان کی ترقیاتی امداد کے حصے کے طور پر کی جا رہی ہے۔ تقریب کا انعقاد ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کیا گیا۔ ماریشس میں یہ تقریب ماریشس کے پی ایم او احاطے میں کابینہ کے وزراء اور حکومت ماریشس کے سینئر عہدیداروں سمیت معززین کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ماریشس میں ترقیاتی پروجیکٹوں کے مشترکہ افتتاح اور آغاز کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی کا خطاب
January 20th, 04:49 pm
بھارت کے سبھی 130 کروڑ لوگوں کی طرف سے ماریشس کے سبھی بھائی بہنوں کو نمسکار،بونجور، اور تھائی پوسم کاوڑی کی مبارکباددیوالی ملن کے موقع پر وزیر اعظم نے پی ایم او کے عہدیداروں سے بات چیت کی
November 12th, 08:49 pm
نئی دہلی۔ 12 نومبر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج لوک کلیان مارگ پرواقع وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر منعقد ہ ‘دیوالی ملن’ کے موقع پر پی ایم او کے عہدیداروں سے بات چیت کی۔ انہوں نے اس موقع پر سبھی کو دیوالی کی دلی مبارکباد پیش کی۔وزیر اعظم نے سمندری طوفان ’توکتے‘ سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی
May 15th, 06:54 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سمندری طوفان ’توکتے‘ سے پیدا شدہ حالات سے نمٹنے کے لیے متعلقہ ریاستوں اور مرکزی وزارتوں/ایجنسیوں کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے آج یہاں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔وزیر اعظم نے کووِڈ۔19 وبائی مرض سے متعلق صورتحال اور ٹیکہ فراہمی، تقسیم کاری اور انتظام کاری کے موضوع پر میٹنگ کا اہتمام کیا
October 17th, 04:25 pm
نئی دہلی، 17 اکتوبر 2020: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ملک میں کووِڈ۔19 سے متعلق صورتحال اور ٹیکہ فراہمی، تقسیم کاری اور انتظام کاری سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس میٹنگ میں مرکزی وزیر صحت جناب ہرش وردھن، وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری، رکن (صحت) نیتی آیوگ، پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر، سینئر سائنسداں، وزیر اعظم کے دفتر کے افسران، حکومت ہند کے دیگر شعبوں کے افسران نے شرکت کی۔این سی آر خطے میں فضائی آلودگی کے بندوبست کے لئے پی ایم او کی قیادت والے پینل نے پہل کا آغاز کیا
September 19th, 06:57 pm
وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا نے قومی راجدھانی خطہ میں ہوا کے معیار میں بہتری کے لئے قائم اعلیٰ سطحی ورک فورس کی میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں دلّی ، پنجاب ، ہریانہ ، راجستھان اور اتر پردیش کے پرنسپل سکریٹریوں کے علاوہ مرکزی حکومت کے مختلف شعبوں ، وزارتوں کے سکریٹریوں نے شرکت کی ۔ ان محکموں / وزارتوں میں ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی ، زراعت ، سڑک اور پیٹرولیم کی وزارتوں کے علاوہ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ شامل ہے ۔PMO reviews efforts of eleven Empowered Groups towards tackling COVID-19
April 10th, 02:50 pm
A meeting of the Empowered Groups of Officers, to tackle the challenges emerging as a result of spread of COVID-19, was held today under the Chairmanship of Principal Secretary to Prime Minister.